Common frontend top

اداریہ


برآمدات میں اضافے کا رجحان


پاکستان کی جانب سے اشیاء کی برآمدات میں مسلسل 6 مہینے سے اضافے کا خوش آئند رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔فروری کی اشیاء برآمدات سالانہ بنیادوں پر 17.54فیصد سے بڑھ کر 2ارب 57 کروڑ تک پہنچ گئی ہیں،جو برآمدی صنعتوں کی نمو میں بحالی کا عندیہ ہے ۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے یہ منصب سنھالتے ہی اعلان کیاتھا کہ وہ برآمدات میںاضافے کی کوشش کریں گے، انھوں نے ایک ٹارگٹ کا اعلان بھی کیا تھا مگر ان کے پاس وقت کی کمی تھی۔ گو انھوں نے اسی وقت میں برآمدات میں
پیر 04 مارچ 2024ء مزید پڑھیے

عالمی بنک :کاسا 1000منصوبہ شروع کرنے کا اعلان!

پیر 04 مارچ 2024ء
اداریہ
پاکستان نے عالمی بنک کی جانب سے کاسا 1000منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ جمہوریہ قرغز‘ تاجکستان ‘ افغانستان اور پاکستان کے درمیان توانائی کے اس منصوبے کا افتتاح 2017ء میں ہوا تھا جس کو 2021ء میں مکمل ہونا تھا مگر افغانستان میں خانہ جنگی کی وجہ سے اول تو اس منصوبے پر کام ہی شروع نہ ہو سکا دوسرے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی تین بڑی کمپنیاں اس منصوبے کو تخیلاتی اور ناقابل عمل قرار دے چکی ہیں جس کے بعد اس کے ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی۔
مزید پڑھیے


نومنتخب وزیر اعظم کی ترجیحات

پیر 04 مارچ 2024ء
اداریہ
قومی اسمبلی کے201 ووٹ لے کر مسلم لیگ نواز کے شہباز شریف دوسری بار وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب نے 92 ووٹ حاصل کئے۔نومنتخب وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں ملکی مسائل کے حوالے سے طویل اظہار خیال کیا۔انہوں نے توانائی بحران، سیاسی عدم استحکام، معاشی ابتری، گورننس کے مسائل، عدالتی نظام میں اصلاحات،بجلی و ٹیکس چوری ،گردشی قرضوں ،زراعت ،بیرونی سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں ،دوست ممالک سے تعلقات۔عالمی قوتوں کے ساتھ متوازن تعلقات ،مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے تنازع سے لے کر نوجوانوں کی بہبود اور روزگار
مزید پڑھیے


گوادر آفت زدہ کیوں؟

هفته 02 مارچ 2024ء
اداریہ
گوادر میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی تباہی کے بعد پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے اور مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس‘ راشن کی ترسیل و دیگر امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے گوادرکو حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد تشویشناک صورتحال کے باعث آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ گوادر کے بارے میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کرنے اور حکومتی حلقوں کی جانب سے عرصہ سے کی جانے والی سرمایہ کاری رہی ہے لیکن حیرت ہے کہ حالیہ بارشوں کے ایک سپیل نے ان
مزید پڑھیے


پٹرول کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ!

هفته 02 مارچ 2024ء
اداریہ
نگران حکومت نے اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں پٹرول کی قیمت میں 4روپے 13پیسے کے اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ نگران حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی عوام پر پٹرول بم گرانا شروع کر دیے تھے۔ یہ بھی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ 15ستمبر 2023ء کو نگران حکومت نے پٹرول کی قیمت میں یکمشت 26.2روپے کا ظالمانہ اضافہ کیااور پٹرول 330روپے میں فروخت ہوتا رہا۔ حکومت قیمتوں کے تعین کا جواز بین الاقوامی منڈی میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتاتی ہے جو عوام سے کھلے فراڈ کے مترادف ہے کیونکہ ماضی میں پٹرول
مزید پڑھیے



