Common frontend top

اثر چوہان


جی آیاں نُوں! چیف جسٹس صاحب!


معزز قارئین!۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ،تقریباً2 سال اور ایک ماہ تک ( 31 دسمبر 2016 ء تا 17 جنوری 2019ء ) چیف جسٹس آف پاکستان رہے اور 18 جنوری کو با عزّت "Retired" (سبکدوش ) بھی ہوگئے لیکن میرے خیال میں وہ ابھی تک "Tired" ( تھکے ہارے ) نہیں ہیں۔ میاں ثاقب نثار صاحب نے پاکستان کے عوام کے بنیادی حقوق کے لئے ایسے ایسے کام کئے جو حکمرانوں کے فرائض میں شامل ہوتے ہیں ، جس کی وجہ سے اُنہیں "A Living Legend" کہا جاسکتا ہے ۔ چیف جسٹس کی حیثیت سے میاں ثاقب نثار کے
هفته 19 جنوری 2019ء مزید پڑھیے

"The Merchant of Venice?"

بدھ 16 جنوری 2019ء
اثر چوہان
پرسوں (14 جنوری کو ) پورے ملک میں ، قومی ترانہ کے خالق ابو اُلاثر حفیظ جالندھری صاحب کی 119 ویں سالگرہ منائی گئی۔ مختلف نیوز چینلوں پر بار بار جناب حفیظ جالندھری کی تصویر دِکھائی گئی اور قومی ترانہ بھی بجایا / سُنایا گیا۔ کیوں نہ قومی ترانے کا یہ بند آج کے کالم میں شامل کرلِیا جائے ؟ … پاک سر زمین شاد باد! کِشورِ حسین شاد باد! تُو نشانِ عزمِ عالی شان! ارضِ پاکستان! مرکز یقین شاد باد! معزز قارئین!۔ خوشگوار حیرت ہے کہ ’’ارضِ پاکستان کو نشانِ عزمِ عالی شان اور مرکز یقین ‘‘ بنانے کے لئے اپنے طور پر 14 جنوری
مزید پڑھیے


’’علی ؑکی بیٹی سلام تم پر !‘‘

پیر 14 جنوری 2019ء
اثر چوہان
پرسوں (5 جمادی الاوّل کو) پاکستان سمیت دُنیا کے کئی ملکوں میں ، مدینۃ اُلعلم ؐ کی نواسی اور بنت ِ باب اُلعلم ؑ سیّدہ زینب سلام اللہ علیہا کا یوم ولادت منایا گیا۔ سانحہ کربلا کے بعد حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے حُسنیت ؑکے پرچم صداقت کو بلند رکھا ۔10 محرم الحرام 61 ھ کو حضرت امام حُسین ؑ
مزید پڑھیے


Soft Visa Policy of Pakistan

جمعه 11 جنوری 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ یوں تو ، میرے دیرینہ دوست ، اسلام آباد کے اعلیٰ سطح کے بزنس مین ، چیئرمین ’’ پاکستان کلچرل فورم‘‘ اسلام آباد اور دُنیا بھر میں پاکستان کے غیر سرکاری سفاؔرت کار ، برادرِ عزیز ظفر بختاوری کا اپنے نظریاتی اور کاروباری دوستوں سے تجدید ؔتعلقات کے لئے لاہور آنا جانا رہتا ہی ہے لیکن، اِس بار 9 جنوری کو وہ میرے اور اپنے مشترکہ دیرینہ دوست ’’گلاسگو کے بابائے امن‘‘ ملک غلام ربانی کے تعاقب ؔمیں اُن سے ’’جپھّی ڈالنے ‘‘ کے لئے لاہور میں ’’ مفسرِ نظریہ پاکستان‘‘ جناب مجید نظامی کے بسائے
مزید پڑھیے


شہید واؔلدہ ، سیاسی ساؔئنسدان والد، معصوم، بلاؔول بھٹو!

بدھ 09 جنوری 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز اُالاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رُکنی بنچ نے ’’جعلی اکائونٹس کیس ‘‘ تفتیش کے لئے "N.A.B" کے سپرد کردِیا ہے اور اُسے 2 ماہ تک تفتیش مکمل کرنے کا حکم دِیا ہے لیکن، چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کے نام "Exit Control List" ( E.C.L) سے نکال دئیے ہیں۔ سپریم کورٹ نے "Joint Investigation Team"(J.I.T) کی رپورٹ سے بلاول بھٹو کا نام خارج کردِیا ہے ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’ جے۔ آئی۔ ٹی وضاحت کرے کہ ،کیا
مزید پڑھیے



