Common frontend top

اثر چوہان


’’خواجہ غریبؔ نوازؒ ، حُسینیتؔ ؑ اور فیضِ عاؔلم ؒ !‘‘


معزز قارئین!۔ آج 20 صفر اُلمظفر ہے اور آج پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مسلمانوں، نواسۂ رسولؐ ، سیّد اُلشہداء امام عالی مقام، حضرت امام حُسین علیہ السلام اور اُن کے 72 ساتھیوں ۔ شُہدائے کربلا کے یوم ختم ، چہلم کے موقع پر ، عقیدت و احترام سے تقریبات منعقد کر رہے ہیں اور 18صفر اُلمظفر سے آج تک لاہور میں ، آسودۂ خاک ، سیّد علی ہجویری، حضرت داتا گنج بخش ؒ کے 976 ویں سالانہ عُرس مبارک کے تیسرے روز دُنیا کے مختلف ممالک سے حاضری دینے والے عقیدت مند۔ ’’ فیض عالم‘‘ سے برکتیں سمیٹتے
اتوار 20 اکتوبر 2019ء مزید پڑھیے

جب ’’قائد ِ ملّت ؒ ‘‘نے ، پنڈ ت نہرو ؔکو مُکّا دِکھایا!

بدھ 16 اکتوبر 2019ء
اثر چوہان
آج بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے دست راست ، تحریک پاکستان کے نامور قائد اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم ’’قائد ِ ملّتؒ ‘‘68 ویں برسی ہے ۔16 اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی کے کمپنی باغ (اب لیاقت باغ) میں ’’قائدِ ملّتؒ ‘‘ کو ڈیوٹی پر موجود پولیس انسپکٹرسیدؔ اکبر نے 2 گولیاں چلا کر اُنہیں شہید کردِیا تھا ، پھر راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نجم خان نے پولیس اہلکاروں کو حکم دِیا کہ ’’ گولی چلانے والے ( قاتل ) کو فوراً مار ڈالو ، پھرسیدؔ اکبر ہلاک ہوگیا، پھر پتہ نہیں چل سکا کہ ’’
مزید پڑھیے


’’یادگاری لوحِ مفتی محموؔد کو ، وزیراعظم ہائوس سے ؔاُکھاڑ یں !‘‘

پیر 14 اکتوبر 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ آج 14 اکتوبر کو امیر جمعیت عُلماء اسلام ( فضل اُلرحمن گروپ )کے والدِ مرحوم مفتی محمود صاحب کی 39 ویں برسی ہے ۔ مجھے نہیں معلوم ؟ کہ ’’ مفتی صاحب کے وُرثا ء ، اُن کی برسی کو کس طرح منائیں گے؟لیکن، پرانی نسل کو یاد دِلانے اور نئی نسل کو آگاہ کرنے کے لئے ، تحریک ِ پاکستان میں مفتی محمود کے کردار کو واضح کرنا ضروری ہے ۔ انگریزوں اور ہندوئوں نے تو، قیام پاکستان کی مخالفت کی ہی تھی لیکن، ہندوئوں کی مُتعصب جماعت ’’ انڈین نیشنل کانگریس‘‘ کے باپو ؔ ۔
مزید پڑھیے


’’فضل اُلرحمن صاحب دُولھاؔ اور حسین نواز شہ بالاؔ؟‘‘

اتوار 13 اکتوبر 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ 11 اکتوبر کے قومی اخبارات میں ، دامادِ میاں نواز شریف ، کیپٹن (ر) محمد صفدر کے حوالے سے ایک بیان شائع ہُوا تھا کہ ’’ مولانا فضل اُلرحمن ، آزادی مارچ کے دُولھا ؔہیں اور ہم اُن کے ساتھ ہیں‘‘۔اُنہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’ مسلم لیگ (ن) کے تمام راہنما ، میاں نواز شریف کی قیادت میں ایک "Page" (صفحہ) پر ہیں اور جیل میں میاں نواز شریف اور مریم نواز بڑے حوصلے میں ہیں اوراُن کے ذہن میں "Clear" ہے کہ ’’ ہم نے آزادی مارچ میں شرکت کرنا ہے اور وہ سب
مزید پڑھیے


بھٹو کی جمہوریت زدہ ؔ، میری اہلیہ کی برسی؟

جمعه 11 اکتوبر 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ 30 نومبر 1967ء کو ، لاہور میں ڈاکٹر مبشر حسن کے گھر ، جنابِ ذوالفقار علی بھٹو کی چیئرمین شِپ میں جو، اُن کے دو اڑھائی سو دوستوں اور عقیدت مندوں نے ’’ پاکستان پیپلز پارٹی‘‘ قائم کی تو ، اُس کے چار راہنما اصولوں میںایک راہنما اصول تھا کہ ’’ جمہوریت ہماری سیاست ہے ‘‘ لیکن جنابِ بھٹو جب تک حیات رہے ، اُنہوں نے اپنی پارٹی میں بھی کبھی ’’ جمہوریت کو پھلنےؔ ، پھولنے نہیں دِیا، البتہ ایک بار ۔ صِرف ایک بار ، اپنی وزارتِ عظمیٰ کے دور میں ، اپنی اہلیہ ’’
مزید پڑھیے



