Common frontend top

احسان الرحمٰن


گدھے بڑھ گئے!


چلیں جی بجٹ بھی پیش ہو گیا ، تحریک انصاف نے وفاقی بجٹ بنانے کی ہیٹ ٹرک کر لی اور یہ سنگ میل اس انفرادیت کے ساتھ عبور کیا ہے کہ ہر برس کا بجٹ اک نئے چہرے کے ساتھ پیش کیا گیاتین وفاقی بجٹ تین نئے وزراء نے دیئے،خدا بخشے مجھے تو معروف لکھاری حسینہ معین یاد آگئیں جواپنی ہر ڈراما سیریل میں نئے چہروں کو چانس دیتی تھیں یہ اعزاز بھی شاید ہی کسی جماعت کو حاصل ہو کہ تین بجٹ پیش کرنے والے تین وزراء میں سے دو کا تعلق اس حریف ٹیم سے ہوجس کے بلے
پیر 14 جون 2021ء مزید پڑھیے

’’کاش اور بس اے کاش۔۔۔‘‘

بدھ 09 جون 2021ء
احسان الرحمٰن
اڑتالیس سالہ جینین ہینس ہالینڈ کی سیاست دان ہیں وہ ہالینڈ کی پیپلز پارٹی فار فریڈم اینڈ ڈیموکریسی سے تعلق رکھتی ہیں اور اس وقت عراق کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی ہیں۔ جینین ہینس ہالینڈ کی مرکزی سیاست کا اہم حصہ رہی ہیں۔ 2016 اور 2017 میں یہ ہالینڈ کی وزیر دفاع تھیں اور اپنے فرائض بڑی خوش اسلوبی سے ادا کر رہی تھیں، ہالینڈ کی وزارت دفاع کچھ زیادہ پریشان رکھنے والی ہے بھی نہیں ،ہالینڈ کے بغل میں افغانستان ہے نہ اسکی سرحدیں اپنی لائن آف کنٹرول جیسی ہیں جہاں ہفتوں ہفتوں چاند
مزید پڑھیے


ترکی اور اردگان

جمعه 04 جون 2021ء
احسان الرحمٰن
اگر آج کوئی مسلمان ملکوں کی قیادت کرسکتا ہے تو وہ صرف ایک ہی ملک ہے اور وہ ہے ترکی، چھک چھک چلتی ریل گاڑی کے کمپارٹمنٹ میںلیکچرار صاحب نے اس قطیعت سے کہا کہ گویا وہ کسی عدالت کے جج ہیں اور انہوں نے بس فیصلہ سنا دیا ہے ،ان کی اس بات پر ساتھ بیٹھے نوجوان مسافر کے لبوں پر طنزیہ سی مسکراہٹ آگئی جسے سمیٹتے ہوئے اس نے کہاکہ دیکھیں عمومی تاثر پر نہ جائیں خود کھوج کیجئے کہ سچ کیا ہے ۔ یہ نوجوان گویالیکچرار صاحب کے خیالات کی نفی کر رہا تھا کہ ترکی میں
مزید پڑھیے


’’سانحہ ‘‘

منگل 18 مئی 2021ء
احسان الرحمٰن
معاملہ ختم ہوجانا چاہئے تھا لیکن بات آگے بڑھتی دکھائی دے رہی ہے، بڑا فیصلہ بھی اس پر مٹی نہیں ڈال سکا، سیاسی بادو باراں اور جھکڑ نے فی الوقت سامنے کے منظر دھندلا ئے ہوئے ہیںلیکن کب تک ؟ گردتھمے گی، منظر واضح ہوں گے تو تب کیا ہوگا؟ اس سوال کو یہیں چھوڑ کرذرا میرے ساتھ آئیے گا۔دیکھیں تاریخ میں محفوظ یہ بھی ایک منظر ہے ـاس دراز قامت شخص کو دیکھئے گا،وہ اپنی بیوی کے پاس پہنچتا ہے اسکے پیشانی پر فکر و تردد کی سلوٹیں دکھائی دے رہی ہیں ،چہرے سے لگ رہاہے کہ وہ کسی
مزید پڑھیے


’’ردعمل کا فیصلہ‘‘

جمعه 07 مئی 2021ء
احسان الرحمٰن
لیجئے جناب ایک اورضمنی الیکشن کا نتیجہ سامنے ہے ۔خوشاب والوں نے بھی اپنی خوشی اپنی مرضی واضح کر دی کراچی کے حلقے این اے 249کے برعکس یہاں کپتان کی ٹیم نے اچھا مقابلہ کیا۔پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 84کی یہ نشست ن لیگ کے ملک وارث کلو کے پاس تھی ا ن کے انتقال کے بعدن لیگ نے ان کے بیٹے ملک معظم کلوکو اپنا امیدوار بنا کر ضمنی انتخاب کے میدان میں اتارا ،یہاں 2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے اچھے ووٹ لئے تھے۔ جیتنے والے ملک معظم کلو کے 66775ووٹوں کے مقابلے میں سردار شجاع
مزید پڑھیے



