Common frontend top

آصف محمود


علی مسجد


علی مسجد کی شہادت کی ویڈیو دیکھی تو دل لہو سے بھر گیا۔ یہ غالبا پچیس سال پہلے کی بات ہے جب میں نے یہ مسجد دیکھی۔ ہم بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ٹرپ پرپاک افغان بارڈر دیکھنے جا رہے تھے۔ اچانک ہی سڑک پر یونیورسٹی کی بس رک گئی اور ہمیں بتایا گیا کہ مسجد علی دیکھ لیں۔درہ خیبر کے ایک طرف بس رکی ہوئی تھی اور دائیں جانب ایک چھوٹی سی مسجد تھی۔ یہ مسجد حضرت علی ؓسے منسوب تھی اور اس سلسلے میں مقامی ر وایات بڑی دل چسپ ہیں۔ مسجد کے ساتھ ہی
جمعرات 27 جولائی 2023ء مزید پڑھیے

اسحاق ڈار کیسے؟

منگل 25 جولائی 2023ء
آصف محمود
اسحاق ڈار صاحب کے نگران وزیر اعظم بنائے جانے کی افواہیں گردش میں ہیں۔ قطع نظر اس سے کہ یہ افواہیں حقیقت کا روپ دھارتی ہیں یا نہیں ، سوال یہ ہے کہ ایک ایسے شخص کے نام پر غور بھی کیسے ہو سکتا ہے جو ایک سیاسی جماعت کا باقاعدہ عہدیدار ہو اور اس کی حکومت میں وزیر خزانہ کے منصب پر فائز ہو؟ اس سوال کا جواب ہمارے انتخابی قوانین میں ہے۔ یہ فضول ، فرسودہ ، ادھورے ، ناقص اور نا معتبر ہیں۔ان کے بارے میں ، تفصیل کے ساتھ میں اپنی کتاب ’ ناقص انتخابی قوانین :
مزید پڑھیے


عافیہ صدیقی:حقائق اور خلط مبحث

هفته 22 جولائی 2023ء
آصف محمود
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کا سب سے اہم اور بنیادی نکتہ یہ ہے کہ جس الزام میں انہیں دہشت گرد قرر دیا گیا اور جس الزام میں انہیں موسٹ وانٹڈ ٹیررسٹ قرار دیا گیا، مبینہ گرفتاری کے بعد جب مقدمہ چلا تو ان میں سے کسی الزام کا کہیں ذکر ہی نہیں تھا۔ ان کے خلاف دہشت گردی کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔ نہ ہی انہیں دہشت گردی کے الزام میں سزا ہوئی ہے۔ ان پر جو مقدمہ چلا اس کا تعلق بھی دہشت گردی سے نہیں ہے۔ یہ مقدمہ ایک ایسے وقوعے کی بنیاد پر چلایا
مزید پڑھیے


سائفر :اعظم خان کے ’’انکشافات‘‘

جمعرات 20 جولائی 2023ء
آصف محمود
عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ سائفر بیانیہ صرف ایک ڈرامہ تھا اور عمران خان نے حقائق چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا۔ میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس بیان کو لے کر شور مچا ہے لیکن میرے پیش نظر سوال یہ ہے کہ اعظم خان کے اس بیان میں ’ خبر ‘ کیا ہے؟ جنون اور سادہ لوحی کا معاملہ الگ ہے ورنہ یہ حقیقت تو اب اندھوں کو بھی نظر آ رہی ہے کہ پینتیس پنکچرز سے لے کر سائفر تک اور دیانت داری سے لے کر
مزید پڑھیے


کیا مسلم لیگ ن ایک قومی سیاسی جماعت ہے؟

منگل 18 جولائی 2023ء
آصف محمود
مسلم لیگ ن ایک بڑی سیاسی جماعت ہے۔اس جماعت کے پانچ وزیر اعظم رہ چکے ہیں اور آئندہ کے لیے بھی یہ جماعت پوری قوت کے ساتھ میدان میں ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس سارے تجربے سے گزرنے کے بعد کیا آج ہم مسلم لیگ ن کو ایک قومی سیاسی جماعت کہہ سکتے ہیں؟ یعنی ا س سوال کے دو حصے ہیں ۔ اول: کیا یہ قومی جماعت ہے؟ دوم:کیا یہ ایک سیاسی جماعت ہے؟ قومی سیاسی جماعت ایک ادارہ ہوتی ہے جس میں ملک کی تمام اکائیوں کی نمائندگی ہوتی ہے۔ تو کیا مسلم لیگ ن میں ملک کی
مزید پڑھیے



