لاہور (کرائم رپورٹر) شہرمیں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مصطفی آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے تنویر کے گھر سے 2لاکھ کی نقد ی، طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، ستوکتلہ میں ڈاکوؤں نے عابد کے گھر سے 3لاکھ کی نقد ی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، شفیق آباد میں ڈاکوؤں نے اختر کے گھر سے 1لاکھ40ہز ار کی نقد ی، طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، شالیمار کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے عمران کے گھر سے 1لاکھ75ہز ار کی نقد ی، طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے جاوید کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، اچھرہ میں ڈاکوؤں نے بابر کے گھر سے 70 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، سمن آباد کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے پر ویز کی فیملی سے 65 ہز ار کی نقد ی اور دیگر سامان، ریس کورس کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے سلیم کی فیملی سے 90 ہز ارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ برکی اورگلشن اقبا ل سے گاڑیاں جبکہ قلعہ گجر سنگھ، ، لٹن روڈ، مزنگ، وحدت کالونی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