Common frontend top

آصف محمود


غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی: قانون کیا کہتا ہے؟


پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کی ان کے وطن واپسی کا معاملہ بھی ، دیگر معاملات کی طرح ، افراط و تفریط کا شکار ہو رہا ہے۔اس ماحول میں ، مناسب ہو گا کہ اس معاملے کو اپنی پسند اور نا پسند پر نہیں ، بلکہ دنیا کے مسلمہ قوانین کی روشنی میں دیکھا اور پرکھا جائے اور پھر فیصلہ کیا جائے کہ درست کیا ہے اور غلط کیا ہے۔ مہاجرین اور تارکین وطن کے بارے میں جتنے بھی قوانین ہیں و ہ کچھ بنیادی اصولوں کے تابع ہیں۔ یہ بنیادی اصول اقوام متحدہ نے مختلف
هفته 25 نومبر 2023ء مزید پڑھیے

صدر محترم اور اسرائیل

جمعرات 23 نومبر 2023ء
آصف محمود
ایک ایسے وقت میں جب فلسطینیوں پر قیامت ٹوٹی پڑی ہے، صدر محترم جناب عارف علوی نے پاکستانی ریاست کے دیرینہ موقف کو پامال کرتے ہوئے ’ ایک ریاستی حل‘ کی بات کر دی ہے۔ جاننے والے جانتے ہیں کہ عارف علوی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ادھیڑ کر رکھ دیا ہے۔ یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے اور اسی لیے دفتر خارجہ نے صدر کے اس بیان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے ۔ بلکہ اس کے ساتھ ہی او آئی سی اور اقوام متحدہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ عارف علوی کے بیان سے
مزید پڑھیے


بھارت اور ایف اے ٹی ایف

منگل 21 نومبر 2023ء

ورلڈ کپ کی ٹیمیں تو بھارت سے روانہ ہو چکیں۔ایف اے ٹی ایف کی ٹیم البتہ بھارت پہنچ چکی ہے۔ سوال یہ ہے کیا ایف اے ٹی ایف کی ٹیم بھارت کے معاملات بھی اسی طرح دیکھے گی جیسے اس نے پاکستان کے معاملات دیکھے یا بھارت کے ساتھ اسی طرح ترجیحی بنیادوں پر معاملہ ہو گا جیسے اسرائیل کے ساتھ ہوتا آیا ہے؟ اقوام متحدہ کی قراردادیں ہوں یا انٹر نیشنل لا کی دفعات ، سامنے جب اسرائیل ہو تو یہ سب قوانین و ضوابط اپنے معانی کھو دیتے ہیں اور بین الاقوامی برادری زبان حال سے یہ اقرار کر
مزید پڑھیے


اسرائیلی آباد کار: عام شہری یا مسلح دہشت گرد؟

هفته 18 نومبر 2023ء
آصف محمود
مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں ناجائز طور پر اسرائیل نے جو بستیاں قائم کر رکھی ہیں، یہاں کے باشندے فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ یہاں مقیم اسرائیلی شہریوں کا قانون کی نظر میں کیا مقام ہے؟ کیا وہ عام شہری ہیں یا جنگ جو اور دہشت گرد؟ ان غیر قانونی بستیوں کے مکین دو دائروں میں تقسیم کیے جا سکتے ہیں۔ ایک وہ جو واقعتا عام شہری ہوں گے۔ ان میں بچے بھی ہوں گے اور عورتیں بھی۔ ان میں ایسے بھی ہوں گے جن کا اسرائیل کی فوجی کارروائی سے کوئی تعلق نہیں
مزید پڑھیے


اسرائیل کا '' حق دفاع'': حقیقت کیا ہے؟

جمعرات 16 نومبر 2023ء
آصف محمود
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت کا عذر یہ پیش کیا جاتا ہے کہ وہ یہ سب کچھ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت سیلف ڈیفنس یعنی اپنے دفاع میں کر رہا ہے۔ سوال یہ ہے کیا انٹر نیشنل لا کی روشنی میں یہ ایک درست موقف ہے؟ اقوام متحدہ کا چارٹر یہ حق اس ریاست کو دیتا ہے جس پر حملہ ہوا ہو، یہ حق قابض ریاست کوحاصل نہیں ہے۔ چونکہ فلسطین کے علاقے نصف صدی سے زیادہ عرصے سے اسرائیلی قبضے میں ہیں اس لیے سیلف ڈیفنس کا حق فلسطینیوں کو ہے، نہ
مزید پڑھیے