فاقہ زدہ فلسطینیوں پر حملے

هفته 02 مارچ 2024ء
اداریہ
غزہ میں اسرائیل نے غذائی امداد کے لئے قطار میں لگے فلسطینیوں پر حملہ کر کے ایک سو چار افراد کو شہید کر دیا ہے۔غزہ میں خوراک کی قلت اس حد تک تشویشناک ہو چکی ہے کہ چھ بچے بھوک سے جاںبحق ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق امریکہ نے اسرائیل سے اس واقعہ کی وضاحت طلب کر لی ہے۔غزہ کی صورتحال عالمی بے حسی کے باعث ایک بڑی تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے۔اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کی بارہا اپیلوں اور جنوبی افریقہ سمیت انصاف پسند ریاستوں کی کوششوں کے باوجود تنازع ختم کرنے کی ابتدائی کوششیں کامیاب
مزید پڑھیے


آٹے کی برآمد پر عائد پابندی ختم

جمعه 01 مارچ 2024ء
اداریہ
نگران وفاقی کابینہ نے 2019 ء سے آٹے کی برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کی توثیق کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں گندم کی دستیابی کی صورتحال کے تسلی بخش ہونے پر آٹا برآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کے باعث گندم اور آٹے کی بیرون ملک ترسیل روکی گئی تھی۔پاکستان کے ہمسائیہ ممالک میں اجناس کی پیداوار اس قدر نہیں جتنی وہاں پر آبادی ہے ۔اس لیے پاکستان میں جب بھی گندم کی کٹائی کا موسم آتا ہے تب ہی حکومت گندم کی نقل و حمل پر پابندی عائد
مزید پڑھیے


خواتین معاشرے کا انمول حصہ!

جمعه 01 مارچ 2024ء
اداریہ
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اے ایس پی شہر بانو کی ڈیوٹی کے دوران بے لوث لگن اور غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے میں پیشہ وارانہ مہارت پر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین نے اپنی قابلیت‘ استقامت اور عزم کی وجہ سے اندرون اور بیرون ملک خود کو ممتاز کیا ہے۔ ترقی کا کوئی بھی طریقہ عورت کی خود مختاری سے زیادہ موثر نہیں۔پاکستان میں خواتین کا کل آبادی میں مجموعی تناسب 52فیصد سے زائد ہے مگر خواتین کی افرادی قوت میں شرح 23فیصد سے کم ہے۔ عالمی انڈکس پر پاکستان خواتین کو مساوی
مزید پڑھیے


نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی حلف برداری

جمعه 01 مارچ 2024ء
اداریہ
پاکستان کی سولہویں قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا ہے۔اپریل 2022 سے تاحال ایک سیاسی بے چینی پورے ملک میں منڈلا رہی تھی، امید کی جانی چاہئے کہ نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے بعد سیاسی قوتیں اپنے تنازعات جمہوری انداز میں بات چیت سے طے کرلیں گی۔نئی پارلیمنٹ سے یہ توقع بے جا نہیں ہے کہ دہشت گردی، معاشی بد حالی، سیاسی عدم استحکام ، آئین و پارلیمنٹ کی بالا دستی سمیت کئی ریاستی مفادات اس کی کارکردگی اور سنجیدگی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی دو ایوانی پارلیمنٹ کا ایوان زیریں ہے ۔ 2023 تک،
مزید پڑھیے


گوادر میں مسلسل بارش سے تباہی اقدامات کی ضرورت!

جمعرات 29 فروری 2024ء
اداریہ
گوادر میں 16گھنٹے کی مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کی وجہ سے پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا اور بجلی کا نظام معطل رہااور لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ بلوچستان پاکستان کا رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑا اور پسماندہ صوبہ ہے کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لئے صوبے کے پاس وسائل ہیں نا ہی تکنیکی مہارت۔ ایسے حالات میں ہمیشہ وفاقی حکومت بالخصوص افواج پاکستان متاثرین کو ریسکیو کرنے کے لئے پہنچی ہیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ وفاقی ادارے بھی صوبائی حکومت کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں