Common frontend top

اداریہ


کے پی کے میں پولیو ٹیموں کی مشکلات


ملک بھر میں 26فروری سے 3مارچ اور خیبر پختونخوا میں 2 سے 6مارچ تک بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم جاری رہی لیکن اس دوران کے پی کے میں پولیو ٹیموں کو گھر گھر بچوں کو پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ متعدد مقامات پر ان پر حملے کئے گئے۔ ایک مقام پر دو پولیس اہلکاروں اور ایک ہیلتھ ورکر کو مسلح حملے میں زخمی کر دیا گیا۔ایک خاتون ہیلتھ ورکر کا کہنا تھا کہ اس بار لوگوں کی جانب سے ایک اور طرح کا اظہار ناراضی سامنے
جمعه 08 مارچ 2024ء مزید پڑھیے

پاسپورٹ کی فیس میں غیر منصفانہ اضافہ!

جمعه 08 مارچ 2024ء
اداریہ
وفاقی حکومت نے پاسپورٹ فیس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق مختلف کیٹاگریز کی فیس 4500 روپے سے 23000تک مقرر کی گئی ہے۔ بیرون ملک سفر کے لئے پاسپورٹ بنیادی اور لازمی دستاویز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مہذب ممالک اپنے شہریوں کی ضرورت کا احساس کرتے ہوئے پاسپورٹ کا حصول سہل اور تیز رفتار بنانے کو یقینی بناتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں پاسپورٹ کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ اول تو شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول کے لئے بنکوں اور پاسپورٹ آفس گھنٹوں لائنوں میں کھڑا ہونا پڑتا اور اگر فیس
مزید پڑھیے


انتخابی تنازعات کا حل بذریعہ پارلیمنٹ

جمعه 08 مارچ 2024ء
اداریہ
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے 2024 کے عام انتخابات کے بارے میں اپنی جائزہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان غیر حتمی نتائج کی فراہمی، مطابقت اور اعلان میں تاخیر کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے۔ یہ رپورٹ پچھلے انتخابی ادوارکے مقابلے میں شفافیت کے سکور میں کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 کی جائزہ رپورٹ آزادانہ تجزیے پر مبنی ہے جسے سول سوسائٹی کے مختلف ماہرین نے ترتیب دیا ہے، ان میں سیاستدان، وکلاء ، کارکن، ماہرین تعلیم، ریٹائرڈ
مزید پڑھیے


کور کمانڈر کانفرنس کاجمہوری پیشرفت پر اظہار اطمینان

جمعرات 07 مارچ 2024ء
اداریہ
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف حاصل شدہ اہداف کے فوائد کو مستحکم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں عام انتخابات میں الیکشن کمشن آف پاکستان کے مینڈیٹ کے مطابق تمام تر مشکلات کے باوجود محفوظ ماحول مہیا کرنے پر سول انتظامیہ‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا گیا اور کہا گیاکہ عام انتخابات کے لئے عوام کو محفوظ ماحول مہیا کیا گیا اس سے زیادہ افواج پاکستان کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ کانفرنس نے مرکز اور
مزید پڑھیے


وزیر اعظم کا متاثرین گوادر کی مدد کا اعلان

جمعرات 07 مارچ 2024ء
اداریہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے: متاثرین گوادر کی ہر ممکن مدد کرینگے، متاثرین کے نقصانات کی ضابطے اور قانون کے مطابق ادائیگی ہو گی،مصیبت کے وقت اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، اس خدمت میںکوئی کوتاہی نہیں ہوگی۔حالیہ بارشوں نے گوادر میں تباہی پھیلا دی ہے ۔اگر دیکھا جائے تو گوادر پورٹ ڈوب گئی ہے ،وہاں کے رہنے والوں کی زندگی میں پہلے ہی کئی دکھ اور مصائب تھے جو مزید بڑھ گئے ہیں ۔ طوفانی بارشوں سے جیوانی سمیت دیگر علاقوں کو نقصان پہنچا، انٹر نیٹ سروس متاثر ہونے سے سکولوں میں امتحان ملتوی کئے گئے۔وزیر
مزید پڑھیے



