Common frontend top

آصف محمود


فلسطین : لیگ آف نیشنز کا sacred trust؟……( 2)


کونسل آف دی لیگ آف نیشنز کے '' مینڈیٹ برائے فلسطین'' کے ابتدائیے کے پیراگراف 2 میں لکھا گیا کہ یہ برطانیہ کی ذمہ داری ہے کہ 1917ء کے اعلامیے کے مطابق فلسطین کو یہودیوں کا national home بنائے۔ یہی نہیں بلکہ آگے چل کر یہ بھی بتا دیا گیا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے برطانیہ کو کیا کچھ کرنا ہو گا، چنانچہ '' مینڈیٹ برائے فلسطین'' یعنی فلسطین کے انتداب (تولیت، نگرانی) کی اس دستاویز کا آرٹیکل 2 بہت اہم ہے۔ اس کے الفاظ غور طلب ہیں۔ لکھا ہے: The Mandatory shall be responsible for placing the country
منگل 07 نومبر 2023ء مزید پڑھیے

فلسطین: لیگ آف نیشنز کا sacred trust؟

هفته 04 نومبر 2023ء
آصف محمود
سلطنت عثمانیہ کو جب شکست ہوئی تو فلسطین کا علاقہ برطانوی انتداب میں چلا گیا۔ یہ انتداب برطانیہ کا قبضہ نہیں تھا۔ انٹر نیشنل لاء کے مطابق یہ لیگ آف نیشنز کی ایک امانت تھی۔ ایسا نہیں تھا کہ فلسطین اب برطانیہ کا حصہ بن گیا ہے اور وہ جو چاہے یہاں کرتا پھرے۔ بلکہ قانونی پوزیشن یہ تھی کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور انہی کا رہے گا اور ایک مخصوص مدت کے بعد ان ہی کے حوالے کر دیا جائے گا۔ چنانچہ فلسطین کا نیا انتظام بین الاقوامی قانون کے مطابق محض ایک امانت
مزید پڑھیے


ہماری جورسپروڈنس کہاں ہے؟

جمعرات 02 نومبر 2023ء
آصف محمود
پاکستان میں جب کوئی قانونی بحران پیدا ہوتا ہے یا کسی قانونی نکتے پر کوئی تنازعہ یا سوال اٹھ کھڑا ہوتا ہے تو اس پر سیاسی مباحث بھی ہوتے ہیں ، ٹی وی پر ٹاک شوز بھی ہوتے ہیں اور عدالتوں میں فیصلے بھی دیے جاتے ہیں لیکن اس سب کے باوجود پاکستان میں کوئی جورسپروڈنس تشکیل نہیں پا سکی۔ ایک پاکستانی کے طور پر میں سوچتا ہوں کہ اس کی وجوہات کیا ہیں۔ قومی زندگی میں قانونی سوالات کا جنم لینا ایک فطری سی بات ہے۔ یہ سوالات بسا اوقات اتنے سنگین بھی ہو جاتے ہیں کہ ساری سیاست
مزید پڑھیے


اسرائیل چھ محاذوں کی یہ جنگ ہار رہا ہے

منگل 31 اکتوبر 2023ء
آصف محمود
اگرآپ اسرائیل کے خیر خواہ ہیں تو آپ کو پریشان ہونا چاہیے، کیونکہ اسرائیل کو چھ محاذوں پر لڑنا پڑ رہا ہے اوروہ یہ جنگ ہار رہا ہے۔ ۔۔۔۔ یہ بات میں نہیں لکھ رہا یہ بات نیویارک ٹائمز میں شائع ہوئی ہے اور اس تحریر کا مصنف کوئی عرب مسلمان نہیں بلکہ ایک یہودی ٹامس فریڈ مین ہے۔ یہ یہودی بھی کوئی شوقیہ قسم کالکھاری نہیں کہ حقوق انسانی تخلص کرتا ہو اور برائے وزن بیت لکھ دیا ہو بلکہ یہ نیویارک ٹائمز کا مستقل کالم نگار ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہ اسرائیل کا بہت بڑا مداح
مزید پڑھیے


سیاست کا سوشل میڈیا

هفته 28 اکتوبر 2023ء
آصف محمود
تحریک انصاف سوشل میڈیا کے حوالے سے جو خبریں سامنے آ رہی ہیں افسوسناک ضرور ہیں لیکن ان میں نیا کچھ بھی نہیں۔ شروع شروع میں میرے جیسے لوگوں نے خیر خواہی میں بھی تنقید کی تو تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ونگ کے آتش فشاں دامن سے لپٹ گئے ۔ پوسٹ ٹروتھ کے اس بندوبست سے واقف ہونے کی وجہ سے میں نے تحریک انصاف کے کسی صاحب سے کوئی شکایت ہی نہیںکی کیونکہ میں جانتا تھا اس کا فائدہ نہیں ہے۔ یہ شعلہ بیانی ایک حکمت عملی کے تحت اختیار کی گئی تھی اور اس کے
مزید پڑھیے



فوجی عدالتیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد

جمعرات 26 اکتوبر 2023ء
آصف محمود
سپریم کورٹ نے سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دیتے ہوئے یہ طے کر دیا ہے کہ آرمی ایکٹ کے تحت جن عام شہریوں کے خلاف مقدمات چلائے جا رہے ہیں ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور جن کے خلاف مقدمہ شروع ہو چکا ہے وہ بھی کالعدم تصور کیا جائے گا۔ عدالت کے مطابق ایسے تمام مقدمات عام عدالت میں چلائے جائیں۔ یہی نہیں بلکہ عدالت نے آرمی ایکٹ کی بعض دفعات کو آئین سے متصادم قرار دے دیا ہے۔ سوال اب یہ ہے کہ اس فیصلے کو حکومت من و عن تسلیم کر لے گی
مزید پڑھیے


فلسطین: ارے آپ تو جذباتی ہو گئے

منگل 24 اکتوبر 2023ء
آصف محمود
ایک ایسے وقت میں اسرائیل فلسطینی بچوں کا قتل عام کر رہا ہے اور اس کے حلیف اس کے لیے اسلحہ کے انبار بھیج رہے ہیں ، اگر کوئی شخص او آئی سی سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھی فلسطینیوں کو صرف خوراک اور کفن بھجوانے کی بجائے ساتھ اسلحہ بھی روانہ کرے تو کیا یہ ایک بچگانہ موقف ہو گا اور کیا ایسے آدمی کو یہ طعنہ دیا جا سکتا ہے کہ تمہارا مطالبہ تو بالکل جذباتی ، سطحی اور غیر منطقی ہے اور تم تو بین الاقوامی تعلقات اور قانون کی نزاکتوں سے بے
مزید پڑھیے


سلطنت عثمانیہ:یاد تو آتی ہو گی؟

هفته 21 اکتوبر 2023ء
آصف محمود
فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم نے ہر اس دل کو لہو کر دیا ہے جس میں انسانیت کی ہلکی سی بھی رمق موجود ہے ۔ دنیا بھرمیں فلسطینیوںکے حق میں مظاہرے ہورہے ہیں۔ فلسطین کا پرچم لہرایا جا رہا ہے ۔میں اس پرچم کو دیکھتا ہوں اور دل کو رہ رہ کر کچھ کہانیاں یاد آ جاتی ہیں۔ اداسی اور کرب میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ سلطنت عثمانیہ قائم تھی توالقدس مسلمانوں کے پاس تھا۔ ہنستا بستا شہر تھا ، جس میں مسلمان عزت اور آبرو سے جی رہے تھے ۔ ان کے بچے بھی محفوظ تھے اور
مزید پڑھیے


نیا کپتان؟

جمعرات 19 اکتوبر 2023ء
آصف محمود
نواز شریف واپس آ رہے ہیں اور عمران خان جیل میں ہیں، کل نواز شریف جیل میں تھے اور عمران خان کوچہ اقتدار میں نغمہ سرا تھے ۔ یہ وہ دن ہیں جو خالق کائنات لوگوں کے در میان پھیرتا رہتا ہے۔ دنوں کو اگر کل ثبات نہیں تھا تو اب بھی نہیں ہو ا۔ یہ تغیر و تبدل جاری رہے گا۔ عمران خان کی بہار ان کے آنگن میں ٹھہر نہ سکی تو یہ خزاں بھی ایک دن ختم ہو جائے گی۔ سوال کچھ اور ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا عمران خان اپنے نامہ اعمال پر غور فرما
مزید پڑھیے


انٹر نیشنل لاء کی روشنی میں اسرائیل کو ایک ریاست کہا جا سکتا ہے؟

جمعرات 12 اکتوبر 2023ء
آصف محمود
اسرائیل کی اپنی قانونی پوزیشن کیا ہے اور کیا موجودہ بین الاقوامی قانون کی روشنی میں اسرائیل کو ایک ریاست قرار دیا جا سکتا ہے؟ یاد رہے کہ آج کا سوال اس کے جائز یا ناجائز ریاست ہونے کا نہیں،سوال یہ ہے کہ انٹر نیشنل لاء کی روشنی میں کیا اسے ایک ریاست کہا بھی جا سکتا ہے ؟باقی کی ساری بحث بعد کی ہے ، بین الاقوامی قانون کی روشنی میں اس کی حیثیت کا تعین کرلینا چاہیے۔ جب تک معاملے کی مبادیات سے آگہی نہیں ہو گی ، خلط مبحث کا امکان بڑھتا جائے گا۔ انٹر نیشنل لاء کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں