Common frontend top

احسان الرحمٰن


’’الوداع اے قائد حریت الوداع‘‘


اگر کبھی مجھے کائنات کا مصور بہادری ، بے خوفی،ہمت ،حوصلہ ،کمٹمنٹ ،یقین ،جوش اور نظرئے سے رومانس کو مجسم کرنے کا اختیاردیتا تو میں سیدھا سری نگر کے حیدرپورہ میں سید علی گیلانی کے گھر پہنچ جاتا ،سید علی شاہ گیلانی سے میری کبھی ملاقات نہیں ہوئی صرف ایک بار فون پر ہی بات ہوئی ہے اور وہ لمحے میری زندگی کا اثاثہ ہو گئے ،علی گیلانی چلتا پھرتا پاکستان تھے وہ ایک متحرک اور منزل سے پہلے ختم نہ ہونے والی کمٹمنٹ تھے ،ان کے نزدیک پاکستان ماں کی آغوش اور باپ کا وہ کاندھا تھا جس پر
اتوار 05  ستمبر 2021ء مزید پڑھیے

’’سینتیس برس بعد ماں سے ملاقات‘‘

جمعرات 02  ستمبر 2021ء
احسان الرحمٰن
برسوں پہلے جامعہ کراچی کے شعبہ اردو کے محترم استادجناب رفیق مرحوم مجھے سمجھا رہے تھے کہ زبان اظہار و ابلاغ کا موثرترین ذریعہ تو ہے لیکن مکمل نہیںتب میں سوچتا تھا کہ یہ بھی بھلا کیا بات ہوئی لیکن آج جب میں نے بنگلہ دیش میں ’’زاہدہ‘‘ کو اپنی ماں کی چھاتی سے لگ کر روتے دیکھا تو مجھے سر رفیق مرحوم کی کہی بات سمجھ آگئی ۔ نانی کے نام سے مشہور اماں کا اصل نام زاہدہ ہے ،زاہدہ بنگلہ دیش کے کھلنا شہر کے کسی نواحی گاؤں میں سادہ سی زندگی گزار رہی تھی ۔گھر میں غربت
مزید پڑھیے


’’اصل ہدف ہم ہیں ‘‘

جمعرات 26  اگست 2021ء
احسان الرحمٰن
اب یہی ہونے لگا ہے کہ بدقسمتی سے یہاں کسی خاتون سے بدتمیزی کا کوئی واقعہ رپورٹ ہوتاہے اور وہاں ’’روشن خیال بریگیڈ‘‘اپنی تاریک سوچ کی توپیں دم کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر صف آراء ہوجاتا ہے ،خدانخواستہ اگر ملزم داڑھی والا ہو تو پھر معلم مدرس ہدف بنتا ہے او ر اگرملزم کسی دفتر کا صاحب ،بابو یا مسٹر ہو تو تب نشانہ مرد ذات ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس پر پہلا جملہ ہی یہی ہوتا ہے کہ یہ مرد ہوتے ہی ایسے ہیں ،انہوں نے معاشرے میں اپنی اجارہ داری بنا رکھی ہے۔معذرت کے
مزید پڑھیے


’’یہی توبریکنگ نیوز ہے‘‘

جمعرات 19  اگست 2021ء
احسان الرحمٰن
ٓٓاس تیزی سے تو کورونا بھی نہیں پھیلا جس تیزی سے طالبان اٹھے اور چھا تے چلے گئے،سب ہی حیران ، انگشت بدنداں کہ یہ ہو ا کیا،طالبان کو کسی بھی صوبے پر قبضے کے لئے بلکہ زیادہ درست قبضہ چھڑانے کے لئے بس اتنی ہی محنت کرنا پڑی کہ وہاں تک پہنچنے کی زحمت اٹھانا پڑی اور دنیا نے دیکھا کہ عام سی موٹرسائیکلوں ،گاڑیوں پر ڈھیلے ڈھالے کرتا شلوار والے ہاتھوں میں کلاشن کوفیں لئے کاندھے پر گنڈاسے کی طرح راکٹ لانچر رکھے کہیں پہنچتے ہیں اورپھر سکوت چھا جاتا ہے۔ وہ افغان فوج جس کی تربیت دنیا
مزید پڑھیے


’’ آگے بڑھ کر کھیلیں ‘‘

اتوار 08  اگست 2021ء
احسان الرحمٰن
میں انتظار کرتا رہا میری نظریں بار بار نیوز چینلوں کی تہہ میں سرکتے الفاظ کھنگالتی رہیں،میں واٹس اپ گروپوں میں جھانکتا رہا ،ویب سائیٹس کھولتا رہا ،اخبارات کے آن لائن ایڈیشنوں میں تازہ ترین خبریں پڑھتارہا لیکن دفتر خارجہ کے سامنے مکمل خاموشی دکھائی دی ،آزاد کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ ایسا اقدام تو نہ تھا کہ اسے یوں ٹھنڈے پیٹوں پی لیا جائے ؟ ابھی تو د و برس بھی نہیں ہوئے مقبوضہ کشمیر میں نریندرمودی کی آئینی دہشت گردی اتنے آرام سے پی لی جائے گی، اس پر حیرت کو بھی حیرت ہے ،پانچ اگست کی
مزید پڑھیے



حجاب میرا فخر ہے!

