لندن (ویب ڈیسک) آپ نے کئی ماہر میوزیشنز کو پیانو پر خوبصورت دُھنیں بکھیرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب درجنوں بچوں کو ایک ہی پیانو بجاتے ہوئے شاید کبھی دیکھا ہو۔تصویر میں نظر آنے والے برطانوی بچوں نے پیانوں پر ایک ساتھ مل کر خوبصورت دُھنیں پیش کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ۔برطانیہ کے شہر برمنگھم میں اسکول کے 88 بچوں نے ایک پیانو کو ایک ساتھ شاندار میوزک پرفارمنس دے کر نہ صرف لوگوں کو حیران کردیا بلکہ عالمی ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 67 بچوں کا تھا۔