کیا انتخابات انتشار کا خاتمہ کر سکیں گے؟

منگل 14 نومبر 2023ء
آصف محمود
انتخابات کی آمد آمد ہے۔بنیادی اور اہم سوالات یہ ہے کہ کیا یہ اس ہیجان اور انتشار کا خاتمہ کر پائیں گے،جسے تحریک انصاف نے انسٹی ٹیوشنلائز کیا اور جو اس معاشرے کے وجود سے لپٹ چکے ہیں؟ سیاست کیا ہے؟ بند گلی سے راستے نکالنے کا نام ہے ۔یہاں کوئی بھی خامیوں سے پاک نہیں ہوتا ۔ نہ یہاں کوئی شیطان ہوتا ہے نہ یہاں کوئی ہیرو ہوتا ہے۔ صحت مندانہ رویہ یہی ہوتا ہے کہ ہر فرد گروہ یا جماعت کی پالیسیوں کو دیکھا جائے اور جب جہاں جس کی پالیسی اچھی لگے اس کا ساتھ دیا جائے۔
مزید پڑھیے


اسرائیل اتنا سفاک کیوں ہے؟

هفته 11 نومبر 2023ء
آصف محمود
میں ان دنوں اپنی کتاب '' فلسطین: انٹر نیشنل لاء کی روشنی میں'' کام کر رہا ہوں۔ یہ خالصتا ایک قانونی مطالعہ ہے اور اس میں اس معاملے کو صرف انٹر نیشنل لاء کی روشنی میں دیکھنا مقصود ہے۔ اس کتاب پر '' پس قانون'' سے بھی پہلے کام جاری تھا مگر یہ موخر ہوتی رہی۔غزہ کی تازہ صورت حال کے پیش نظر طے کیا کہ سب کچھ چھوڑ کر پہلے اس کتاب کو نبٹایا جائے چنانچہ اب یہ تکمیل کے قریب ہے۔ اگلے روز بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ اسرائیلی اتنا سفاک کیوں ہے اور
مزید پڑھیے


صدر محترم کا آخری اچھا فیصلہ؟

جمعرات 09 نومبر 2023ء
آصف محمود
صدر محترم کی آئینی مدت ختم ہو چکی ہے ، آئین میں اگر چہ یہ گنجائش موجود ہے کہ وہ آئندہ صدر کے انتخاب تک منصب صدارت پر فائز رہ سکتے ہیں لیکن یہ کوئی مجبوری نہیں تھی ، یہ ان کا اپنا انتخاب تھا کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے منصب پر رہنے کا فیصلہ کیا تو اس میں کوئی غیر آئینی بات نہیں لیکن کیا یہ بہتر نہ ہوتا کہ مدت ختم ہونے پر وہ ایوان صدر سے رخصت ہو جاتے اور بالآخر کوئی ایک اچھی روایت اپنے پیچھے چھوڑ جاتے؟ صدر کا عہدہ ریاست
مزید پڑھیے


فلسطین : لیگ آف نیشنز کا sacred trust؟……( 2)

منگل 07 نومبر 2023ء
آصف محمود
کونسل آف دی لیگ آف نیشنز کے '' مینڈیٹ برائے فلسطین'' کے ابتدائیے کے پیراگراف 2 میں لکھا گیا کہ یہ برطانیہ کی ذمہ داری ہے کہ 1917ء کے اعلامیے کے مطابق فلسطین کو یہودیوں کا national home بنائے۔ یہی نہیں بلکہ آگے چل کر یہ بھی بتا دیا گیا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے برطانیہ کو کیا کچھ کرنا ہو گا، چنانچہ '' مینڈیٹ برائے فلسطین'' یعنی فلسطین کے انتداب (تولیت، نگرانی) کی اس دستاویز کا آرٹیکل 2 بہت اہم ہے۔ اس کے الفاظ غور طلب ہیں۔ لکھا ہے: The Mandatory shall be responsible for placing the country
مزید پڑھیے


فلسطین: لیگ آف نیشنز کا sacred trust؟

هفته 04 نومبر 2023ء
آصف محمود
سلطنت عثمانیہ کو جب شکست ہوئی تو فلسطین کا علاقہ برطانوی انتداب میں چلا گیا۔ یہ انتداب برطانیہ کا قبضہ نہیں تھا۔ انٹر نیشنل لاء کے مطابق یہ لیگ آف نیشنز کی ایک امانت تھی۔ ایسا نہیں تھا کہ فلسطین اب برطانیہ کا حصہ بن گیا ہے اور وہ جو چاہے یہاں کرتا پھرے۔ بلکہ قانونی پوزیشن یہ تھی کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور انہی کا رہے گا اور ایک مخصوص مدت کے بعد ان ہی کے حوالے کر دیا جائے گا۔ چنانچہ فلسطین کا نیا انتظام بین الاقوامی قانون کے مطابق محض ایک امانت
مزید پڑھیے








اہم خبریں