Common frontend top

اداریہ


مرغی مافیا کی جیت


وزیر اعظم کے دو دن پہلے مافیاز کے خلاف اعلان جنگ کے فوری بعد لاہور میںمرغی مافیا مرغی کا ریٹ 550سے بڑھا کر 700روپے سے اوپر لے جانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ پولٹری ٹریڈرز نے مطالبات تسلیم کئے جانے پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ پنجاب حکومت نے برائلر کی قیمتوں کے میکنزم کا فارمولا بحال کر دیا ہے جس کے تحت اب پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ‘پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن ‘برائلر فارمز ایسوسی ایشن قیمت کا تعین کریں گی۔ کیا خوب کہ اب مرغی والے ہی مرغی کا ریٹ طے کریں گے۔
جمعه 19 اپریل 2024ء مزید پڑھیے

امریکہ کا ایرانی میزائل پروگرام پر پابندی کا اعلان

جمعه 19 اپریل 2024ء
اداریہ
اسرائیل پر جوابی حملے کے ممکنہ ردعمل کے پیش نظر امریکا نے ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرامز پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔امریکا کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہاکہ امید ہے امریکا کے اتحادی اور شراکت دار بھی اس قسم کے اقدامات کریں گے، ایران پر پابندیوں کا مقصد اس کی عسکری طاقت کو محدودکرنا ہے، پابندیوں اور دیگر اقدامات سے ایران پر دباؤبرقرار رکھا جائے گا۔7اکتوبر 2023ء کے بعد سے لیکر اب تک امریکہ غزہ لڑائی میں اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے ،جس بنا پر اسرائیل غزہ کی اینٹ سے اینٹ
مزید پڑھیے


افغانستان سے در اندازی کی کوشش

جمعه 19 اپریل 2024ء
اداریہ
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے پاکستان میں در اندازی کے مرتکب افغان دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ افغان پاکستان سرحد پر دراندازی کی کوشش کے دوران سات دہشت گرد مارے گئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق سات رکنی افغان گروپ کی نقل و حرکت کا علم سیکورٹی فورسز کو غلام خان کے علاقے سپنکئی میں ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دراندازوں کو گھیر لیا ، مؤثر طریقے سے محاصرے میں لینے اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، ساتوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
مزید پڑھیے


بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا اعزاز

جمعرات 18 اپریل 2024ء
اداریہ
جامعات کی عالمی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے کیو ایس نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کو مضامین کی بنیاد پر جاری رینکنگ میں دنیا کی بہترین 100جامعات میں شامل کر لیا ہے۔ کیو ایس کی حالیہ تازہ ترین جاری رینکنگ 2024ء کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے الہیات و مذہبی علوم (اسلامک سٹڈیز )میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہوئی۔ ریاضی اور طبیعات میں بھی یونیورسٹی کو بالترتیب 351-400اور 601-640کا درجہ ملا ہے جو ایک اعزاز ہے۔ پاکستان میں مجموعی طور پر 237سرکاری و نجی یونیورسٹیاں ہیں،
مزید پڑھیے


بھارت کی خطہ کی تھانیداری کی خواہش!

جمعرات 18 اپریل 2024ء
اداریہ
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اندرونی انتشار کے ساتھ بھارت کے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات بھی شدیر متاثر ہوئے ہیں۔ بھارت کی پالیسیاں اور خواہش خطے کا تھانیدار بنے کی رہی ہے۔ بھارت عسکری قوت کے بل بوتے پر خطے کے کمزور ممالک کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش اور ان کا استحصال کرتا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ کمزور پڑوسیوں ممالک عوام ہمیشہ بھارت سے مایوس اور بے زار رہے ہیں۔جس کی بہترین مثال بنگلا دیش کی ہے، جہاں عوام میں بھارت کے خلاف غم وغصہ میں اضافہ ہو رہا ہے تو مالدیپ میں بھارت
مزید پڑھیے



کور کمانڈرز کانفرنس :پروپیگنڈا مہم پر تشویش کا اظہار

جمعرات 18 اپریل 2024ء
اداریہ
پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی زیرصدارت 264 ویں کور کمانڈر ز کانفرنس منعقد ہوئی۔آرمی چیف نے کمانڈرز کو ہدایت کی دہشتگردوں کو کسی بھی جگہ سے فعال نہ ہونے دیں۔مسلح افواج پاکستان سے دہشتگردی کے اس خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔کورکمانڈرزکانفرنس نے مسلح افواج کی حوصلہ شکنی کے لیے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات لگاناایک وتیرہ بن چکا ہے‘ ان بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام اور پاکستان
مزید پڑھیے


سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے

پیر 15 اپریل 2024ء
اداریہ
ائیرپورٹ پر بچی سے ناروا سلوک پر ائیر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے افسر کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔ملوث افسر سب انسپکٹر سبحان کے خلاف محکمانہ قوانین کے تحت مزید سخت ترین کارروائی بھی جاری ہے۔ دوسرے واقعہ میںکراچی سے پنجاب جانے والی ملت ایکسپریس میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار نے ضمانت کروالی ہے۔دو واقعات چھٹیوں کے دنوں میں ہوئے ہیں جو سوشل میڈیا کی زینت بننے کے بعد دونوں محکموں کے افسران کے لیے وبال جان بنے تو انھوں نے ان پر ایکشن لیا ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ
مزید پڑھیے


پشین : چھ جماعتی اتحاد کی جارحانہ تحریک

پیر 15 اپریل 2024ء
اداریہ
چھ جماعتی اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کے قائدین نے پشین میں جلسہ عام سے خطاب میںکہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی تحریک کا مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ آئین کا تحفظ اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد ہے۔ جمہوری نظام میں اپوزیشن کو اگلی حکومت تصور کیا جاتا ہیجس کا کام ہی حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنا ہوتا ہے۔ وطن عزیزمیں سیاسی قائدین کا یہ چلن رہا ہے کہ منتخب حکومت کے قیام کے فوراً بعد ہی حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے اپوزیشن احتجاج اور تحریک شروع کر دیتی رہی ہے۔بلوچستان مخصوص علاقائی صورتحال
مزید پڑھیے


ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ اور خطے میں کشیدگی

پیر 15 اپریل 2024ء
اداریہ
ایران نے دمشق میں اپنے سفارتخانے پر حملے کے جواب میں ہفتیکو رات گئے اسرائیل پر تین سو سے زائد میزائل اور خودکش ڈرونز کا حملہ کیا ہے۔اس حملے میں اسرائیل کا کوئی بڑا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم اس واقعہ نے پوری دنیا میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ اسرائیلی کا کہنا ہے کہ اس کی حدود میں پہنچنے سے قبل ہی بیشتر میزائلوں اور ڈرونز کو ’ایرو‘ نامی فضائی دفاعی نظام اور خطے میں موجود اتحادیوں کی مدد سے ناکام بنا دیا ہے۔حملے کے بعدایران نے اسرائیل کو انتباہ کیا ہے کہ اسرائیل ایرانی حملے
مزید پڑھیے


عالمی سطح پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نفرت میں اضافہ!

اتوار 14 اپریل 2024ء
اداریہ
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میٹھیو ملر نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین جاری تنازع عالمی سطح پر نفرت میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ اور برطانیہ نے دنیا بھر سے یہودیوں کو برطانیہ کے زیر قبضہ فلسطین میں آباد ہی نہیں کیا بلکہ اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل کو اقوام متحدہ سے مشروط طور پر ایک ملک کی حیثیت سے تسلیم بھی کروا لیا ۔ اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق اسرائیل کو فلسطینیوں کو ان کے زمین سے بے دخل کرنے کا
مزید پڑھیے








اہم خبریں