هفته 31 جولائی 2021ء
احسان الرحمٰن
کراچی میں میرا گھر ساحل سمندر سے زیادہ فاصلے پر نہ تھا ،گھنٹہ بھر کی چہل قدمی کے بعد سینڈز پٹ کی نرم ٹھنڈی ریت آپ کے تلووں کو چھو لیتی تھی ،سینڈز پٹ،ہاکس بے،پیرا ڈائزا پوائنٹ کے ساحل شہر سے الگ تھلگ ہیں تیس ،چالیس برس پہلے یہ علاقے پبلک ٹرانسپورٹ کی دسترس سے بھی دور تھے ۔یہاں رش نہ ہوتا تھااس لئے کراچی میں غیرملکی سفارتکاروں کی ہفتہ اتوار کی چھٹی منانے کی پسندیدہ جگہ یہی ساحلی پٹی ہوتی تھی ۔ایک روز دوستوں کے ساتھ سینڈزپٹ جانے کا پروگرام بنااس رو زاچھی خاصی گرمی تھی اس لئے ساحل
مزید پڑھیے


’’ پراسرار اغوا‘‘

منگل 20 جولائی 2021ء
احسان الرحمٰن
’’ایک جواں سال لڑکی گھر سے بھائی کے لئے تحفہ لینے نکلتی ہے اور گھر میں کسی کو آگاہ بھی نہیں کرتی ،کاروں گاڑیوں کے ہوتے سوتے شدید حبس زدہ موسم میں پیدل چلتی ہوئی قریبی مارکیٹ تک جاتی ہے اور ٹیکسی پکڑتی ہے ،وہ ٹیکسی والے سے کسی دکان کا پوچھتی ہے ،ڈرائیور کہتا ہے ہاں جی مجھے دکان کا پتہ ہے اوروہ اسے وہاں لے جاتا ہے،وہ دکان سے تحفہ لیتی ہے واپسی پر پھر کسی ٹیکسی میں جابیٹھتی ہے تھوڑی دور جانے کے بعد بقول اس کے ٹیکسی والا کسی اور مسافر کو بھی ساتھ
مزید پڑھیے


’’میڈیا کا الگورتھم ‘‘

جمعرات 08 جولائی 2021ء
احسان الرحمٰن
منافقت کا لفظ بہت سخت ہے لیکن مجھے اسکا متبادل نہیں سوجھ رہا ،میڈیا کا پہلا کام قارئین، ناظرین عوام کو باخبر رکھنا ہے۔ میڈیا ہاؤسز کے عمومی اصول کے مطابق’’ بڑے‘‘ سے متعلق خبر بھی بڑی ہی ہوتی ہے جو جتنا بڑا ہوتا ہے اسے اسکرین پر جگہ بھی اتنی ہی بڑ ی ملتی ہے ۔میڈیا کے آئین میں یہ طے شدہ قانون ہے، جسے سامنے رکھتے ہوئے کسی بھی خبرنامے کا ’’رن ڈاؤن‘‘ بنایا جاتا ہے ۔اسی لئے آج دلیپ کمار کو ہر چینل کی ہیڈ لائن میں دیکھ کر مجھے کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ دلیپ کمار واقعی
مزید پڑھیے


’’اسلامی یونیورسٹی۔۔۔ ساکھ قائم رہنی چاہیے!‘‘

جمعه 25 جون 2021ء
احسان الرحمٰن
اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے میرا غائبانہ تعارف پاکستان میں ہوا اور نہ ہی کسی پاکستانی نے کروایا یہ چار سال پرانی بات ہے میں استنبول میں فاتح قسطنطنیہ سلطان فاتح کے مزار کے قریب ایک ہوٹل میں موجود تھا جب برادر ندیم ایک گورے چٹے اسمارٹ سے جوان العمر ترک کے ساتھ آئے یہ فاروق کورکماز تھے یہ طیب اردگان کے قابل اعتماد ساتھیوں میں سے تھے اور دو بار ان کے مشیر بھی رہ چکے تھے ۔ فاروق کورکماز سے طویل نشست ہوئی ،علاقائی صورتحال پاکستان اور ترکی کی قربت کی راہ میں حائل رکاوٹیں ، سیر و
مزید پڑھیے


لاڑکانہ،یہ بے حسی کیوں؟

پیر 21 جون 2021ء
احسان الرحمٰن
مجھے اندازہ تو تھا کہ لاڑکانہ میں کون سی دودھ شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں لیکن جو لاڑکانہ میرے سامنے تھا وہ میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھامیں حیران تھا کہ یہ اس بھٹو کا لاڑکانہ ہے جس کے نام پر ووٹ لے کر پیپلز پارٹی سندھ پر راج کرتی چلی آرہی ہے؟ یہ سولی پر جھول جانے والے اسی بھٹو کا لاڑکانہ ہے جسے اس نے پیرس بنانے کا وعدہ کیا تھا؟ بھٹو سولی نہ چڑھتا تو شائد نہیں یقینا لاڑکانہ کی یہ حالت نہ ہوتی ،میں تب ایک نیوز چینل سے وابستہ تھا مجھے بے
مزید پڑھیے








اہم خبریں