واشنگٹن: ( نیٹ نیوز ) امریکی انتخابات کے دوران روسی مداخلت سے متعلق امریکی محکمہ صحت انصاف نے ملر رپورٹ کانگریس میں پیش کر دی ہے ۔٭ پیانگ یا نگ ( نیٹ نیوز ) شمالی کوریا نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو جوہری مذاکرات کے عمل سے علیحدہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ٭بر لن ( اے ایف پی ) جرمن دفتر استغاثہ کے مطابق 92سالہ سابق نازی گارڈ پر 5230 افراد کے قتل کے واقعات میں شریک ہونے کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔٭جکارتہ ( نیٹ نیوز ) انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے بعد دوسری مدت کیلئے فتح کا اعلان کردیا۔٭تائپے (صباح نیوز)تائیوان میں6.1شدت کے زلزلے سے زمین اور عمارتیں لرزاٹھیں،زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں17 افراد زخمی ہو گئے ۔