لاہور(سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل سیزن 5 میں نامور ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی جگہ نہ بناسکے ۔پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا نام گولڈ کیٹگری میں موجود تو تھا لیکن کسی بھی ٹیم نے انہیں خریدنے کی زحمت گوارا نہ کی، ٹی ٹونٹی سپیشلسٹ عمران نذیر بھی کسی ٹیم کو متاثر نہ کرسکے ، حارث سہیل، محمد سمیع بھی نظر انداز ہو گئے ، اسی طرح فاسٹ بولر عمر گل، مستقبل کے بہترین بیٹسمین سمجھے جانے والے عابد علی، عمران خان جونیئر، میر حمزہ ، مختار احمد، سعد نسیم، ذوالفقار بابر، عثمان صلاح الدین، عمران فرحت کو بھی کسی بھی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔کئی غیر ملکی کھلاڑی بھی ہاتھ ملتے رہ گئے ۔