Common frontend top

اداریہ


برآمدات میں اضافہ کی حکمت عملی


وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت تجارت کو ہدایت کی ہے کہ اگلے پانچ سال میں برآمدات کو دوگنا کرنے کے لئے لائحہ عمل وضع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ای کامرس برآمد کنندگان کو ضروری سہولیات فراہم کی جائیں،’’میڈ ان پاکستان ‘‘برانڈ برآمد کرنے والوں کے مسائل حل کئے جائیں۔وزیر اعظم نے سیاحت کے شعبے سے بھرپور استفادہ پر زور دیا۔ بلاشبہ پاکستان کے وسائل اور افرادی قوت کی استعداد کو دیکھا جائے تو معاشی بد حالی کی واحد وجہ حکومتی پالیسیاں غیر معیاری ہونے اور معاشی بہتری کے منصوبوں کی نگرانی کرنے والے حکمرانوں کی نالائقی ہے۔سیاسی و
جمعرات 04 اپریل 2024ء مزید پڑھیے

وائس چانسلروں کے بغیر 60 یونیورسٹیاں

بدھ 03 اپریل 2024ء
اداریہ
سپریم کورٹ نے ملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلروں کی عدم تقرری کے بارے آئینی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومتوں سے متعلقہ یونیورسٹیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سرکاری شعبہ میں قائم 60سے زائد یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر نہیں ہیں۔ اس میں شبہ نہیں کہ جامعات نے بہت سے تعلیمی، مالی اور انتظامی فیصلے کرنے ہوتے ہیں جسکے لیے وائس چانسلر کی تقرری لازمی ہے۔ اس وقت ملک میں کل 147یونیورسٹیاں ہیں جن میں 66پبلک سیکٹر اور 81 نجی سیکٹر میں
مزید پڑھیے


پٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی

بدھ 03 اپریل 2024ء
اداریہ
نیپرا نے ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر ایک ہی دن میں دو بار بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے نتیجے میں صارفین فروری کے بلوں پر مزید پانچ روپے فی یونٹ دیں گے۔ جب کہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر کے بلوں پر بھی 2.74 روپے فی یونٹ ادا کریںگے۔عید الفطر کے قریب صارفین پر مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں ،پہلے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں جان لیوا اضافہ کیا گیا ،اگلے دن بجلی کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں ۔حکومت ہر دو ماہ کے بعد بجلی کی ایڈ
مزید پڑھیے


ججز خط: سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

بدھ 03 اپریل 2024ء
اداریہ
سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے معاملے کا از خود نوٹس لیا ہے۔اب سپریم کورٹ کا سات رکنی لارجر بنچ معاملے کی سماعت کھلی عدالت میں کرے گا۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق کابینہ نے کمیشن تشکیل دینے اور ٹی او آر کی منظوری دی تاہم جسٹس تصدق جیلانی کی معذرت ، ادارے کی سطح پر معاملہ طے کرنے کے مشورے اور بعض دیگر وجوہات کے باعث چیف جسٹس نے معاملہ تین رکنی کمیٹی
مزید پڑھیے


پنجاب:الیکٹرک بائیکس کی بجائے پٹرول بائیکس کیوں؟

منگل 02 اپریل 2024ء
اداریہ
روزنامہ 92نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے طلباء و طالبات کے لئے بلا سود ماحول دوست ای بائیکس منصوبہ ختم کر کے آسان اقساط پر پٹرول بائیکس دینے کا فیصلہ کیا ہے جو گرین پنجاب پلان کی روح کے منافی ہے۔صورتحال یہ ہے کہ طلبہ کو 10ہزار ای بائیکس دینے کی منظوری نگران حکومت نے رواں سال فروری کے مہینے میں دی تھی جبکہ موجودہ پنجاب حکومت نے اب 20ہزار پٹرول بائیکس دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گزشتہ ماہ ہی پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور ماحول دوست فضا پیدا کرنے کے لئے الیکٹرک
مزید پڑھیے



