Common frontend top

احمد جمال نظامی


سال نو۔۔۔ امید کا سفر یا؟


سال نو 2024 کا آغاز ہوچکا ہے، ہر نیا سال اپنے آغاز کے ساتھ صحت مند ذہنوں میں متعدد چیلنجز کو ازسرنو ابھارتا ہے، دینی و دنیاوی ہر قسم کی ترقی کے متلاشی اپنے اہداف طے کرتے ہیں، امیدوں، خواہشات اور اپنی اصلاح کو بروئے کار لانے کی کوششوں کا نئی توانائی سے آغاز کیا جاتا ہے، ان تمام مراحل کو انفرادی اور اجتماعی طور پر تحریک امید دیتی ہے، اگر کسی فرد یا معاشرے سے امید چھین لی جائے تو زندہ جسم مردہ روح تباہی ایسے مجسمے سامنے آتے ہیں کہ اس طوفان تباہی کا تریاق محض امید
جمعرات 04 جنوری 2024ء مزید پڑھیے

عام انتخابات اور آئین کی حاکمیت

منگل 26 دسمبر 2023ء
احمد جمال نظامی
عام انتخابات کیسے ہونگے؟ کون سی جماعت کس پوزیشن میں ہوگی؟ اس طرح کے اور اس سے ملتے جلتے سوالات سب کے ذہنوں میں ہیں جبکہ سوشل میڈیا کی صورت میں بہت سارے حقائق بھی قوم کے سامنے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس سے متعلق سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا جو 9 صفحات پر مشتمل ہے، تحریری فیصلے میں کہا گیا
مزید پڑھیے


انتخابات اور وابستہ امیدیں

اتوار 17 دسمبر 2023ء
احمد جمال نظامی
انتخابات کے انعقاد سے قبل صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد پر سوالات کا سلسلہ ہو چکا ہے، سیاسی حلقوں کے اس ضمن میں دلائل اور تاویلوں کا میڈیا پر خوب چرچا ہے لیکن انتخابات جو آئین کے مطابق 90 روز میں انعقاد پذیر ہونے ضروری تھے، اس قدر تاخیر کے بعد ایک اچھی خبر تو بہرحال آئی ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر آئندہ عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری 2024 کو ہی ہوگی، الیکشن کے لیے کاغذات
مزید پڑھیے


سہاروں کی تلاش۔۔۔۔!

هفته 16 دسمبر 2023ء
احمد جمال نظامی
ن لیگ سہاروں کی تلاش میں مگن ہے۔ لاڈلے کا لاحقہ بھی ہٹایا نہ جاسکا لہذا ڈوبتے کو تنکے کا سہارا کے مصداق دربدر گھومتے پھر رہی ہے، جنوبی پنجاب کے الیکٹیبلز سے شروع ہونے والا سلسلہ تھمنے کا نام لے رہا ہے نہ ن لیگ کو فتح کا قوی یقین ہوسکا۔ ایم کیو ایم کا وفد اچانک جاتی عمرہ پہنچا تھا تو سوالات کی طویل فہرست سامنے آ گئی تھی، پھر نواز شریف خود بلوچستان جا پہنچے اور باپ پارٹی کا جتھہ ان کا ہمنوا نکالا تو ملک میں لاڈلے کا تاثر حقیقتکا روپاختیار کرنے لگا۔ جی ڈی
مزید پڑھیے


بھٹو کی پھانسی اور سپریم کورٹ

اتوار 10 دسمبر 2023ء
احمد جمال نظامی
سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کے خلاف صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بنچ 12 دسمبر کو سماعت کرے گا، ریفرنس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ تشکیل دیا گیا ہے، آصف علی زرداری کی جانب سے صدر مملکت کی حیثیت سے 2011 میں فیصلے پر صدراتی ریفرنس بھجوایا گیا تھا،چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ 9 رکنی لارجربنچ کی سربراہی کریں گے، جسٹس سردارطارق مسعود، جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل بھی بنچ میں شامل ہونگے، اس کے علاوہ
مزید پڑھیے