وزیراعظم عمران خان ، مولانا رومی ؒکے مزار پر

پیر 07 جنوری 2019ء
اثر چوہان
وزیراعظم عمران خان کا دورۂ جمہوریہ تُرکیہ کامیاب رہا۔ اِس دورے کی کامیابی کے بارے میں نہ صِرف سرکاری ذرائع بلکہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر بھی اطمینان اور خُوشی کا اظہار کِیا گیا، جب کبھی کوئی ہمارے صدرِ مملکت یا وزیراعظم جمہوریہ تُرکیہ سے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات مضبوط کرنے کے لئے وہاں جاتے ہیں یا کوئی صدر جمہوریہ تُرکیہ یا وزیراعظم ۔ پاکستان کے دورے پر تشریف لاتے ہیں تو، نہ صِرف حکومتِ پاکستان بلکہ پاکستان کے عوام کو بھی بہت ہی خُوشی ہوتی ہے۔ عموماً ہمارے صدر یا وزیراعظم استنبول میں جمہوریہ تُرکیہ کے بانی ’’ اتا
مزید پڑھیے


مَوت بھی ’’کوکلا چھپاکی‘‘ کھیلتی ہے؟

جمعه 04 جنوری 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین! آج 4 جنوری ہے ۔ تحریکِ پاکستان کے کارکن ، میرے بزرگ دوست ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، گجرات (موضع بھدر )کے چودھری غلام حیدر اقبال ؔکی پانچویں برسی ۔ مَیں جب اُنہیں یاد کرتا ہُوں تو، مجھے 1957-1956ء میں گورنمنٹ کالج سرگودھا میں انگریزی کے پروفیسر ، اپنے اُستاد، سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب / اسلام آباد ملک محمد نواز ( مرحوم) یاد آ جاتے ہیں ۔ ملک صاحب سے میرا مسلسل رابطہ تھا۔ وہ اپنے سرکاری دوستوں سے ،میرا یہ کہہ کر تعارف کراتے تھے کہ ’’ اثر چوہان ! میرے شاگرداں وِچوں بوہت بہادر
مزید پڑھیے


توہینِ قائداعظمؒ پر بلاول بھٹو کے دادا بدؔنام؟

بدھ 02 جنوری 2019ء
اثر چوہان
آج 2 جنوری ہے ۔ مَیں تو چاہتا تھا کہ آج صرف 2 جنوری 1965ء کے صدارتی انتخاب پر کالم لکھتا ۔ جس میں ’’فیلڈ مارشل ‘‘ صدر محمد ایوب خان نے پاکستان کے ہر عاقل و بالغ شہری کو ووٹ کے حق سے محروم کر کے مشرقی اور مغربی پاکستان کے صِرف 80 ہزار منتخب ارکانِ بنیادی جمہوریت کو ووٹ کا حق دِیا تھا ۔قائداعظمؒ کی ہمشیرہ اور متحدہ اپوزیشن کی امیدوار ’’ مادرِ ملّت‘‘ محترمہ فاطمہ جناحؒ کو ہرا کر صدر منتخب ہو کر اُنہوں نے دُنیا بھر میں رسوائی حاصل کر لی تھی لیکن ، کل (یکم
مزید پڑھیے


نئے سال کی دُعائیں !

منگل 01 جنوری 2019ء
اثر چوہان
میرے عزیز ہم وطنوں اور وطن سے دُور اللہ تعالیٰ کی وسیع و عریض سر زمین پر آباد فرزندان و دُختران پاکستان کو نیا سال مبارک ہواور اُن لوگوں کو بھی جن کے لئے نئے سال کا سورج کبھی بھی زندگی کی حرارت لے کر طلوع نہیں ہوتا۔ تاہم ہر سال ہم سب اپنے اور پیاروں کے لئے دُعائیں مانگتے ہیں ۔ مَیں نے بھی اپنے اور اپنے پیاروں کے ساتھ ساتھ اپنے پیارے پاکستان کی سلامتی اور خُوشحالی کے لئے دُعائیں مانگی ہیں ۔ معزز قارئین!۔ آپ نے بھی اپنے اپنے انداز میں دُعائیں مانگی ہوں گی ؟
مزید پڑھیے


’’بابائے امن‘‘ جنابِ مجید نظامی کے ڈیرے پر!

پیر 31 دسمبر 2018ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ بسلسلہ تعلیم ، ملازمت اور کاروبار ، بیرونی ملکوں میں "Settle"۔ 58 لاکھ پاکستانیوں کو ’’ تارکین وطن‘‘ کہا جاتا ہے لیکن مَیں اُنہیں ’’ فرزندان و دُختران پاکستان‘‘ کہتا اور لِکھتا ہُوں ۔ دو روز قبل جب ،گلاسگو کے ’’بابائے امن ‘‘ ملک غلام ربانی مجھے اور روزنامہ ’’92 نیوز‘‘ میں میرے ساتھی برادرِ عزیز اشرف شریف کو اپنے ساتھ لاہور میں ’’ مفسرِ نظریۂ پاکستان‘‘ جناب مجید نظامی کے بسائے ہُوئے ڈیرے ( ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان) میں ’’نظریۂ پاکستان ٹرسٹ‘‘ کے سیکرٹری برادرِ عزیز سیّد شاہد رشید کے ظہرانے میں لے گئے تو ،
مزید پڑھیے








اہم خبریں