Common frontend top

ارشاد احمد عارف


یہ دنیا ہے یہاں ہر بات ممکن ہے


مستقبل میں کیا ہو گا؟علیم و خبیر اللہ ہی بہتر جانتا ہے‘میرا مگر خیال ہے کہ اب میڈیا کی باری ہے‘بیس سال تک اپنی عسکری قوت‘سائنسی ترقی اور ماڈرن ٹیکنالوجی سے ڈرا ڈرا کر امریکہ نے پوری دنیا کا خون خشک کئے رکھا‘پاکستان ہی نہیں ہر مسلم ریاست میں ایک نسل جوان ہوئی جس نے افغانستان میں امریکی ٹیکنالوجی اور عسکری صلاحیت کی شان میں قصیدے سنے‘یقین کیا کہ افغانستان میں طالبان کبھی دوبارہ سر اٹھائیں گے نہ ملا عمر کے عمامہ پوش پیرو کار ایوان اقتدار کے اردگرد پھٹکیں گے‘ افغانستان کے مالک اب حامد کرئی‘عبداللہ عبداللہ‘عبدالرشید دوستم‘
جمعرات 09  ستمبر 2021ء مزید پڑھیے

7ستمبر

منگل 07  ستمبر 2021ء
ارشاد احمد عارف
آج 7ستمبر ہے‘سینتالیس سال قبل اسی روز پاکستانی پارلیمنٹ نے متفقہ تاریخی فیصلہ سے ایک سو سال پرانا مذہبی مناقشہ ختم کیا‘یہ بھی حسن اتفاق ہے کہ پارلیمنٹ کو یہ فیصلہ کرنے کا موقع اس گروہ نے خود فراہم کیا جو عشروں سے مسلسل احتجاج کے باوجود مسلم اکثریت کے سینے پر مونگ دل رہا تھا حالانکہ تصوّر پاکستان کے خالق علامہ اقبال تقسیم برصغیر سے قبل جواہر لال نہرو کے نام ایک خط میں اس اقلیتی گروہ کو اسلام اور ہندوستان کا غدار قرار دے چکے تھے‘1974ء میں تحریک ختم نبوت کا آغاز کیسے ہوا‘ہر طبقہ فکر کے
مزید پڑھیے


کھڑی ڈیندی ہاں سنیہڑے انہاں لوکاں کوں

اتوار 05  ستمبر 2021ء
ارشاد احمد عارف
92سالہ ضعیف العمر‘مختلف جسمانی عوارض کے شکار نحیف و ناتواں سید علی گیلانی کی طبعی موت پر برصغیر پاک و ہند میں سوگ کی کیفیت‘بھارتی حکومت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات سات لاکھ فوج کی بدحواسی و درندگی سے یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ دلیر اور نڈر انسان پہاڑی کا چراغ ہے ۔اپنوں کی عقیدت و محبت کا مرکز اور بیگانوں کے دل و دماغ کی چبھن‘اپنے ایسے فرد فریدکی عزت کرتے اور بیگانے خوف کھاتے ہیں‘موجودہ صدی میں قائد اعظم‘ہوچی منہ‘آیت اللہ خمینی‘نیلسن منڈیلا‘ملا محمد عمر کے بعد سید علی گیلانی نے ثابت کیا کہ بزدل اور
مزید پڑھیے


اسلامی بنیاد پرستی

جمعرات 02  ستمبر 2021ء
ارشاد احمد عارف
پروفیسر محمد منور مرزا مرحوم ماہر اقبالیات کے طور پر عشروں تک عاشقان اقبالؒ کے دلوں کو گرماتے‘روحوں کو تڑپاتے رہے‘اقبالؒ کی طرح اسلام ان کا دیس تھا اور وہ صحیح معنوں میں مصطفویؐ تھے‘ علامہ عبدالستار عاصم کا اللہ تعالیٰ بھلا کرے ‘انہوں نے قلم فائونڈیشن کے نام سے طباعتی ادارہ قائم کر کے نامور اہل قلم کی تحریروں کی اشاعت کا بیڑا اٹھایا ‘ پروفیسر محمد منور مرزا کو بھی نہیں بھولے‘گزشتہ دنوں ’’مشاہدہ حق کی گفتگو‘‘ کے عنوان سے انہوں نے مرزا صاحب کے جنرل ضیاء الحق شہید کے حوالے سے شائع شدہ مضامین کو کتابی شکل
مزید پڑھیے


آپ نے یاد دلایا تومجھے یاد آیا

منگل 31  اگست 2021ء
ارشاد احمد عارف
یہ آج سے بائیس تیس سال پہلے کی بات ہے‘ پاکستان نے پہلی بار غوری میزائل کا تجربہ کیا جس نے خطے میں پاکستان کے سائنس دانوں اور تکنیکی ماہرین کی دھاک بٹھا دی‘ غوری میزائل کے تجربے کے بعد صرف عوام ہی نہیں عسکری ماہرین بھی یہ سوچنے لگے کہ غوری میزائل ابتدا ہے‘ کسی نہ کسی دن پاکستان نیوکلیئر دھماکہ بھی کر گزرے گا کہ درویش منش سائنس دان عبدالقدیر خان نے تیس سال صرف غوری میزائل کی تیاری پر صرف نہیں کئے ‘ ان کی پوٹلی میں اور بھی بہت کچھ ہوگا۔ میں دفتری کام کے سلسلے
مزید پڑھیے



یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح

جمعرات 26  اگست 2021ء
ارشاد احمد عارف
افغان طالبان کو دنیا بھر سے جو مفت مشورے مل رہے ہیں‘انہیں سن اور پڑھ کر لگتاہے کہ پورا کرہ ارض ‘ امن و سکون کا گہوارہ بن چکا ہے‘شمال سے جنوب‘مشرق سے مغرب تک انسانی حقوق بالخصوص خواتین کے حقوق سوفیصد محفوظ ہیں‘صحافی اور صحافت آزاد عام شہری مطمئن و پرسکون‘کہیں ظلم ہے نہ ناانصافی اور امریکہ‘یورپ‘افریقہ‘ایشیا‘ عالم عرب میں ہر جگہ اپنے سیاسی ‘مذہبی ‘نسلی‘ لسانی مخالفین کو کھلے دل سے گلے لگانے کا رواج ہے‘بس ایک افغانستان رہ گیا جہاں گوانتاناموبے اور ابو غریب جیل جیسے عقوبت خانے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور سید علی گیلانی ایسے قیدی
مزید پڑھیے


کوئی ان سے نہیں کہتا‘نہ نکلو یوں عیاں ہو کر

منگل 24  اگست 2021ء
ارشاد احمد عارف
امریکی اور یورپی میڈیا‘حکمران‘ فوجی حکام اور سابقہ افغان حکومت کے وابستگان یہ تو مان رہے ہیں کہ طالبان نے خون کا ایک قطرہ بہائے بغیر دارالحکومت کابل پر قبضہ کیا‘مکمل تسلط کے بعد کسی دبائو کے بغیر ‘قبائلی روایت کے برعکس محض سرور کائنات رحمتہ للعلمین ﷺ کی پیروی میں اشرف غنی‘عبدالرشید دوستم‘امراللہ صالح جیسے بدترین دشمنوں سمیت مخالفین اور شکست خوردہ عناصر کے لئے معافی کا اعلان ہوا‘ قلعہ جنگی یاد رکھا نہ دشت لیلیٰ کے غیر انسانی مظالم کا بدلہ لیا‘خواتین کے حقوق کی پاسداری کی‘ٹی وی چینلز پر‘ بازاروں اور دفاتر میں خواتین کو اپنے فرائض
مزید پڑھیے


’’چور نالوں پَنڈ کاہلی‘‘

جمعرات 19  اگست 2021ء
ارشاد احمد عارف
پنجابی کی کہاوت ہے ’’چور نالوں پَنڈ کاہلی‘‘ اردو میں ’’مدعی سست گواہ چست‘‘ کا کم و بیش یہی مفہوم ہے‘ افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کی عسکری‘ سیاسی‘ سفارتی ناکامی اور طالبان کی کامیابی کا اعتراف صدر ریاست ہائے متحدہ امریکہ جوبائیڈن سے لے کر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن تک کر رہے ہیں۔ صدر جوبائیڈن نے منگل کی صبح پریس بریفنگ کے ذریعے قوم سے جو خطاب کیا وہ عمر رسیدہ سیاستدان کی پختگی اور تدبر کا شاہکار تھا‘ امریکہ اور اپنی غلطیوں کا برملا اعتراف، اشرف غنی کی نااہلی اور تین لاکھ فوج کی بزدلی کا بھانڈا پھوڑا
مزید پڑھیے


خوچہ‘ تمارا قسمت ہی خراب تھا

بدھ 18  اگست 2021ء
ارشاد احمد عارف
امریکہ نے پچھلے دو سال ہر ممکن کوشش کی کہ وہ افغانستان کی دلدل سے بحفاظت اور باعزت نکل جائے اور کوئی اس کے فوجی انخلا کو شکست یا پسپائی قرار نہ دے ‘ پاکستان نے افغان طالبان کو اپنے بدترین دشمن کے روبرو مذاکرات کی میز پر لا بٹھایا‘ منت سماجت کر کے آبرومندانہ سمجھوتے پر راضی کیا اور اس بات پر آمادہ کر لیا کہ وہ دوطرفہ سمجھوتے کے بعد امریکہ کی ذلت آمیز شکست اور رسوا کن پسپائی کا ڈھنڈورا نہیں پیٹیں گے‘ امریکی صدر بائیڈن اپنے پیشرو ٹرمپ کی مقرر کردہ معیاد کے مطابق مئی میں
مزید پڑھیے


افغان باقی‘کہسار باقی

منگل 17  اگست 2021ء
ارشاد احمد عارف
بیس سال بعد افغان طالبان کی دارالحکومت کابل میں فاتحانہ واپسی پر واشنگٹن سے لے کر لندن اور بیجنگ سے لے کر ماسکو تک ہر عسکری ماہر‘دانشور اور تجزیہ کار حیران ہے‘کسی کو یقین ہی نہیں آ رہا کہ امریکہ و نیٹو کو انخلا پر مجبور کرنے والے طالبان سرعت سے‘چند ہفتوں میں پورے افغانستان کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں۔ یہ مناظر دیکھ کر ہر کلمہ گو کا اپنے اللہ بزرگ و برتر پر ایمان و یقین مزید پختہ ہوا‘وتعز من تشاء و تذل من تشاء بیدک الخیر انک علیٰ کلی شیِٔ قدیر (اور تو جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے
مزید پڑھیے








اہم خبریں