شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھارت سے آئے ہوئے 76سکھ یاتری گردوارہ سچا سودا کی یاترہ کیلئے پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے ، سکھوں کے جتھہ کے لیڈر بھوبندر سنگھ سرنا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستان آمد کے موقع پر سکھ یاتریوں کیلئے حکومتی اقداما ت قابل ستائش ہیں پاکستان آکر انہیں کبھی بھی بیگانگی یا پردیسی ہونے کا احساس نہیں ہوا، پاکستانی پنجاب کے لوگ پیار محبت کرنے والے لوگ ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت کرتار پور راہداری فوری کھولنے کیلئے اقدامات اٹھائے اس سے سکھوں کو پاکستان میں اپنے مذہبی مقامات میں آکر مذہبی رسومات کی ادائیگی میں آسانیاں حاصل ہوں گی ۔