بھٹو کیس : ادارہ جاتی غلطیاں سدھارنے کا راستہ

جمعرات 07 مارچ 2024ء
اداریہ
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو 1979 میں پھانسی دئیے جانے کے عدالتی فیصلے پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے قرار دیا کہ مقدمہ کی سماعت کے دوران "منصفانہ ٹرائل اور مناسب عمل" کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں نو رکنی بینچ نے تیرہ سال سے زیر التوا صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے کا اعلان کیا ۔صدارتی ریفرنس میں پیپلز پارٹی اور قانونی ماہرین نے پھانسی کے فیصلے کو ایک تاریخی غلطی قرار دیتے ہوئے اس کو
مزید پڑھیے


دریائے راوی کا مکمل پانی بند

بدھ 06 مارچ 2024ء
اداریہ
بھارت میں شاہ پور کنڈی بیراج کے تعمیر کے بعد دریائے راوی کا پاکستان کی جانب بہائو مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔ شاہ پور کنڈی بیراج پنجاب اور مقبوضہ کشمیر کی سرحد پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس سے مقبوضہ کشمیر ریجن کو 1150 کیوسک پانی کا فائدہ ہوگا، جو پہلے پاکستان کیلئے مختص تھا۔ اس پانی سے کتھوا اور سامبا ضلع کی 32 ہزار ہیکٹر زمینیں سیراب ہو سکیں گی۔ پاکستان اور بھار ت کے درمیان 1960ء میں سندھ طاس معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے، جس کے تحت دریائے راوی، ستلج اور بیاس کے پانی پر
مزید پڑھیے


برآمدکنندگان کو 65 ارب روپے کی ری فنڈنگ

بدھ 06 مارچ 2024ء
اداریہ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے برآمد کنندگان کے 3مارچ 2024ء تک کے 65 ارب روپے کے تمام واجب الادا ری فنڈ جاری کر دیے ہیں جس کی ہدایات وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر کرتے ہوئے دی تھیں۔ بر آمد کنندگان ایف بی آر کی جانب سے کئی مہینوں سے ڈیوٹی ڈرا بیک کے ضمن میں روکی گئی ری فنڈنگ کا مطالبہ کررہے تھے ۔ حکومت کا ری فنڈنگ جاری کرنا قابل تعریف اقدام ہے۔ اس سے قبل سابق پی ٹی آئی حکومت نے
مزید پڑھیے


آمد رمضان اور مہنگائی کی لہر

بدھ 06 مارچ 2024ء
اداریہ
حکومت کی جانب سے انسداد مہنگائی اقدامات کے باوجود رمضان سے قبل متعدد ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہوش ربااضافہ جاری ہے۔پھلوں، سبزیوں، ایل پی جی وغیرہ کی قیمتیں بے قابو ہو رہی ہیں۔گزشتہ کئی برسوں سے معاشی تنگدستی کے شکار پاکستانی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سرکار کی جانب دیکھتے ہیں جو ابھی تک متحرک نہیں ہو سکی ۔کہنے کو یوٹیلٹی سٹور کے ذریعے ساڑھے سات ارب روپے کے رمضان پیکج کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت عوام کو آٹا ، گھی، خوردنی تیل، چینی، دالیں اور کھجور سمیت انیس بنیادی اشیا رعایتی نرخوں
مزید پڑھیے


مظفر آباد : ڈولی حادثات جاری

منگل 05 مارچ 2024ء
اداریہ
مظفر آباد کے علاقے پٹہکہ کے گاؤں منڈگراں میں دریا عبور کرتے ہوئے لفٹ کا رسہ ٹوٹ گیا۔ریسکیو اور پاک فوج کی ٹیم نے کیبل کار کا رسہ ٹوٹنے سے پھنسے مسافروں کو بچا لیا۔دو گاؤں کو ملانے والی کیبل کار کا رسہ ٹوٹنے سے اس میں بیٹھے 3 مسافر پھنس گئے تھے۔خیبر پی کے اور آزاد کشمیر کے دور دراز کے علاقوں میں اب بھی ندی نالے ،جھیل اور دریا عبور کرنے کے لیے لوگوں نے جگاڑ لگا رکھے ہیں ۔جس کے باعث کئی جانی نقصان ہو چکے ہیں ۔اگست2023ء میں خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام میں ایک ٹیچر
مزید پڑھیے








اہم خبریں