’’لنگر پرؔوگرام ، بے صبرؔ عوام اور "Wheel Chair"

بدھ 09 اکتوبر 2019ء
اثر چوہان
جولائی 2018ء کے عام انتخابات کے نتیجہ میں وزیراعظم عمران خان کی حکومت قائم ہونے کے بعد 16 مارچ 2019ء کو میرے کالم کا عنوان تھا ۔’’غریبوں کا بھلا ہوگا ، مگر ، آہستہ آہستہ!۔معزز قارئین!۔ کالم میں شامل میرے دوست ’’ شاعرِ سیاست‘‘ کے دو شعر یوں تھے / ہیں … کٹے گا اِبتلائوں کا سفر ،آہستہ ، آہستہ! گِریں گے جبر کے ،دیوار و در ، آہستہ آہستہ! ابھی تو اہلِ ثروت کے ،مسائل ہو رہے ہیں حلّ! غریبوں کا بھلا ہوگا ، مگر آہستہ ، آہستہ! پرسوں ( 7 اکتوبر کو ) ’’ شاعرِ سیاست‘‘ کی پیش گوئی کا آغاز ہوگیا ،
مزید پڑھیے


"Love Export Policy of China!"

جمعه 04 اکتوبر 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ یکم اکتوبر کو پاکستان کے عظیم دوست ’’ عوامی جمہوریہ چین‘‘ نے اپنی 70 ویں سالگرہ منائی۔ پاکستان میں بھی حکومتِ پاکستان اور ہر سطح پر اہلِ پاکستان نے اپنے اپنے انداز میں ، عوامی جمہوریہ چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ دوستی کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لئے جوش و جذبے کا اظہار کِیا۔ ’’ پیغمبرِ انقلاب‘‘ صلی اللہ علیہ و آلہ وَسلم نے اپنے دَور میں چین کا تعارف کراتے ہُوئے مسلمانوں کو تلقین کی تھی کہ ’’ علم حاصل کرو ، خواہ تمہیں چینؔ ہی کیوں نہ جانا پڑے؟‘‘۔ اُس وقت چین
مزید پڑھیے


’’جانِ استقباؔل، پاکستان‘‘۔ قائد ِؔ ملّت ؒ اور عمران ؔخان!‘‘

جمعرات 03 اکتوبر 2019ء
اثر چوہان
29ستمبر کو ، وزیراعظم جناب عمران خان ، نہ صِرف کشمیریوں بلکہ عالمِ اسلام کے سفیر کی حیثیت سے ، نعرۂ رسالت ؐ اور اِنسانی حقوق کی سربلندی کے سلسلے میں کامیابیاں سمیٹتے ہُوئے جب وطن واپس پہنچے تو ، اُن کا اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر (قومی اخبارات کی سُرخیوں کے مطابق ) ۔ ’’پُر تپاک ، فقید اُلمِثال ، شاندار، اور یادگار استقبال کِیا گیا‘‘ ۔معزز قارئین!۔ عربی ؔ زبان کے لفظ استقبال ؔ کے تو دوسرے معنی بھی ہیں ، جو ’’شاعرِ پاکستان‘‘ جناب حفیظ جالندھری نے ، پاکستان کے قومی ترانہ میں استعمال کئے ہیں
مزید پڑھیے


رُ برُو ئے سُپر پاوؔر ، وزیراعظم پاکستان ؔکا ، نعرۂ رساؔلت ؐ !

پیر 30  ستمبر 2019ء
اثر چوہان
خبروں کے مطابق ’’ 21 سے 27 ستمبر تک (7 روز میں )، دُنیا کی واحد "Super Power" امریکہ کے دورے کے دَوران وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے 70 ملاقاتیں کر کے ریکارڈ قائم کردِیا ہے ۔ ہر ملاقات کے ایجنڈے میں کشمیر سر فہرست رہا ۔ ایک بھی لمحہ ضائع کئے بغیر وزیراعظم عمران خان کشمیر اور پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑتے نظر آئے ۔ اُنہوں نے صدر"Donald Trump"، برطانوی وزیراعظم "Boris Johnson"، جمہوریہ ترکیہ کے صدر طیب اردوان ، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد ، ایرانی صدر حسن روحانی، روسی وزیر خارجہ "Sergey Lavrov" اور
مزید پڑھیے


’’ہاتھی کے پائوں میں ، سب کا پائوں؟‘‘

جمعرات 26  ستمبر 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ پرسوں(24 ستمبر کو ) بھی وزیراعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنی ٹیم کے دوسرے ارکان کے ساتھ مختلف ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر بھارتی (وزیراعظم نریندر مودی کی ) حکومت کی طرف سے ظلم و تشدد اور بین الاقوامی سطح کے کئی دوسرے مسائل پر مصروف گفتگو تھے تو، اِس دَوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آگیا۔ 26 افراد جاں بحق ہوگئے اور سینکڑوں زخمی، متعدد عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں، سڑکیں پھٹنے سے کئی گاڑیاں زمین میں دھنس گئی۔ اِس پر یہی کہا جاسکتا
مزید پڑھیے








اہم خبریں