Common frontend top

اثر چوہان


یوم یکجہتی ٔ کشمیر،اِنسانی ہاتھوں کی زؔنجیر؟


معزز قارئین! پرسوں (5 فروری کو) آزاد کشمیر اور پاکستان سمیت دُنیا بھر کے کشمیریوں اور پاکستانیوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی غلامی کی زنجیریں توڑنے کی جدوجہد کرنے والے کشمیریوں سے یکجہتی اور اُنہیں حق ِ خود ارادیت دلانے کے لئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لئے حسب روایت ’’یوم یکجہتی ٔ کشمیر ‘‘منایا اور کئی مقامات پر تو ، اِنسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی۔ اِس موقع پر صدرِ پاکستان جناب عارف اُلرحمن علوی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہُوئے بھارت سے آٹھ مطالبات بھی کئے، جن میں مقبوضہ کشمیر کے
جمعرات 07 فروری 2019ء مزید پڑھیے

جگ ؔمگ دِیا اور’’ Satellite Television؟‘‘

منگل 05 فروری 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ ’’ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (PEMRA) کے چیئرمین مرزا محمد سلیم بیگ نے 3 فروری کو اردو اورانگریزی اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ ’’ پیمرا کی طرف سے Web Television" " اور "Over the Top" ۔ کی "Regulation"کے لئے بہت جلد کمیٹی بنا دِی جائے گی‘‘۔ اُنہوں نے کہا کہ ’’اچانک چھاپوں کے دَوران 14252 غیر ملکی "D.T.H" (Direct-to-Home)اور سی لائن جیسے آلات ضبط کئے گئے اور 59 کیبل آپریٹوں کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کئے گئے اور ملک بھر میں 1272 غیر قانونی بھارؔتی چینلز کی نشریات ، کیبل نیٹ ورک پر بند
مزید پڑھیے


قبلہ ایاؔز نہیں ، وفاقی کابینہ کا قبلہ ؔدرست!

هفته 02 فروری 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ پرسوں (31 جنوری کو )ستمبر 1981 ء سے میرے دوست ، گلاسگو کے ’’ بابائے امن‘‘ ملک غلام ربانی، روزنامہ ’’جرأت‘‘ کے چیف ایڈیٹر جمیل اطہر قاضی اور مجھے گوجرانوالہ کے تحریک پاکستان کے ( گولڈ میڈلسٹ) کارکن چودھری ظفر اللہ خان نے لاہور میں ظہرانے پر مدّعو کِیا تھا۔ چودھری ظفر اللہ خان ، اردو ، پنجابی اور فارسی زبان کے عالم و فاضل ہیں اور جب بھی مَیں اپنا کالم لکھنے سے پہلے کسی شعر کا دوسرا مصرعہ بھول جائوں تو، مَیں اُن سے ٹیلی فون پر رابطہ کروں تو وہ مجھے پوری غزل ہی
مزید پڑھیے


چھوٹی ،بڑی خبریں۔ بابا ؔٹلّ پھر میدان میں؟

جمعرات 31 جنوری 2019ء
اثر چوہان
قدیم پنجابی کے اکھان اور لوک گیتوںمیں بابا ٹلّ کا ذکر آیا ہے ۔ ایک اکھانؔ (ضرب اُلمِثل) میں کسی بھوکے نے اونچے سُروں میں بابا ٹلّ کو پکارتے ہُوئے کہا تھا کہ ’’ بابا ٹلّ پکی پکائی گھل‘‘ (یعنی ۔ اے بابا ٹلّ ! مَیں بھوکا ہُوں ، آپ مجھے پکی پکائی روٹی بھجوا دیں) ۔ معزز قارئین!۔ آپ نے پنجاب کی کسی الہڑ مٹیار کو اپنے محبوب / شوہر کو مخاطب کرتے ہُوئے اُس سے پنجابی لوک گیت کا یہ مُکھڑا (مطلع) ضرور سُنا ہوگا کہ … جدوں آوے گا ، بابا ٹلّ وے! سارے مسئلے کرو گا، حل وے! مَیں
مزید پڑھیے


’’ایس ،پی صاحبان کا ،ناشتہؔ‘‘

منگل 29 جنوری 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ وزیراعظم عمران خان "Police Culture" میں تبدیلی کے لئے خُود میدان میں آگئے ہیں ۔ اُنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزدار کو پنجاب پولیس سے مجرمانہ ؔریکارڈ کے حامل افسروں اور اہلکاروں کو نکال باہر کرنے کا "Special Task" دے دِیا ہے‘‘۔ ذرائع کے مطابق ’’ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو یہ ہدایت بھی کردِی ہے کہ ’’ خیبر پختونخوا کی طرح پنجاب پولیس میں بھی مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والوں کی "Scrutiny" (گہری تفتیش) کی جائے ‘‘۔ وزیراعلیٰ نے اِس کے لئے 6 ماہ کا وقت مانگ لِیا ہے ‘‘۔ پاک پنجاب بلکہ پاکستان کے چاروں
مزید پڑھیے



