لاہور(خصوصی نمائندہ)کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال سے بھارتی اور پاکستانی مسافروں کا واہگہ،اٹاری جوائنٹ چیک پوسٹ سے واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، کسٹم کلیئرنس کے بعد 124 بھارتی مسافروں کو واہگہ کے راستے بھارت روانہ کر دیا گیا،بھارت میں پھنسے 80 پاکستانی مسافر بھی وطن واپس پہنچ گئے ،کورونا وائرس کے باعث 3 ماہ سے بارڈرز کی بندش کے باعث دونوں ممالک کے مسافر پریشان تھے ۔