لاہور( سپورٹس رپورٹر )سرفراز احمدٹی ٹونٹی فارمیٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین کپتان ہیں جنھوں نے 37میں سے 29میچز جیتے ہیں۔ 2016 سے 2018تک پاکستان کی ٹی ٹونٹی میں کارکردگی غیرمعمولی رہی ،اس دوران پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل گیارہ ٹی ٹونٹی سیریز جیتیں، پاکستان 15۱ ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والا دنیا کا پہلا ملک بھی ہے ، گرین شرٹس کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 92میچز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔پاکستان بنگلہ دیش سے ایک بھی میچ ہارا تو عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلا جائے گا۔