لاہور(اپنے رپورٹر سے )صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید کی زیرصدارت انصاف امداد پروگرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پی پی 160 کے مزید ایک ہزار مستحق گھرانوں کو راشن کی فراہمی کا پروگرام فائنل کیا گیا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما عفیف صدیقی، شبیر سیال، وقاص امجد اور ذیشان صدیقی، حلقے کی یونین کونسلوں کے عہدیدار اور ٹائیگر فورس کے رضاکار بھی شریک تھے ۔ میاں محمود الرشید نے کہا کی قبل ازیں 700 مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جا چْکا ہے اور مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم کا تسلسل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ راشن کی تقسیم کیلئے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور محلوں کی سطح تک راشن تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ مستحقین کی امداد کیلئے 10 ارب روپے کا انصاف امداد پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ لاک ڈاؤن سے متاثرہ دیہاڑی داروں کو 4 ہزار روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے ۔