لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک میں معیاری اوریکساں نظام تعلیم متعارف کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب کے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزمیں طلباء وطالبات کوبہترین تعلیمی ماحول فراہم کررہے ہیں۔حکومت کی جانب سے آٹھ نئی یونیورسٹیوں کے بنانے کافیصلہ انتہائی خوش آئندہے ۔علاوہ ازیں صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشداچانک تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال کھاریاں پہنچیں۔صوبائی وزیرصحت نے ٹی ایچ کیوہسپتال کھاریاں میں آنے والے مریضوں کیلئے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے ٹی ایچ کیوہسپتال کھاریاں کی ایمرجنسی اورمختلف وارڈزکادورہ کیا۔ ایم ایس ٹی ایچ کیوکھاریاں نے صوبائی وزیرصحت کوہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے اقدامات بارے تفصیلات پربریفنگ دی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے ہسپتال کے مریضوں کی عیادت کی اورطبی سہولیات کا دریافت کیا، انہوں نے بعض مریضوں کو خود بھی چیک کیا۔