’’کُھلے دروازے پاکستان کے ؟/ باب ِ جعفر طیار ؑ!‘‘

پیر 28 جنوری 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ 25 جنوری کو اِسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہُوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے وزیراعظم عمران خان کی 175غیر ملکی سیّاحوں ، تاجروں اور سفارتکاروں کے لئے پاکستان کے دروازے کھولنے کا اعلان کِیا۔ روزنامہ ’’92 نیوز‘‘ کے مطابق ویزا پالیسی آزادانہ بنانے کے لئے اقدامات کے اہم نکات یہ ہیں ۔ ’’ 175 ممالک کیلئے ای ویزاکی سہولت میسر ہو گی۔ 50 ممالک کیلئے ویزا آن آرائیول کی سہولت حاصل ہو گی (پہلے یہ سہولت 24 ممالک کیلئے تھی)۔ ایاٹا سے منظور شدہ ٹور آپریٹرز کو پاکستان کیلئے سیاح گروپوں کو لانے
مزید پڑھیے


’’صُوفی اِزم ‘‘کے فروغ کا۔ Mini Budget‘‘

هفته 26 جنوری 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ 23 جنوری کو وزیر خزانہ جناب اسد عُمرجب قومی اسمبلی کے ایوان میں ، ارکانِ اسمبلی کو"Mini Budget" پڑھ کر سُنا رہے تھے ۔ مَیں سوچ رہا تھا کہ ’’ کہیں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وزیر خزانہ کو ، علامہ اقبالؒ کے اِس مصرعے میں ’’سبق ‘‘ کے بجائے ’’ بجٹ‘‘ جڑ کر بجٹ پڑھنے کی تلقین تو نہیں کی گئی تھی ؟ … بجٹؔ پھر پڑھ، صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا! لیکن ایوان میں موجود حزبِ اختلاف کے ارکان کو یہ بات شاید سمجھ میں نہیں آئی چنانچہ وہ مسلسل شورشرابہ اور غُل غپاڑہ کرتے رہے
مزید پڑھیے


لوٹ آئو!۔’’ پِیر سپاہی ‘‘ میرے ’’ڈھول سپاہی ‘‘ !

جمعه 25 جنوری 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ 23 جنوری کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ جناب اسد عمر نے دوسری بار"Mini Budget" کی تقریر تو پڑھ دِی ، آپ نے بھی الیکٹرانک میڈیا پر سُن لی ہوگی ۔ اِس پر کل بات کریں گے ۔ آج تو نہ جانے مجھے کیوں؟ کچھ اور کہنا پڑ رہا ہے ؟۔آج مجھے ’’محبوب ‘‘ کا پنجابی متبادل لفظ ’’ ماہی / ماہِیا ‘‘ کیوں یاد آ رہا ہے ؟ ۔ پنجابی میں ’’ماہی/ ماہِیا ‘‘ کو ’’ڈھول / ڈھولا ‘‘ بھی کہتے ہیں اور جب ڈھول ۔ پولیس یا فوج کا کوئی سپاہی ہو تو، اُسے پنجاب
مزید پڑھیے


’’حُسینی راجپوت ‘‘ بارگاہِ امام زَین اُلعابد ِین ؑمیں!

بدھ 23 جنوری 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ کل ( 15 جمادی اُلاوّل ، 22 جنوری کو )پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مسلمانوں نے سیّد اُلساجدین ، امام زین اُلعابدین ؑ کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایاتو، مجھے اپنے جدّی پشتی پیر و مرشد خواجہ غریب نواز ، نائب رسول ؐ فی الہند حضرت مُعین اُلدّین چشتی اجمیریؒ یاد آئے، جن کے دست ِ مبارک پر میرے آبائو اجداد نے اِسلام قبول کِیا تھا۔ جب مَیں نے ہوش سنبھالا تو مجھے میرے گھر سے خواجہ غریب نواز کے حوالے سے آئمۂ اطہار سے محبت اور عقیدت کا سبق ملا۔ مَیں دسویں جماعت کا
مزید پڑھیے


انسدادِ دہشت گردی کا "Counter" / فوجی عدالتیں ؟

منگل 22 جنوری 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ کسی ریاست میں بادشاہت ہو ، فوجی آمریت یا جمہوریت ۔ رعایا ( جمہور) کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ریاست ِ پاکستان میں بھی جہاں کبھی فوجی آمریت اور کبھی جمہوریت کا دَور دورہ ہوتا ہے۔ ہمارے سیاستدان اکثر اوقات کسی مغربی مفکر کے اِس مقولے کی ’’جگالی ‘‘ کِیا کرتے ہیں کہ ’’ بدترین جمہوریت بھی ، اچھی سے اچھی آمریت سے بہتر ہوتی ہے‘‘ لیکن اُنہوں نے جمہورؔ کو کبھی یہ نہیں بتایا کہ ’’ وہ کتنے برس تک بدترین جمہوریت ؔ کو برداشت کریںاور اُنہیں بہترین جمہوریت
مزید پڑھیے








اہم خبریں