سندھ : 3 ارب کی گندم چوری کی انکوائری رپورٹ

منگل 02 اپریل 2024ء
اداریہ
گندم سکینڈل کمیٹی کے چیئرمین شکیل احمد مگینجو نے محکمہ خوراک سندھ کے گوداموں سے 3لاکھ 79ہزار 62بوری گندم کی چوری ہونے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھجوانے کی منظوری دیدی ہے۔ محکمہ خوراک میں گندم چوری کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی درجنوں شکایات ہر سال رپورٹ ہوتی ہیں۔ یہاں تک کہ فلور ملز کی جانب سے ہمیشہ یہ شکایت رہی ہے کہ محکمہ خوراک کے کرپٹ اہلکار گندم چوری کرنے کے بعد وزن پورا کرنے کیلئے گندم میں مٹی ملا دیتے ہیں جس سے انہیں نقصان ہوتا ہے اگر محکمہ
مزید پڑھیے


پٹرول نرخوں میں اضافہ اور مہنگائی کی لہر

منگل 02 اپریل 2024ء
اداریہ
عید کی آمد آمد ہے اور حکومت نے پٹرول کے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے۔یہ اضافہ مہنگائی کی اس شدت کو کچھ اور بڑھا دے گا جو رمضان المبارک میں عام آدمی جھیل رہا ہے۔عید کی خریداری پر تھوڑا اور بوجھ سواریوں کے کرائے کا پڑے گا ۔بلاشبہ ہر چیز مہنگی کر دینے کا جواز دکاندار کو دیدیا گیا ہے۔نئی حکومت کے بقول اس نے پٹرول کی قیمت میں 9.66 روپے فی لیٹر اضافہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر کیا ہے ۔تاہم حکومت
مزید پڑھیے


دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست

پیر 01 اپریل 2024ء
اداریہ
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صف اول جبکہ کراچی چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کا پہلا اور کراچی چھٹا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے ۔فضائی آلودگی نے عوامی زندگیوں کو خطرے سے دو چار کر رکھاہے ،بیماریاں اس قدر پھیل رہی ہیں کہ علاج ہی نایاب ہو چکے ہیں ۔یہی وجہ کہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث سالانہ لاکھوں افراد موت کے منہ میں جا رہے ہیں ،فضائی آلودگی کے اسباب پر پابندی عائد کی جائے ، کوئلہ، لکڑی، تیل یا قدرتی گیس جلانے سے نکلنے والا دھواں، جنگلات میں
مزید پڑھیے


قائد حزب اختلاف کی تقرری میں غیر ضروری تاخیر!

پیر 01 اپریل 2024ء
اداریہ
قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل سے قائد حزب اختلاف کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سے رائے مانگ لی ہے۔ آئین پاکستان سپیکر کی غیر جانبداری کا تقاضا کرتا ہے تاکہ سپیکر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان رابطہ کار کا کردار ادا کرسکے اور اسمبلی اور حکومتی امور احسن انداز میں چلتے رہیں۔ قومی اسمبلی بزنس رولز میں لیڈر آف اپوزیشن کی ڈیکلیریشن کا طریقہ کار بھی وضع کر دیا گیاہے جس کے تحت سپیکر وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد اپوزیشن ارکان سے لیڈر آف اپوزیشن کا نام تجویز
مزید پڑھیے


معیشت بحالی کا پانچ سالہ روڈ میپ

پیر 01 اپریل 2024ء
اداریہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے ملکی معیشت بحال کرنے کے لئے کابینہ کو پانچ سالہ روڈ میپ دیدیا ہے۔ وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت بحالی کے لئے مختلف اہداف کا تعین کیا گیا ہے جن کے تحت سرکاری اخراجات میں کمی، برآمدات میں اضافہ، ہر وزارت کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ ، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ، اگلے برس برآمدات کا ہدف ستائس ارب ڈالر رکھنا اور سرخ فیتے کے خاتمے کی خاطر سپیشل انوسٹمنٹ فیسلیٹی ایشن کونسل کے کردار کو زیادہ فعال بنانا
مزید پڑھیے








اہم خبریں