لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں ۔12000کلو ناقص فروٹ پلپ،2800کلو گلے سڑے سیب،1000لیٹر ملاوٹی دودھ،550کلو سکمڈ ملک،208کلو گھی،50کلو گوشت برآمد کرلیا گیا9فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،5 سیل،ایک کی پروڈکشن بند، ایک فوڈ پوائنٹ کو جرمانہ،2کو اصلاحی نوٹس جاری کر دیے گئے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ کھلے رنگوں کے استعمال پر ٹھوکر نیاز بیگ لاہور پر واقع پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