اسلام آباد ( آن لائن) گزشتہ 8 سال کے دوران پاکستان میں 16.85 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی گئی۔سرمایہ کاری بورڈ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2010ء تا 2018ء کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 16.85 ارب ڈالر کی ایف ڈیی آئی کی گئی ہے جس میں سے 10.62 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری انرجی، فنانس، آئی ٹی اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں کی گئی جومجموعی ایف ڈی آئی کے 63.02 فیصد کے مساوی رہی ہے ۔بی اوآئی کی رپورٹ کے مطابق 8 سال کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ میں کی جانے والی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 1.93 ارب ڈالر رہا ہے ۔ اس طرح گزشتہ 8 سال کے دوران پاکستان میں کی جانے والی مجموعی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کا حصہ صرف 11.5 فیصد رہا ہے ۔