Common frontend top

احسان الرحمٰن


’’ شاہد خاقان عباسی صاحب ! شکرانے کے نفل پڑھیں ‘‘


کچھ دن پہلے وزیر اعظم شہباز شریف ترکی میں طیب اردگان سے ملاقات کر رہے تھے ،ترکی کے دورے میں شہباز شریف نے کیا ڈسکس کیا ،کن منصوبوں پر بات کی ،کیا مشورے ہوئے اس بارے میں دستیاب معلومات زیادہ نہیں ،ترکی کی کرنسی کافی عرصے سے دباؤ میں ہے ۔ مہنگائی نے ترکوں کو بھی پریشان کر رکھا ہے لیکن وہ اس بحران کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کر سکتے ہیں کہ وہ ’’قوم ‘‘ ہیں ۔ میرا دو بار ترکی جانے کا اتفاق ہوا اور ہر بار میںپہلے سے زیادہ حیران ہو کر واپس آیا ، ترک معاشرہ
بدھ 08 جون 2022ء مزید پڑھیے

’’موت کیوں پڑتی ہے !‘‘

پیر 30 مئی 2022ء
احسان الرحمٰن
گولڈہ مائیر اسرائیل کی چوتھی اور صیہونی ریاست کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں،جو1969سے 1974تک اسرائیل کی وزیر اعظم رہیں آنجہانی گولڈہ 1898ء میں یوکرین میں پیدا ہوئی تھیں وہ ایک استاد تھیں۔یہ 73ء کی بات ہے،جب اسرائیل کے اپنے عرب ہمسائیوں ممالک سے تعلقات شدید کشیدہ تھے،دونوں جانب فوجیں الرٹ تھیں،اسرائیلی حساس ادارے کی اطلاعات گولڈہ کے لئے پریشان کن تھیں۔اسے بتایاجارہاتھا کہ عرب ممالک فیصلہ کن جنگ کی طرف بڑ ھ رہے ہیں،ان ہی دنوں ایک امریکی سینیٹر اسرائیل کے دورے پرآیا وہ اسلحہ کمیٹی کا سربراہ بھی تھا،گولڈہ مائیر نے اس سے ملنے کی خواہش ظاہر کی،وقت
مزید پڑھیے


’’یہ دیوار کیوں ہے؟ ‘‘

بدھ 25 مئی 2022ء
احسان الرحمٰن
آج ملک کا منظرنامہ مختلف ہوگا ہر طرف لانگ مارچ موضوع بحث ہو گا بطور کالم نگار مجھے اس ہی پر کچھ لکھنا چاہئے لیکن میں معذرت چاہتے ہوئے دو تین پہلے کے رات سناٹے میں لگنے والی رونق کا ذکر کرنا چاہوں گا رات کے گیارہ بج رہے تھے اسلام آباد ہائی کورٹ کی دیوار کے ساتھ ہی روڈ پر نیوز چینل کی چھتری والی گاڑیوں کی قطار لگی ہوئی تھی اس وقت اس عمارت میں سناٹا ہوتا ہے حفاظتی عملہ نیند سے لڑتا یا موقع ملنے پر خراٹے لیتا ملتا ہے لیکن آج یہاں غیر معمولی چہل پہل
مزید پڑھیے


’’ پولیٹیکل سنڈروم ‘‘

بدھ 18 مئی 2022ء
احسان الرحمٰن
ش بھائی میرے قریبی دوستوں میں سے اورساٹھ کے پیٹھے میں ہیں دنیا کے سرد گرم دیکھ کر اب کراچی کے ایک مضافاتی علاقے میں گوشہ نشینی کی زندگی گزار رہے ہیں،ش بھائی ادب شناس او ر غضب کا شعری ذوق رکھتے ہیںکمال کی بات یہ ہے کہ وہ جتنا اچھا ذوق رکھتے ہیں اس سے کہیں بڑھ کر سیاسی تجزیہ بھی کرتے ہیں۔ کسی زمانے میں سیاسی میدان میں خاصے متحرک اور الطاف حسین کے عشاق میں سے تھے ۔میری جب ان سے ملاقات ہوئی تب وہ اس عشق سے توبہ تائب ہو چکے تھے اورکبھی کبھار چھیڑتے تو
مزید پڑھیے


’’کس بھڑ نے کاٹا ہے ۔۔۔‘‘

بدھ 11 مئی 2022ء
احسان الرحمٰن
یہ صرف ایک مہینہ پچیس دن پرانی بات ہے جب آپ کی نظریں اس تحریر پر پھسل رہی ہوں گی تو ایک دن مزید بڑھا لیجئے گا۔ اپنے اسلام آباد میں بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کا جوڑ ہوا ،کنونشن سینٹر میں مختلف ممالک سے آئے پاکستانی بھی شریک تھے اور وہ شدت سے اک شخص کو سننا چاہتے تھے۔ ان کا جوش انکے تمتماتے چہرو ں سے عیاں تھا۔ یہ پرجوش بھی تھے اور متجسس بھی ،پنڈال میں نعروں کی آوازیں ان کے جوش کی خبر دے رہی تھیں‘ پرجوش نعروںمیں وہ دراز قامت ہینڈسم سفید قمیض شلوار پر
مزید پڑھیے