نقارہ خدا

اتوار 03 دسمبر 2023ء
احمد جمال نظامی
کبھی دل اداس ہو تو خواہش ہوتی ہے کہ کسی ہرے بھرے وسیع علاقے میں تنہا کچھ وقت گزاروں، اس سوچ میں گھر سے نکلا تو سڑکوں پر چہل پہل نہ ہونے کے برابر تھی، ملکی معیشت کا ذہن میں خیال ابھرا اور کوئی زیادہ حیرت نہ ہوئی، طبیعت بھی معمول سے مختلف ہے، دل ناداں میں خواہش ابھری کہ کسی ایسی جگہ تنہا جایا جائے جہاں رونق ہو، شہر کے تاریخی بازار کا رخ کیا اور جیسے ہی ذہن میں اس کی ایک صدی پر محیط تاریخ کے پڑھے سنے متعدد پہلو اجاگر ہونے لگے تو ماتھاٹھنکا کہ جناب
مزید پڑھیے


مایوسی

هفته 02 دسمبر 2023ء
احمد جمال نظامی
حالات پریشان کن ہیں‘ عوام امید باندھتے ہیں اور اسے توڑ دیا جاتا ہے‘ کیا معاشر ے اس طرح کی کیفیت میں ترقی کرسکتے ہیں؟ انسان بنیادی طور پر امید کے سہارے جیتا ہے اور ستم ظریفی قوم سے امید چھین لی گئی‘ یہ آج کی بات نہیں‘ پون صدی کا قصہ ہے۔ کسی سرکاری محکمے کو کھنگال لیں‘ مسائل در مسائل لمبی قطار نظر آتی ہے‘ اس سے بڑا المیہ اور کیا ہوسکتا ہے کہ ہر محکمہ جس مقصد کیلئے قائم کیا گیا ہے‘ وہ اسی شعبے میں مزید بگاڑ کا سبب بنا ہوا ہے۔ مایوسی پھیلا نے والے
مزید پڑھیے


جمہوریت کا حسن

اتوار 26 نومبر 2023ء
احمد جمال نظامی
جمہوریت کا سب سے بڑا حسن یہ ہوتا ہے کہ اگر کوئی سیاسی جماعت اپنے اقتدار کے دوران عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہ کرے تو آئندہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اسے مسترد کر دیتے ہیں اور اس طرح سے پے در پے قائم ہونے والی حکومتوں کی کارکردگی کی بنا پر عوام اپنی اور ملک کی ترقی کا راستہ بنا لیتی ہیں، دنیا کے ہر مضبوط جمہوری ملک کی تاریخ اس حقیقت کی عکاس ہے مگر پاکستان جیسے ترقی یافتہ ملک میں ہر حکومت کو پہلے اپنی مدت پوری نہ ہونے کا جواز حاصل تھا
مزید پڑھیے


نہ جانے سمجھتے کیوں نہیں؟

هفته 25 نومبر 2023ء
احمد جمال نظامی
مادر وطن میں معاشی و اقتصادی عدم استحکام اور بحران تھمنے کا نام نہیں لے رہے، لہٰذا عام آدمی کا متاثر ہونا فطری عمل ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام کے بارے میں عام طور پر سب جانتے ہیں کہ مہنگائی کی شرح ادوار ترقی میں بھی 3 سے 5 فیصلہ تک رہتی ہے مگر ہمارے ہاں یہ شرح 41 فیصد سے کچھ اوپر یا نیچے ہے۔ خطہ غربت کی لکیر تلے زندگی بسر کرنے والوں کی شرح میں بھی بدرجہ اتم اضافہ جاری ہے مگر کوئی ہوش کے ناخن لینے کو لینے کو تیار نہیں۔ نواز شریف کی واپسی کے باوجود
مزید پڑھیے


قومی مریض

اتوار 19 نومبر 2023ء
احمد جمال نظامی
ایک دو برس کی بات نہیں، ایسا مرض ہے جو وبا بنا، پھر بیمار ہوئے سب بیمار ہوگئے، اس خرابی بیسار کا کوئی حل تلاش کرنے کو تیار نہیں، جس نے جستجو کی ٹھانی باغی قرار دیدیا گیا اور آج اجتماعی حالت بد حال پر کوئی ترس کھانے والا نہیں، کسی ایک شعبہ کا نام بتا دیجیے جہاں قومی مریض موجود نہ ہوں؟ کسی ایک کا نام بتائیے جسکا مطمع نظر مسئلے کے سر اٹھانے سے پہلے اصلاح ہو، ہم زندہ درگوروں کو اتنا علم نہیں ہو پاتا کہ مسائل بحران میں تبدیل ہوچکے ہیں اور شومئی قسمت لنگوٹ کس
مزید پڑھیے








اہم خبریں