’’عزت سے نہ جئے تو کیا جئے‘‘

بدھ 05 مئی 2021ء
احسان الرحمٰن
مغل خاندان کے آخری چشم و چراغ بہادر شاہ ظفر مغلیہ حکومت کے آخری جاہ و جلال کی نشانی تھے لیکن بس نشانی ہی تھے حال یہ تھا کہ سندھ پنجاب پر بھی انگریز قابض ہو چکے تھے اب فرنگی سرکارنے بہادر شاہ ظفر کی جائیداداملاک پر ہاتھ صاف کرنا شروع کر دیا تھا انگریز سرکار نے ان کے دیہات جاگیریں باغ اور مکانات صرف تین لاکھ سالانہ اضافی وظیفہ پر اپنی تحویل میں لے لیں تھیں شاہی قلعے کے تمام اخراجات بھی انگریز سرکار نے اپنے ہاتھ میں لے لئے تھے ، بادشاہ مکمل طور پر انگریز سرکار
مزید پڑھیے


’’کپتان ! آپ سن رہے ہیں !‘‘

اتوار 02 مئی 2021ء
احسان الرحمٰن
ہوسکتا ہے یہ بنی گالہ کے لئے اچنبھے کی بات ہو یا کراچی کے کسی پوش علاقے میں دو ہزار گز کے بنگلے کے مکینوں کے لئے باعث حیرت ہو ،ہو سکتا ہے کہ بیرون ملک ڈالروں ،یورو میں تنخواہ لینے والوں کے لئے یہ خبر غیر متوقع ہو لیکن زمین سے جڑے لوگوں کے لئے اس خبر میں کوئی اچنبھا تھا نہ حیرت تھی اور یہ غیر متوقع بھی نہ تھی ،میرے لئے این اے 249 میں پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کی جیت کے سوا کوئی بھی بریکنگ نیوز نہ تھی کہ ن کی جیت خلاف توقع ہے،
مزید پڑھیے


’ ’شاہد خاقان صاحب !مبارک ہو‘‘

اتوار 25 اپریل 2021ء
احسان الرحمٰن
یہ تین سال پرانی بات ہے میں کراچی کے علاقے صدر میں ٹریفک جام میں پھنسا ہوا تھا ،کیمرہ مین بھی میرے ساتھ ہی تھا ہم گاڑی میںبیٹھے انتظار کر رہے تھے کہ کب یہ گاڑیاں حرکت میں آئیں اور کب ہم نکلیں ،اتنے میں ہمارے ڈرائیور نے مخالف سمت سے آنے والی ٹریفک کی پرواہ کئے بغیر گاڑی آگے بڑھا دی کہ آگے موڑ پرجہاں تیس گاڑیاں ٹریفک کا قانون توڑے کھڑی ہیں وہاں اکتسویں ہم ہو گئے تو کیا ہوگا، ویسے بھی وہ جانتا تھا کہ نیوز چینل کی گاڑی پر ہے چالان ہو گا نہیں ،لیکن اس
مزید پڑھیے


فٹبال فیڈریشن پر پابندی

پیر 19 اپریل 2021ء
احسان الرحمٰن
پاکستان میں ہر کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے‘ یہاں کھیل تباہ کرنے والوں کا ٹیلنٹ مگر کچھ زیادہ ہے۔آج کل فٹ بال بے یارو مدد گار ہے سو ایک ہفتہ قبل فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفانے پاکستان فٹ بال فیڈریشن پر پابندی لگا دی۔ اس پابندی کا مطلب یہ ہے کہ جن کھلاڑیوں کو عالمی تنظیم کی طرف سے وظیفہ مل رہا تھا وہ وطیفہ اب نہیں مل سکے گا،کئی غریب بچے اور بچیاں مزدوری کی بجائے کھیل سے ملنے والے وظیفہ سے گھر چلا رہے تھے ، اب ان کو کھیلنے کا وقت نہیں ملے
مزید پڑھیے


’’اے ریاست مدینہ کے والی !تجھے خبر دیں‘‘

اتوار 18 اپریل 2021ء
احسان الرحمٰن
مجھے دیکھ کر اسماعیل کی دلی کیفیت کیا ہوتی ہے خبر نہیں لیکن وہ بظاہر تپاک سے ملتا ہے اور پیشہ وارانہ گرمجوشی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ میرے گھر سے قریب ہی اسماعیل قصاب کی دکان ہے میں اس کے لئے پہلے ایک عام گاہک ہی تھا لیکن جب سے میں نے ماتھے پر آنکھیں رکھ کر’’ پریشر والا گوشت ‘‘واپس کیاتب سے اسماعیل کے رویئے میں تبدیلی آگئی ،اب وہ مجھ سے چائے قہوے کا بھی پوچھتا ہے او ر گوشت میں ہڈی ڈالتے ہوئے بھی ہاتھ ہلکا رکھتا ہے ،آج میں اسکے پاس قیمہ لینے گیا تو گوشت
مزید پڑھیے








اہم خبریں