اسلام آباد (این این آئی)82 واں یوم پاکستان 23 مارچ کو منایا جارہا ہے ، اس حوالے سے قومی جوش و جذبے اور امنگوں کی ترجمانی کے لئے آئی ایس پی آر نے نیا پرومو جاری کردیا، آئی ایس پی آر پرومو میں اس یوم پاکستان کا پیغام ’’ ایک قوم، ایک منزل پاکستان ‘‘ جاری کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے 22 فروری کو یوم پاکستان پریڈ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