سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق راول ڈیم میں مچھلیاں اور کچھوئوں کو پکڑنے کے لیے خطرناک کیمیکلز استعمال کیا جا رہے ۔ زہریلا کیمیکل پھیلنے سے ہزاروں مچھلیاں اور آبی حیات مرگئی ہیں۔پاکستان میں دریائوں اور ڈیموں میں کیمیکل ڈال کر مچھلیوں کا شکار کیا جاتا ہے ،جس سے شکاری اپنے ہدف کو تو پا لیتا ہے مگر کیمیکل کے باعث آبی حیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے ،بسا اوقات تو آبی حیات کی نسل ہی ختم ہو جاتی ہے ۔یہی صورتحال راول ڈیم میں ہے ،وہاں بھی شکاریوں نے کیمیکل ڈال
منگل 06 جون 2023ء
مزید پڑھیے
اداریہ
سٹاک مارکیٹ انڈکس: وزیر خزانہ کا اظہار تشویش
منگل 06 جون 2023ءاداریہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار سے پاکستان سٹاک ایکسچینج اور میوچل فنڈز ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بہت بہتر تھی۔ دنیا بھر کے مالیاتی اداروں کی کار کردگی جانچنے والے امریکی ادارے ’مارکیٹ کرنٹس نیٹ ویلتھ‘ نے 2020 کے آخر میں پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کو ایشیا میں سب سے اچھی کار کردگی پر’ بیسٹ پر فارمنگ‘ مارکیٹ قرار دیا تھا ۔ آج
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
احتساب کے عمل کی ساکھ
منگل 06 جون 2023ءاداریہ
اخباری رپورٹس کے مطابق نیب راولپنڈی نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں وفاقی وزراء اور اراکین کابینہ کی حیثیت سے کام کرنے والی شخصیات کے نام گاڑیوں‘ جائیداد اور اکائونٹس کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔جن شخصیات کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ان میں غلام سرور خان‘ مراد سعید‘ پرویز خٹک‘ زبیدہ جلال‘ حماد اظہر‘ شفقت محمود‘ شیری مزاری‘ خالد مقبول صدیقی‘ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ‘ علی امین گنڈا پور‘ فروغ نسیم ‘ خسرو بختیار‘ اسد عمر‘ عمر ایوب‘ محمد میاں سومرو‘ فواد چوہدری سمیت متعدد کے نام شامل ہیں۔نیب نے تمام صوبوں کے سیکرٹری ایکسائز کو
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
انسداد سموگ مہم!
پیر 05 جون 2023ءاداریہ
محکمہ ماحولیات کی جانب سے انسداد سموگ کے لیے پنجاب بھر میں 8 سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ سوئس کمپنی کیوایئر کے عالمی سروے کے مطابق پاکستان دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں تیسرے نمبر پر جبکہ پاکستان کے دو شہر لاہور اور کراچی آلودہ ترین شہروں میں شمار ہوتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق فضا میں پی ایم 2.5 کی فی کیوبک میٹر زیادہ سے زیادہ مقدار 5مائیکروگرام ہوتی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2022ء میں لاہور کا فضائی معیار بدترین رہا جہاں فی کیوبک میٹر بی ایم 2.5کا اجتماع 97.4 گرام تھا۔ایک رپورٹ کے مطابق فضائی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
گندم کی قیمت میں کمی
پیر 05 جون 2023ءاداریہ
ضلع بندی اور صوبہ بندی ختم ہونے اور سمگلنگ رکنے سے گندم کی قیمتوں میں بھاری کمی ہو گئی اس برس ملک بھر میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی مگر اس کے باوجود مارکیٹ میں گندم مہنگے داموں فروخت ہوتی رہی ،جس کی بڑی وجہ منتخب حکومت کا نہ ہونا بھی ہے ،نگران حکومت گندم اور آٹے کے معاملے سے نمٹنے میں ناکام رہی ۔ گندم کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سرکاری اقدامات نہیں بلکہ روس سے افغانستان کو گندم کی سستے داموں فراہمی ہے ۔ حکومت کی عمل داری موثر ہوتی تو گندم سستی ہونے کے بعد
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
وزیر اعظم کی ترک سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں
پیر 05 جون 2023ءاداریہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکی کی متعدد کاروباری کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات میں انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کا کہا ہے۔ وزیر اعظم ترکی کے تیسری بار صدر منتخب ہونے والے رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے برادر ملک میں تھے ۔ وزیر اطلاعات کے ٹویٹ سے پتہ چلا ہے کہ البیراک گروپ، دولسار انجنئرنگ ، پاک یاترم نیل، لیمک ہولڈنگ ایبرو کے سربراہوں اور ترک کنٹریکٹروں نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا یقین دلایا ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے اپنے دورے کو کئی امور پر محیط مصروفیات میں تبدیل کرنا
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
گیس کی قیمت میں 50فیصد اضافہ کی منظوری!
اتوار 04 جون 2023ءاداریہ
اوگرا نے ملک بھر میں گیس صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 50 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔ بے روزگاری اور روز افزوں مہنگائی نے پہلے ہی غریب کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امسال مہنگائی کی شرح میں 38 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جبکہ غیر سرکاری ادارے یہ شرح 45 فیصد بتاتے ہیں۔ حکومت کے گندم کے نرخ 39 سو روپے فی من مقرر کرنے کے باوجود گندم کی قلت کی وجہ سے چکی کا آٹا 175روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے تو رہی سہی کسر بجلی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
انشورنس کمپنیاں زراعت پرتوجہ دیں
اتوار 04 جون 2023ءاداریہ
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انشورنس کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ زراعت کے شعبوں میں اپنی خدمات کو وسعت دیں اور عوام تک رسائی بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں۔قومی معیشت میں انشورنس سیکٹر کا حصہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میںبہت کم ہے ۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ قدرتی آفات زراعت کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتی ہیں ،جس کے باعث غریب کسان مزید بدحال ہو جاتے ہیں ۔ زراعت معیشت کا ایک اہم شعبہ ہے جس میں انشورنس کی خدمات اور مصنوعات دیگر ممالک کی نسبت محدود ہیں۔ جدید
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
ہمسایہ ممالک سے مال کے بدلے مال کا میکانزم
اتوار 04 جون 2023ءاداریہ
وزارت تجارت کی منظوری کے بعد بزنس ٹو بزنس بارٹر میکانزم 2023 نافذ کر دیا گیا ہے۔ بارٹر میکانزم کے تحت سرکاری و نجی ادارے روس، افغانستان اور ایران سے مال کے بدلے مال کی تجارت کر سکیں گے۔ میکانزم میں طے کیا گیا ہے کہ وہی نجی ادارے اس نظام سے فائدہ اٹھا سکیں گے جو ایکٹو ٹیکس دہندگان کی فہرست میں ہوں گے ،بارٹر تجارت کے لئے امپورٹ ایکسپورٹ کا لائسنس ہونا لازم ہے ۔جس ملک سے تجارت کی جائے گی وہاں موجود پاکستانی مشن سے تجارت کی تصدیق کرانا ہو گی ۔یہ میکا نزم پاکستان کو موقع
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
یاسین ملک کی فی الفوررہائی یقینی بنائی جائے
هفته 03 جون 2023ءاداریہ
دفتر خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ یاسین ملک کو ایک متنازعہ مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ، ان پر من گھڑت الزامات عائد کئے گئے اور انہیں منصفانہ ٹرائل سے انکار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سرکردہ حریت رہنما کو بگڑتی ہوئی صحت کے باوجود بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر انسانی حالات میں رکھا گیا ہے ۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بھارتی حکومت جبر و تشدد کے ذریعے حریت رہنمائوں اور کشمیری عوام کی آزادی کی آواز کو دبا رہی ہے ،اس سے قبل بھی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے