اسلام آباد ، کوئٹہ ( نامہ نگار۔نیٹ نیوز ) ہیبت اللہ حلیمی نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے 85 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔یونیورسٹی آف بلوچستان کے اٹھارویں کانووکیشن میں صورت حال اُس وقت دلچسپ شکل اختیار کر گئی جب سب سے معمر پی ایچ ڈی سکالر ہیبت اللہ حلیمی اپنی ڈگری وصول کرنے کیلئے سٹیج پر آئے ۔گورنر بلوچستان سید ظہور آغاان سے گلے ملے اور ڈگری عطا کی۔ ہیبت اللہ حلیمی کا تعلق پولیس ڈپارٹمنٹ سے تھا اور وہ ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز رہے ۔گورنر بلوچستان نے کہا اس عمر میں پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ اور اس کی تکمیل علم میں دلچسپی رکھنے والے تمام افراد کیلئے حوصلہ افزاو قابل فخر ہے ۔