’’ پستی بھی کوئی پستی ہے‘‘

پیر 02 مئی 2022ء
احسان الرحمٰن
حضرت ثابت بن قیس جلیل القدر صحابی تھے رسول اللہﷺ سے دیوانہ وار محبت کرتے تھے سرکار ﷺ کی محفل میں حاضری کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتے کہ جب تک چہرہ انور دیکھ نہ لیتے قرار نہ آتا لیکن عجیب ہوا کہ ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم کی محفل میں آنا چھوڑ دیا آقا ﷺ نے بھی اپنے ساتھی ثابت بن قیسؓ کی کمی محسوس کی اورایک دن ان کے پڑوسی سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے استفسار کرنے لگے کہ ثابت کہاں ہیں کیسے ہیں۔ سعد بن
مزید پڑھیے


یہودیوں کی پلاننگ

جمعرات 28 اپریل 2022ء
احسان الرحمٰن
ڈاکٹر عامر طہ سین سیرت نگار ،محقق،مقرر،مفکر ،کالم نگار اور بلاگرہیں ،مدارس میں اصلاحات اورادیان میں رواداری ان کے خاص موضوع ہیں رسول اللہ ﷺ کی سیرت کے مختلف زاویوں پر لکھتے ہیں اور خوب لکھتے ہیں ان کا کمال ان کی زاویہ نگاہ ہے وہ جس انداز سے کسی معاملے کودیکھتے ہیںاور پرکھتے ہیں وہ اسے خاص بنا دیتاہے ،ڈاکٹر صاحب آٹھ بار حکومت کی جانب سے بہترین سیرت نگار کا ایوارڈ لے چکے ہیں اور آج کل رحمت اللعالمین اتھارٹی میںفرائض انجام دے رہے ہیں ڈاکٹر صاحب کے والد مرحوم مولانا طہ سین اپنے وقت کے بڑے عالم
مزید پڑھیے


’’ توشہ خانے کا حمام اور سید منور حسن‘‘

جمعرات 21 اپریل 2022ء
احسان الرحمٰن
جماعت اسلامی کراچی کے مرکز ادارہ نور ِحق میں سعید عثمانی صاحب کی پہچان ان کے برجستہ جملے اور دو انگلیوں میں دبی سگریٹ ہوا کرتی تھی۔ وہ بڑے دھڑلے سے سگریٹ کے کش لگایا کرتے تھے اور اس معاملے میں انہوں نے کبھی کمپرومائز نہیں کیا ۔سعید عثمانی صاحب جماعت اسلامی کے دیرینہ رفقاء میں سے ہیں اور جماعت کے ایسے خیر خواہ ہیں جو بیک وقت جماعت اسلامی کے کڑے ناقد بھی ہیں اور وکیل بھی ۔میںنے انہیں ادارہ نور حق میں ٹانگ پر ٹانگ رکھے دو انگلیوں میں سگریٹ داب کر مٹھی بناتے ہوئے کش لگاتے دیکھاہے۔
مزید پڑھیے


’’لڑا دے ممولے کو شہباز سے‘‘

جمعه 15 اپریل 2022ء
احسان الرحمٰن
میڈیامیں آجکل غیرت ،قومی حمیت ،خودداری کے الفاظ کثرت سے سننے کو مل رہے ہیں،حال ہی میں تخت گنوانے والی حکمران جماعت کے سربراہ سابق وزیر اعظم عمران خان صاحب قومی حمیت کے معنی سمجھانے کی مہم پر ہیں ،نوجوانوں کو خودداری کا مفہوم پڑھایا جارہا ہے سمجھایا جارہا ہے جلسوں میں طربیہ ترانے بجائے جارہے ہیں ’’غیرت ہے بڑی چیزجہان تگ و دو میں پہناتی ہے درویش کو تاج سردارا‘‘ تیرہ اپریل کی رات پی ٹی آئی نے پشاور میں بہترین پاور شو کیااور اپنے مسلز دکھائے ،جلسے میں سابق وزیر اعظم نے لوگوں
مزید پڑھیے


’’بھان متی نے کنبہ جوڑا‘‘

جمعرات 31 مارچ 2022ء
احسان الرحمٰن
ماحول گرم ہے البتہ بساط لپیٹی جا رہی معلوم ہوتی ہے۔ حریف پیشانی پر بل ڈالے،پلکیں جھپکے بغیر ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے چالیں چل رہے ہیں ، وزیر آگے بڑھائے اور پیادے پٹوائے جارہے ہیں کبھی یہاں سے چال پر وہ مارا کے نعرے بلند ہوتے ہیں اور کبھی اپوزیشن چال چل کر مونچھوں کو تاؤ دے رہی ہوتی ہے ۔صورتحال پل پل میں بدل رہی ہے وہ لوگ جو وزیر اعظم ہاؤس کی انتظار گاہ میں صوفہ پچکائے ملاقات کے اذن میں گھنٹوں بیٹھنے کے بعد نامراد واپس جاتے تھے جن سے ملنا وقت کا ضیاع
مزید پڑھیے








اہم خبریں