ڈیرہ اسماعیل خان،کوئٹہ (نمائندہ 92 نیوز،کرائم رپورٹر) ڈیرہ پولیس نے سکیورٹی اداروں ، سی ٹی ڈی پولیس اور بی ڈی ایس عملہ کے ہمرہ ڈیرہ کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گائوں ہمت میں مکان کے تہہ خانے بارودی مواد اوراسلحہ برآمد کرلیا ہے جس میں ایک کلاشنکوف معہ میگزین اور 60کارتوس، 2پستول30بورا اور 48کارتوس،9ایم ایم پستول کے 41کارتوس، 12الیکٹرک ڈیٹونیٹرز ، 66نان الیکٹرک ڈیٹونیٹرز، 7کلو خشک بارودی مواد، آدھا کلو لیکوئیڈ بارود، 4دستی بم و دیگر سامان برآمد کرلیا ہے ۔تھانہ ڈیرہ ٹائون کے علاقہ ظفر آباد کالونی میں کارروائی کے دوران 30کلو وزن کی بارودی مواد کی تین پلاسٹک کینز، 10کلو وزن کے تین بارودی شیل اور پلاسٹک کی کینوں میں 90کلو بارودی مواد، 2ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ادھر بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ ،بارودی مواد اوردیگر تخریبی مواد برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