Common frontend top

اداریہ


جنرل نشستوں پر خواتین کی 5فیصد نمائندگی


الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں تمام متعلقہ سیاسی جماعتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پانچ دن کے اندر اندر جنرل نشستوں پر مرد/خواتین امیدواروں کو جنہیں پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں، فہرست الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دیں۔ ہر عام انتخابات کے موقع پر یہ باتیں زیربحث آتی ہیں کہ بار بار ان سیٹوں پر پارٹیوں کی جانب سے انہی خواتین کے نام کیوں چنے جاتے ہیں جو یا تو کسی جوڑ توڑ کا حصہ ہوتی ہیں یا کسی اہم رہنما کی رشتہ دار ۔
منگل 16 جنوری 2024ء مزید پڑھیے

متروکہ وقف املاک بورڈ کے کرایوں کی از سر نو تشخیص بند

منگل 16 جنوری 2024ء
اداریہ
متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے 13اضلاع میں موجود یونٹس کرایوں کی از سر نو تشخیص کا عمل مکمل ہونے سے قبل ہی بند ہو گیا ہے ۔یہ انتہائی افسوس ناک امر ہے کہ ایک محکمے کی جن امور کے باعث آمدنی میں اضافہ ہونا تھا اسی کام کو روک دیا گیا ۔متروکہ وقف املاک کو اس سے 10کروڑ روپے سے زیادہ آمدن ہونی تھی ،جو اب رک گئی ہے ۔اس سلسلے میںوفاقی سیکرٹری مذہبی امورکو اس کا نوٹس لینا چاہیے تاکہ ان کے محکمے کی آمدن میں اضافہ ہو سکے ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب
مزید پڑھیے


انتخابی مہم سے معاشی بحالی کا ایجنڈا غائب

منگل 16 جنوری 2024ء
اداریہ
عالمی بینک نے دنیا بھر میں معاشی بحالی کی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے بعد مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جنگ ، بحیرہ احمر میں حوثی حملوں ، مہنگائی اور شرح نمو نے حالات مزید بگاڑ دئے ہیں۔عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں یوکرین روس جنگ کا حوالہ بوجوہ نہیں دیا حالانکہ عالمی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان اسی جنگ سے پہنچا۔روس یوکرین جنگ کا فوری اثر دنیا میں فوڈ چین ٹوٹنے کی صورت نکلا۔یوکرین پاکستان سمیت درجنوں ممالک
مزید پڑھیے


ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

پیر 15 جنوری 2024ء
اداریہ
ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعدگھریلوسلنڈر مہنگا ہوگیا ہے۔ایل پی جی ڈیلرز کے مطابق قیمت میں اضافہ بلاجواز ہے۔ مہنگائی کاسیلاب پہلے کم نہ تھا جو اب اس میں اضافہ کر دیا ہ گیا ،پٹرولیم مصنوعات سے لیکر بجلی کی قیمتوں تک ہر چیز میں جان لیوا اضافہ ہو چکا ہے ، اشیا ء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اس قدر ہو چکا ہے کہ عام آدمی کا جینا دو بھر ہے ۔پنجاب میں نگران حکومت کوتقریبا ایک سال ہونے کو ہے مگر وہ ابھی تک عوام کو
مزید پڑھیے


غزہ کے لیے امدادی سامان کی کھیپ روانہ

پیر 15 جنوری 2024ء
اداریہ
غزہ کے لیے پاکستان سے 20 ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔فلسطینیوں کی مدد کے لیے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی تازہ کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے روانہ کی گئی ۔7اکتوبر 2023کو حماس کے جنگجوئوں نے اسرائیل پر بیک وقت تین اطراف سے حملہ کر کے اس کی عسکری صلاحیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا تھا ،جس کے بعد اسرائیلی افواج نے غزہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ۔اس وقت غزہ کھنڈرات کا منظرپیش کر تا نظر آتا ہے ۔حماس اور اسرائیل کی اس جنگ میں اسرائیل
مزید پڑھیے



سیاسی جماعتیں اور اصلاحات کی ضرورت

پیر 15 جنوری 2024ء
اداریہ
سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے متفقہ فیصلے میں کہا کہ پاکستان جمہوریت سے وجود میں آیا ،یہاں آمریت نہیں چل سکتی،سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن درست نہ کرانے پر پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لیا۔عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کے خلاف بد نیتی اور امتیازی سلوک کے الزامات بھی مسترد کر دیئے۔قبل ازیں پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے
مزید پڑھیے


ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کی خریداری میں کرپشن کا انکشاف

اتوار 14 جنوری 2024ء
اداریہ
ٹریفک ہیڈ کوارٹر پنجاب کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کو انتہائی مہنگا خرید کر قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے ۔لاہور سمیت صوبے میں پہلے ہی ایک لاکھ ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کا اجرا تاخیر کا شکار ہے، شہریوں کو تین تین ماہ تک ڈرائیونگ لائسنس نہیں مل رہے جبکہ حکومت نے جنوری کے آغاز سے ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کی وجہ سے ڈرائیونگ لائسنس سنٹر پر نہ صرف رش میں اضافہ ہوا بلکہ گزشتہ سال کی نسبت سختی کی وجہ سے نئے لائسنس بنوانے والوں کی تعداد
مزید پڑھیے


خوردنی تیل میں خود کفالت کے لئے اقدامات کی ضرورت!

اتوار 14 جنوری 2024ء
اداریہ
ملائشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہارڈینا احمد نے کہا ہے کہ ملائشیا کی حکومت پاکستان میں خوردنی آئل انڈسٹری کو مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ پاکستان ہر سال 4ارب ڈالر سے زائد مالیت کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے۔ مقامی پیداوار محض 30فیصد ہے ۔پاکستان میں 26ہزارہیکٹر پر ایک لاکھ ٹن کنولا کاشت ہوتا ہے جبکہ ملکی ضرورت 50لاکھ ٹن ہے پوٹھوہار کے علاقے میں زیتون کی کاشت کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے، اسی طرح حکومت نے ساحلی پٹی پر پام کی کاشت کا منصوبہ بنایا تھا جو حکومتی نااہلی اور تساہل پسندی کی وجہ سے فائلوں میں
مزید پڑھیے


سونمیانی میں البیضا تھری مشقیں !

اتوار 14 جنوری 2024ء
اداریہ
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گزشتہ روزمختلف ائیر ڈیفنس ویپن سسٹم کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے آرمی ایئر ڈیفنس سسٹم کے مربوط فائر اور جنگی مشقوں کا جائزہ لیا ۔انھوںنے ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم کا بھی مشاہدہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے خلاف ابھرتے خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے سسٹمز کو جدید بنا رہی ہیں۔ آرمی چیف نے اہداف کے حصول میں کور آف آرمی ایئر ڈیفنس کی آپریشنل تیاری کو سراہا۔ پاکستان ایک ذمے
مزید پڑھیے


کورونا کی نئی قسم: احتیاطی تدابیر ضروری

هفته 13 جنوری 2024ء
اداریہ
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریس نے کہا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کورونا سے 10ہزار اموات ہوئی ہیں جبکہ دنیا کے 50ممالک میں ہسپتالوں میں لائے جانیوالے افراد کی تعداد میں 42فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صورتحال یہ ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک کروڑ 26لاکھ سے زائدہ لوگ متاثر اور پانچ لاکھ 64ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔ سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک امریکہ میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 35ہزار سے زائد ا موات ہوئیں اور پاکستان میں کورونا سے 5265ہلاکتیں ہوئیں۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا
مزید پڑھیے








اہم خبریں