Common frontend top

اداریہ


نئی مانیٹری پالیسی، شرح سود میں کمی ضروری


سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق شرح سود 22فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق رواں سال معاشی شرح نمو 2سے 3فیصد رہے گی۔ معاشی نمو میں زرعی شعبے کی کارکردگی اہم ہے۔ یہ ایک عالمی معاشی اصول ہے کہ کوئی بھی ملک جب شرح سود میں اضافہ کرتا ہے تو اس کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ملک میں اس وقت موجودہ 22فیصد شرح کسی بھی طرح معاشی بہتری کا باعث نہیں بن سکتی، شرح سود کی اتنی بلند
بدھ 20 مارچ 2024ء مزید پڑھیے

بیرونِ ملک دوروں کے لیے پالیسی تیار

بدھ 20 مارچ 2024ء
اداریہ
نئی حکومتی ہدایات کے مطابق وفاقی وزراء کے ایک سال میں 3 سے زیادہ بیرون ملک دوروں پر پابندی ہوگی، اِس پابندی کا اطلاق وزرائے مملکت، مشیر، معاونین اور سرکاری افسران پر بھی ہوگا۔کفایت شعاری کی جانب یہ اہم قدم ہے ،اس کی تحسین کی جانی چاہیے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وزراء کو ایک سے زائد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کی بھی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔دیکھنے میں آیا ہے کہ وزیر کے پاس الگ ،بیوی کے پاس الگ اور بچوں کو سکول چھوڑنے کے لیے الگ گاڑی ہوتی ہے ۔اسی طرح پٹرول کی بھی حد مقرر کی
مزید پڑھیے


پاکستان کا افغانستان میں سکیورٹی آپریشن

بدھ 20 مارچ 2024ء
اداریہ
پاکستانی سکیورٹی فورسز نے سرحد سے ملحقہ افغان علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جاری تفصیلات کے مطابق ضلع کرم میں افغان فورسز نے گولہ باری کی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔حافظ گل بہادر گروپ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے معدد ٹھکانے تباہ کر دئے گئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھپے دہشت گرد پاکستان کی سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہیں۔تازہ ترین حملہ 16 مارچ
مزید پڑھیے


ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات

منگل 19 مارچ 2024ء
اداریہ
ادارہ شماریات نے مزدور کی اوسطاً یومیہ اجرت کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں مزدوروں کی اوسط یومیہ اجرت 1134روپے ہے۔ سب سے زیادہ راولپنڈی ،اسلام آباد میں 1500روپے اور سب سے کم لاڑکانہ میں800روپے ہے ۔ آئی ایم ایف نے چار روز قبل دنیا کے غریب ترین ملکوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا غریب ترین ملکوں میں 52واں نمبر ہے۔ آئی ایم ایف کی یہ فہرست ہر ملک کی آبادی کی فی کس جی ڈی پی اور لوگوں کی قوت خرید کی صلاحیت کی
مزید پڑھیے


کچے کے علاقے میں شہریوں کا اغوا بدستو ر جاری

منگل 19 مارچ 2024ء
اداریہ
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لنڈ گینگ کے ہاتھوں قتل کیے گئے صادق آباد کے نوجوان شہری اور جماعت اسلامی کے کارکن احسن فاروق کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں اربوں روپے خرچ کرکے کچہ آپریشن کا ڈرامہ رچایا گیا ۔جس پر اربوں روپے خرچ ہوئے مگر اس کا نتیجہ صفر ہے ۔ڈاکو ویسے ہی دندناتے پھرتے ہیں ۔شہریوں کو اغوا کے بعد ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں اور مغویوں کے اہل خانہ سے تاوان کا مطالبہ کیا جاتا
مزید پڑھیے



نجکاری کی نقص سے پاک منصوبہ بندی

منگل 19 مارچ 2024ء
اداریہ
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان تین ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے لئے مذاکرات میں دیگر امور کے ساتھ نجکاری کی شرط پر عمل درآمد تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق وفاق نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری پر مثبت انداز میں کام جاری ہے۔اس وقت فنانشل اور رئیل سٹیٹ سے متعلق چار چار ادارے نجکاری کے لئے منتخب پچیس اداروں میں شامل ہیں۔ پاکستان میں پرائیویٹائزیشن ایک اہم معاشی اصلاحاتی پالیسی ٹول
مزید پڑھیے


پیپر چیکنگ کیلئے مشین مارکنگ سسٹم لانے کا فیصلہ

پیر 18 مارچ 2024ء
اداریہ
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں سکول ایجوکیشن ریفارمز کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا۔ مشاورتی اجلاس میں پیپر چیکنگ میں شفافیت کیلئے مشین مارکنگ سسٹم لانے اور نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے ممکنہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تعلیمی بورڈز میں پرچوں کی چیکنگ کا انتظام انتہائی ناقص ہے۔ پہلے یہ طریقہ رائج تھا کہ چند پرچوں کا ایک پیکٹ اس مضمون کے کسی ماہر ٹیچر کو ارسال کردیا جاتا اور ٹیچر وہ پیکٹ چیک کر کے بورڈ کو بھجوادیتا۔جس کے باعث پیپر چیکنگ میں شفافیت برقرار نہیں
مزید پڑھیے


آٹھ ماہ میں ملکی قرضوں میں 59فیصد اضافہ!

پیر 18 مارچ 2024ء
اداریہ
سٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2024ء میں جولائی سے فروری تک 3ہزار 3سو 95ارب روپے کا قرض لیا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 59فیصد زیادہ ہے۔ کوئی بھی ملک اپنے وسائل اور اخراجات میں توازن قائم کیے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔مہذب ممالک اگر قرض لیتے ہیں تو اس بات کو یقینی بھی بناتے ہیں کہ قرض کو ملکی وسائل میں اضافے اور قومی ترقی کے لئے استعمال کیا جائے۔ وطن عزیز میں گزشتہ تین دھائیوں سے حکمرانوں نے جتنے قرض لئے شاہی اخراجات اور کرپشن کی نذر ہو گئے اور
مزید پڑھیے


وزیرستان دہشت گردی: حکومت موثر پالیسی لائے

پیر 18 مارچ 2024ء
اداریہ
شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے دو افسروں سمیت قوم کے سات بہادر جوان شہید ہو گئے۔سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام چھ حملہ آور مارے گئے۔آئی ایس پی آر کی جاری تفصیالت کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی چوکی سے ٹکرا دی، جس کے بعد متعدد خودکش بم حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوا اورپانچ افراد شہید ہوئے۔ بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورس کے مزید دو ارکان بعد میں عسکریت پسندوں کے
مزید پڑھیے


قومی اسمبلی میں 7آرڈیننسز کی مدت میں توسیع!

اتوار 17 مارچ 2024ء
اداریہ
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی میں 7آرڈیننسز کی مدت میں120دن کی توسیع کی قرار داد منظوری دے دی گئی۔ واضح رہے کہ یہ آرڈیننسز نگران حکومت کے دور میں جاری کئے گئے تھے، جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی قادر پٹیل نے ہی نقطہ اٹھایا تھا کہ نگران حکومت نے آرڈیننسز جاری کر کے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا تھا، یہاں یہ امر بھی توجہ طلب ہے کہ آئینی ماہرین کے مطابق جب اسمبلی کا اجلاس ہورہا تو حکومت آرڈیننس جاری نہیں کر سکتی، اس سے مفر نہیں کہ حکومت
مزید پڑھیے








اہم خبریں