لاہور(جنرل رپورٹر)330 کلو وزنی نور حسن کی موٹاپے کی سرجری کے معاملہ پر نجی ہسپتال میں زیر علاج ملٹی ڈسپلنری ٹیم نے نور حسن کا چیک اپ کیا ۔ سرجری سے قبل 8من وزنی نور حسن کا ایکسرے اور ای سی جی کی گئی ان کے جسم کے مختلف اعضا کا بھی معائنہ کیا جائے گا ، پتھالوجی و ریڈیاوجی ٹیسٹ کروانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ،کیس پیچیدہ ہے ابتدائی طور پر نور الحسن کے خون کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں ۔پروفیسر معاذ الحسن نے کہا کہ نورالحسن کے ایکسرے اور ایکو کارڈیو گرافی کر لی گئی ہے ، 5سے 7دن میں نور الحسن کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے ۔ نورالحسن کو مٹاپے کے ساتھ کچھ اور بیماریاں بھی ہو سکتی ہیں اس لیے مزید ٹیسٹ کرائیں گے ، نورالحسن کا وزن زیادہ ہے اور ہائی پروفائل کیس ہے اس لیے جلدی نہیں کر سکتے میڈیکل طور پر فٹ ہونے کے بعد ہی سرجری کا فیصلہ کیا جائے گا ،ماہرین نے نورحسن کے دل، گردے ، جگر، دماغ، پھیپھڑوں کی رپورٹ بنانا شروع کردی اگر تمام ٹیسٹ کلیئر آئے تو ایک ہفتے بعد سرجری کی جائے گی۔