Common frontend top

اداریہ


وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس اور ترجیحات


وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت کی ہے۔وفاقی کابینہ نے کیلے اور پیاز کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ کیا۔وزیر اعظم نے ایل پی جی شعبے کی کڑی نگرانی کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے نئی حلف اٹھانے والی کابینہ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کے دوران ملکی مسائل کی ایک گھمبیر تصویر کھینچی ہے۔ انہوں نے اپریل 2022 میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد
بدھ 13 مارچ 2024ء مزید پڑھیے

مبینہ انتخابی دھاندلیوں کیخلاف مظاہرین کی گرفتاریاں

منگل 12 مارچ 2024ء
اداریہ
سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں اور کارکنوں نے ملک میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی ‘ مخصوص نشستیں نہ دینے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے اتوار کو لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے اور احتجاج کیا۔لاہور پولیس نے سردار لطیف کھوسہ ‘سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد سرکردہ رہنمائوں اور درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ریلیوں کے شرکاء کا کہنا تھا کہ احتجاج پرامن تھا، ہماری مخصوص نشستیں چھینی گئی ہیں۔ احتجاج ہمارا حق ہے۔ اس میں دو رائے نہیں کہ اختلاف رائے ،احتجاج،مظاہروں اور ریلیوں کو جمہوری معاشروں میں ایک حق کے
مزید پڑھیے


زمینی راستے سے روس کوپاکستانی پھلوں کی ترسیل

منگل 12 مارچ 2024ء
اداریہ
پاکستان نے پہلی بار اپنے پھل زمینی راستے سے روس پہنچا دیے ہیں ،این ایل سی کی سولہ گاڑیوں کا قافلہ کینو کی کھیپ لے کرروس پہنچا ہے۔اس قافلے نے علاقائی تجارت کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ پاکستان کے باغات سے زمینی راستے کے ذریعے روس تک پھلوں کی ترسیل حوصلہ افزا ہے۔پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار زمینی راستے سے روس میں کینو بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ گاڑیاں کینو لے کر سرگودھا سے روانہ ہوئیں،جنہوں نے مجموعی طور پر 6 ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔14 گاڑیاں روس کے شہر دربنت اور 2 گروزنی پہنچیں، این
مزید پڑھیے


آغاز رمضان اور پاکستان کی بہبود

منگل 12 مارچ 2024ء
اداریہ
اہل پاکستان کو آج ماہ صیام کا استقبال کر رہے ہیں۔رمضان المبارک مسلمان معاشروں کی مشترکہ روحانی و ثقافتی اقدار کا احیا کرتا ہے۔یہ صاحب ثروت طبقات کو محروم طبقات کے مسائل کا احساس عطا کرتا ہے۔حالیہ ماہ صیام اس لحاظ سے منفرد ہے کہ بے تحاشا بڑھتی مہنگائی، سیاسی بے چینی اور باہمی اختلافات نے پاکستانی معاشرے کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے۔اس صورتحال میں رمضان المبارک کی عطا کردہ تحمل، برداشت ،دیانت داری ،حسن سلوک اور دوسروں کی تکالیف کا احساس جیسے تحفے تیزی سے بگڑتے معاشرے کو اصلاح کا موقع دے سکتے ہیں۔ رمضان المبارک کا مسلم
مزید پڑھیے


رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا طوفان

پیر 11 مارچ 2024ء
اداریہ
ملک میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل اور نگران حکومت جانے کے بعد پہلے ہی ہفتے مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حالیہ ہفتے کے دوران گرانی کی شرح میں 1.11فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ روزے شروع ہو رہے ہیںکہ بازاروں میں ذخیرہ اندوزی شروع ہو چکی ہے ۔ایل پی جی کی قیمتوں میں فی کلو 30روپے اضافہ ہو چکا ہے جو رمضان میں مزید بڑھے گا ۔اس کے علاوہ پیاز کی قیمتیں کسی کے کنٹرول میں نہیں ۔منڈی یا بازار میں جائیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہاں ایک مافیا چھایا ہوا
مزید پڑھیے



پنجاب : ماحولیاتی و جنگلاتی تحفظ کا منصوبہ!

پیر 11 مارچ 2024ء
اداریہ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے پلانٹ فار پاکستان وژن پر عملدرآمد کی منظوری دی ہے جس میں صوبہ کو سموگ فری بنانے‘ پلاسٹک بیگز اور آلودگی کے خاتمے کے لئے جنگلی حیات کے تحفظ کا منصوبہ شامل ہے۔ عالمی معیار کے مطابق کسی بھی ملک میں ماحولیاتی تحفظ کے لئے 25 فیصد رقبہ پر جنگلات تجویز کیے جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں یہ شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے .سیاسی اختلاف اپنی جگہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں بلین ٹری منصوبہ شروع کیا تھا جس کے تحت ملک بھر میں درخت
مزید پڑھیے


صدر مملکت کا انتخاب اور وسیع تر مفاہمت کی توقعات

پیر 11 مارچ 2024ء
اداریہ
نئی پارلیمنٹ سے نیا صدر منتخب ہونے کے بعد آصف علی زرداری نے اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا ہے۔نومنتخب صدر کو مجموعی طور پر 411 ووٹ ملے جبکہ ان کے مد مقابل محمود اچکزئی کو 181ووٹ ملے۔جماعت اسلامی ،جے یو آئی اور جی ڈی اے نے انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔سنی اتحاد کونسل کے نامزد اورہارنے والے امیدوار محمود خان اچکزئی نے الیکشن اچھے ماحول میں ہونے اور پہلی بار ووٹوں کی خرید و فروخت نہ ہونے کو اطمینان بخش قرار دیا۔عام انتخابات کے بعد وزیر اعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کا انتخاب مکمل ہونے
مزید پڑھیے


اسرائیلی جارحیت‘فلسطینیوں کی حالت زار اور مغربی میڈیا

اتوار 10 مارچ 2024ء
اداریہ
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کے جدہ میں منعقدہ غیر معمولی اجلاس میں عالمی فورم بعنوان’’نفرت اور تشدد کو بھڑکانے میں میڈیا کا کردار‘ غلط معلومات اور تعصب کے خطرات‘‘ کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر بات چیت کی گئی اور بنی الاقوامی میڈیا میں تعصب اور غلط معلومات کے حوالے سے قرار دادیں پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ مغربی میڈیا کے کچھ حصہ میں ہی مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا جاتا ہے جو فلسطینیوں کو اپنے جائز حقوق حاصل کرنے
مزید پڑھیے


ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کی مشینری ضبط کرنیکا عدالتی حکم!

اتوار 10 مارچ 2024ء
اداریہ
لاہور ہائی کورٹ کے معزز جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کرتے ہوئے ٹائر جلانے والے پلانٹ کی مشینری قبضے میں لینے کا حکم دیا ہے۔ دھند سموگ اور فضائی آلودگی جیسے عوامل نے بڑے شہروں میں شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ حکومتی بے حسی اور سرکاری اہلکاروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث بڑے شہر بالخصوص لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار ہوتے ہیں۔ موسم سرما کے آغاز اور سموگ بڑھنے کے ساتھ ہی حکومتی ادارے کاغذی کارروائی شروع کر دیتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے انسداد کے
مزید پڑھیے


آرمی چیف کادورہ بلوچستان

اتوار 10 مارچ 2024ء
اداریہ
پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، پاکستان بلوچستان کے بہادر عوام پر فخر کرتا ہے اور ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا ہے،عوام کے ساتھ مل کر امن اور خوشحالی کا سفرجاری رکھیں گے۔ آرمی چیف کو صوبے کی سکیورٹی اور صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی اور زراعت کے لیے فوج کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انہوں نے ’’مقامی مشران‘‘ کسانوں اور شہدا کے خاندان والوں سے بات چیت بھی کی اور ان کو فوج کی جانب سے
مزید پڑھیے








اہم خبریں