چشمہ پاور پلانٹ: اٹامک انرجی کمیشن کی بروقت وضاحت

هفته 15 جولائی 2023ء
آصف محمود
ایک انگریزی اخبار کی خبر پڑھی تو چونک گیا۔ لکھا تھا : ’’ پانچ ارب ڈالر کی مالیت سے تیار کیے جانے والے چشمہ فائیو نیوکلیئر پلانٹ میں جو بجلی پیدا کی جائے گی، وہ 20 روپے فی یونٹ ہو گی‘‘۔ خبر اورتجزیے کو الگ الگ رکھنے کے بنیادی صحافتی اصول کو پامال کرتے ہوئے خبر میں ہی یہ تجزیہ بھی فرما دیا گیا کہ : ’’ملک نے کڑوی گولی نگل لی‘‘۔ عام حالات میںشاید میں اس خبر کو نظر انداز کر دیتا لیکن اس موضوع کے ساتھ میری دلچسپی کی بہت سی وجوہات ہیں۔ میرا چھوٹا بھائی انجنیئرنگ
مزید پڑھیے


مذہبی سیاحت : بدھ مت سے ہندو ازم تک

جمعه 14 جولائی 2023ء
آصف محمود
اگر ہم ملک میں مذہبی سیاحت کا فروغ چاہتے ہیں تو ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اس کے امکانات صرف بد ھ مت تک نہیںپھیلے ، یہ ہندو ازم تک پھیلے ہیں۔بعض روایات کے مطابق خودمارگلہ کا تعلق قدیم ہندو داستان سے ہے جس کے کچھ نقوش مہابھارتا میں ملتے ہیں۔مارگلہ کا پہاڑی سلسلہ ہندو اور بدھ مت تہذیب میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ ہندوئوں کے مطابق وشنو کے ساتویں اوتار، راجہ راما چندرا نے جلاوطنی کے ایام اسی پہاڑ کے ایک گائوں سید پور میں گزارے تھے جہاں ان کی یاد میں رام کنڈ نامی مندر بھی قائم
مزید پڑھیے


عالمی گندھارا کانفرنس

جمعرات 13 جولائی 2023ء
آصف محمود
ہوٹل کی لابی میں چند بدھ بھکشوئوں کو دیکھا تو خوش گوار حیرت ہوئی۔ پوچھنے پر معلوم ہوا اسلام آباد میں گندھارا تہذیب اور بدھ مت ورثہ کے احیاء کے لیے عالمی گندھارا کانفرنس ہو رہی ہے جس میں شرکت کے لیے کوریا ، ملائیشیا ، چین ، تھائی لینڈ ، میانمر اور ویت نام سے بدھ بھکشو آئے ہوئے ہیں۔ یہ سنا تو خوش گوار حیرت ہوئی اور یادوں نے ہاتھ تھاما اور کئی سال پیچھے لے گئیں۔ یہ چپ چاپ سے اسلام آباد کی کہانی تھی جو ہم جیسوں نے آنکھوں سے دیکھی اور پھر سب کچھ وقت
مزید پڑھیے


عمران خان کو عدم توازن سے نکلنا ہو گا

منگل 11 جولائی 2023ء
آصف محمود
سیاست کی دھوپ چھائوں ساون کی بارش کی طرح ہوتی ہے ، ابھی ہے ، ابھی نہیں ہے، یہاں ہے ،وہاں نہیں ہے۔ موسم سازگار ہو یا ناسازگار ، سیاست ہر دد صورتوں میں صبر ، حکمت ، بصیرت اور دانائی کا نام ہے۔عمران خان نہ سازگار موسموں میں اپنی افتاد طبع کو تھام سکے نہ ہی ناسازگار موسم میں یہ بھاری پتھر اٹھا پائے۔ جب موسم مہربان تھے اور تحریک انصاف کا دسمبر گرم ہوتا تھا اور جون میں برفیں پڑتی تھیں تو ان کا جنون پریشان کن ہو چکا تھا اور جب موسم نے تھوڑی کروٹ بدلی
مزید پڑھیے


الیکشن ایکٹ: بنیادی انسانی حقوق اور آئین سے متصادم ہے

هفته 08 جولائی 2023ء
آصف محمود
الیکشن ایکٹ، جو بنیادی طور پر عوام کے حق رائے دہی کو یقینی بنانے کے لیے وضع کیا گیا تھا، اپنے ہی شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا ابطال کرتا ہے تو حیرت ہوتی ہے۔ قانون سازی کا یہ رجحان ہمیں برطانوی نو آبادیاتی دور کے قانونی بندو بست کی یاد دلاتا ہے، جب حکومت اور عوام کا تعلق آقا اور رعایا کا تھا اور اس میں عوام کی حیثیت شہریوں کی نہیں بلکہ محکوم کی تھی۔ الیکشن ایکٹ کی دفعہ 7 کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت، ڈپٹی کمشنر، پولیٹیکل ایجنٹ، یا ضلعی انتظامیہ کے سربراہ کو الیکشن انتظامات کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں