Common frontend top

اثر چوہان


عُلماء کے فتووں ؔپر ، امام کعبہ کا ارشادؔ!


معزز قارئین!۔ امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ بن عواد الجہنی اپنے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد وطن واپس چلے گئے ،اُن سے ملاقاتیں کرنے والوں میں صدر عارف اُلرحمن علوی، وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور حکومتی اکابرین کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور مختلف مسالک کے عُلماء بھی شامل ہیں ۔ مختلف مساجد اور دینی مدارس میں امام کعبہ کی اقامت میں نماز پڑھنے اور اُن کے خطبات سُننے والوں کی بھی تعداد لاکھوں میں تھی۔ علاّمہ اقبالؒ نے اپنی نظم ’’ شکوہ‘‘ میں مالکِ ارض و سماء سے مخاطب
جمعرات 18 اپریل 2019ء مزید پڑھیے

’’ تقریبات ِ شاؔدی اور دوستیؔ کا سفر!‘‘

بدھ 17 اپریل 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ جب کسی رشتہ دار / دوست کے بیٹے / بیٹی کی تقریب ِ شادی میں میری کسی پرانے دوست سے ملاقات ہوتی ہے اور باتوں باتوں میں ہم کسی مشترکہ دوست یا دوستوں کو یاد کرتے ہیں تو ، مَیں مزید تازہ دَم ہو جاتاہُوں۔ یہ سوچ کر کہ ابھی میرا ’’ دوستی کا سفر ‘‘ جاری ہے ۔ علاّمہ اقبالؒ نے بھی ہمیں یہی درس دِیا تھا / ہے کہ … ’’حیات ، ذوقِ سفر کے سِوا کچھ اور نہیں !‘‘ …O… لاہور کے ریٹائرڈ بنکر اور ماہرِ تعلیمات ،سیّد محمد یوسف جعفری سے میری 1966ء سے دوستی ہے
مزید پڑھیے


’’حُسینی راجپوت ‘‘ بارگاہِ امام زَین اُلعابد ِین ؑمیں!

منگل 16 اپریل 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین! کل 9شعبان (15 اپریل کو ) عالم اسلام میں ، فرزند ِ امام عالی مقام حضرت امام حُسین ؑ اور سجّاد (بہت ہی زیادہ سجدے کرنے والے ) حضرت امام زین اُلعابد ِ ین کا یوم ِ ولادت منایا گیا۔ جب مَیں نے ہوش سنبھالا تو، میرے والد صاحب ، تحریکِ پاکستان کے (گولڈ میڈلسٹ) کارکن رانا فضل محمد چوہان نے بتایا تھا کہ ’’ ہمارے آبائو اجداد کا تعلق راجستھان کے شہر اجمیرؔ سے تھا ۔ جنہوں نے سُلطان اُلہِند ، خواجہ غریب نواز ، حضرت معین اُلدّین چشتی ؒکے دستِ مبارک پر اِسلام قبول
مزید پڑھیے


’’سُر کشیتراؔ / امن کی آؔشا/ بھارؔتی چینلز؟‘‘

پیر 15 اپریل 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ 3 فروری 2019ء کو الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (P.E.M.R.A)کے چیئرمین مرزا محمد سلیم بیگ نے اردو اور انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہُوئے بتایا تھا کہ ’’ پیمرا نے اچانک چھاپوں کے دَوران 14252 غیر ملکی"D.T.H" (Direct-to-Home) اور سی لائن جیسے آلات ضبط کئے اور ملک میں 1272غیر قانونی بھارتی چینلز کی نشریات ( کیبل نیٹ ورک) بند کرا دِی گئی ہے ‘‘ ۔ اِس پر آگے چل کر بحث کرتے ہیں لیکن، دو روز قبل چیئرمین پیمرا نے کراچی میں پیمرا کے ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں ’’کیبل آپریٹرز ایسویسی ایشن ‘‘ کے چیئرمین خالد آرائیں اور دوسرے
مزید پڑھیے


"By the Way, April 10-Tax Day!"

هفته 13 اپریل 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ 10 اپریل 2019ء کو پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے)نے بورڈ آف ریونیو اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہم آہنگی سے "Tax Day" منایا۔ لاہور کے ایک فائیو سٹار ہوٹل کے ایک پُر تعیش ہال میں پی۔ آر۔ اے کے چیئرمین جاوید احمد میزبان اوّل تھے ۔خبروں کے مطابق وفاقی وزیر مملکت ریونیو محمد حماد اظہر ، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کے علاوہ کئی سرکاری محکموں کے افسران اور ’’مال دار ‘‘ ٹیکس دہندگان اور نادہندگان شخصیات نے "Tax Day" (یومِ مال گزاری) ۔ "Celebrate" کِیا۔ ( یعنی۔ ایک تہوار/ جشن کے
مزید پڑھیے



جنابِ مجید نظامی کی یادوں کے چراغ!

جمعه 12 اپریل 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ 3 اپریل کو ’’ مفسرِ نظریۂ پاکستان‘‘ جنابِ مجید نظامی کی 91 ویں سالگرہ تھی ، لیکن پاکستان کے مختلف شہروں میں پاکستان سے باہر بھی جنابِ مجید نظامی کی یادوں کے چراغ ابھی تک جل رہے ہیں ۔ دو روز قبل لندن میں ’’فاتح سلہٹ‘‘ تحریک پاکستان کے نامور مجاہد اور ’’ تحریکِ تکمیلِِ پاکستان‘‘ کے بانی صدر، جناب محمود علی کے چچا زاد جناب مشرف مشتاق علی اور اُن کی اہلیہ محترمہ سلینہ علی نے اور گلاسگو میں ’’نظریۂ پاکستان فورم برطانیہ‘‘ کے صدر ’’ بابائے امن‘‘ ملک غلام ربانی نے جنابِ مجید نظامی کی
مزید پڑھیے


نائنٹی ٹو۔ نائنٹی ٹو!

بدھ 10 اپریل 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ آج 10 اپریل ہے اور روزنامہ ’’92 نیوز ‘‘ کی دوسری سالگرہ ۔ روزنامہ ’’92 نیوز‘‘ کا اجراء 10 اپریل 2017ء کو ہُوا تھا۔ اِس سے چار سال قبل ’’نائنٹی ٹو‘‘(92) نیوز چینل کا آغاز ہُوا تو ، یہ بات عام ہُوئی کہ ’’ حروف ابجد ؔکے مطابق ۔ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نام ’’محمدؐ ‘‘ کے اعداد "Ninetey Two" ہیں ۔ 10 اپریل 2017ء کے روزنامہ ’’92 نیوز‘‘ میں میرے کالم کا عنوان تھا ۔ ’’ اِسم ؔ محمد ؐ ۔ انقلاب کا ۔ اسمؔ اعظم!‘‘۔ مَیں نے اپنے کالم
مزید پڑھیے


’’ مَیں غُلام اُوس ؐ دِی آل دا ‘‘۔حُسینی ؔراجپوت !

منگل 09 اپریل 2019ء
اثر چوہان
پرسوں ( یکم شعبان / 7 اپریل کو) پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مسلمانوں نے ’’ مدینۃ اُلعلم ‘‘ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وَسلم کی نواسی ۔’’ باب اُلعلم‘‘ حضرت علی مرتضیٰ ؑ، خاتونِ جنت سیّدہ فاطمۃ اُلزہرا سلام اللہ علیہا کی بیٹی ، سیدنا امام حسن ؑ اور سیّد اُلشہدا امام حسینؑ کی ہمشیرۂ محترمہ سیّدہ زینب سلام اللہ علیہا کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ آج (3 شعبان،9 اپریل کو) سیّد اُلشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت منایا جا رہا ہے اور کل (4 شعبان ،
مزید پڑھیے


’’زندہ رہیں گے، مجید نظامی !‘‘

جمعه 05 اپریل 2019ء
اثر چوہان

 معزز قارئین!۔ پرسوں (3 اپریل کو ) پاکستان اور بیرون پاکستان ’’ مفسرِ نظریۂ پاکستان‘‘ جناب مجید نظامی کی 91 ویں سالگرہ منائی گئی۔ جنابِ مجید نظامی 3 اپریل 1928ء کو پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل "Sangla Hill"۔میں پیدا ہُوئے اور 26 جولائی 2014ء کو علی الصبح انتقال کرگئے۔جنابِ مجید نظامی کے برادرِ بزرگ ، تحریکِ پاکستان کے نامور کارکن اور روزنامہ ’’ نوائے وقت ‘‘ کے بانی ایڈیٹر جناب حمید نظامی کا 22 فروری 1962ء کو انتقال ہُوا تو، لندن سے واپس آ کر جنابِ مجید نظامی نے ’’ نوائے وقت‘‘ کی ادارت سنبھالی اور اپنی کارکردگی
مزید پڑھیے


’’فرش سے تا عرش پھیلا ،آپ ؐ کا نُورِ حسین!‘‘

جمعرات 04 اپریل 2019ء
اثر چوہان

 معزز قارئین!۔ کل ( 26 اور 27 رجب اُلمرجب کی درمیانی شب) پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مسلمانوں نے شبِ معراج عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منائی۔ مساجد اور اہم عمارتوں پر چراغاں کِیا گیااور ہر جگہ محافلِ معراج شریف کا انعقاد کِیا گیا۔  قُرآنِ پاک میں شب ِمعراج کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’ اللہ تعالیٰ پاک اور قابلِ تسبیح ہے جو اپنے بندے (محمدؐ) کو راتوں رات مسجد الحرام ( یعنی مکّہ معظمہ ) سے مسجدِ اقصیٰ تک ( جو بَیت المقّدس کے مقابل آسمانوں کے اوپر واقع ہے اور ) جو
مزید پڑھیے








اہم خبریں