Common frontend top

ارشاد محمود


خواتین اور ہمارے سماجی رویے


موٹر وے پر ایک خاتون مسافر کے ساتھ جو گزری سو گزری لیکن اس سانحہ نے دنیا بھر میں پاکستان کو بری طرح رسوا کیا۔ دنیا کا کوئی بڑا اخباریا چینل نہیں جہاں اس حادثے کی بازگشت سنائی نہ دی ہو۔ اہل پاکستان رنجیدہ اور شرمندہ ہیں۔ یہ کوئی پہلا یا آخری واقعہ نہیں۔ہوس کے بھوکے، گھٹن زدہ اور قانون سے عاری معاشرے میں یہ ہر روز ہوتاہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ موٹر وے پر حادثے کا شکار ہونے والی خاتون فرانسیسی شہری ہیں۔مغربی معاشرے میں تربیت پانے والی خاتون نے جرأت کا مظاہرہ کیا۔ اپنے اوپر گزرنے والی
پیر 14  ستمبر 2020ء مزید پڑھیے

کراچی بچالیا گیا

پیر 07  ستمبر 2020ء
ارشاد محمود
وزیراعظم عمران خان کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت گیارہ سو ارب روپے کے پیکیج نے کراچی کے تمام بڑے مسائل کے حل کی ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے ۔سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ،پانی کی فراہمی، نکاسی آب ، عوامی نقل وحمل یعنی روڈ ٹرانسپورٹ ،کراچی سرکلر ریلوے، بجلی اور بنیادی ڈھانچے کے علاوہ سیوریج ٹریٹمنٹ وہ مسائل ہیں جنہوں نے اہل کراچی کی زندگی اجیرن بنارکھی تھی۔انیسوی صدی کے آغاز سے روشنیوں کا شہر کہلانے والا کراچی گزشتہ چار دہائیوں سے جرائم اور سیاست کے بدترین گٹھ جوڑ کا مرکز بناہوا ہے ۔جہاں ریاستی اداروں بالخصوص پولیس، انتظامیہ، سیاسی جماعتوں
مزید پڑھیے


گلگت بلتستان کا الیکشن اور مستقبل

پیر 24  اگست 2020ء
ارشاد محمود
گلگت بلتستان کے چیف کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے تین ماہ میں الیکشن کرائیں۔ گلگت بلتستان میں الیکشن مہم زور پکڑ چکی ہے۔ تحریک انصاف کی طرف سے منتخب ہونے کے قابل امیدواروں کا رجحان بڑھ چکا ہے۔عمومی طور پر گلگت بلتستان میں رائے عامہ اسلام آباد میں برسراقتدار جماعت کی حمایت کرتی ہے۔ گزشتہ تین الیکشن کا تجربہ تو ہی بتاتاہے۔ آج کل بھی مختلف جماعتوں سے مستعفی ہوکر یا پھر سیاسی اور سماجی قدکاٹھ کے حامل امیدواروں کی کوشش ہے کہ وہ تحریک انصاف کے بلے پر الیکشن لڑیں۔پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نون
مزید پڑھیے


عرب ہمت ہار چکے

پیر 17  اگست 2020ء
ارشاد محمود
مصر اور اردن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کیا تو باخبر لوگوں کے لیے یہ اطلاع بے معنی تھی۔ کئی برسوں سے دونوں ممالک میں خفیہ تعلقات قائم ہیں۔ عالم یہ ہے کہ سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرچکا ہے ‘محض اعلان باقی ہے۔ فلسطینیوں کے دکھوں کی داستان کم ازکم ایک صدی پرمحیط ہے۔ جنگ عظیم اوّل میںترک خلافت عثمانیہ نے مغربی ممالک جن کی مہار برطانیہ کے ہاتھ میں تھی کا ساتھ دینے کے بجائے جرمنی اور چند چھوٹے ممالک کے جنگی اتحادکا ساتھ دیا۔ خلافت
مزید پڑھیے


کورونا :کیا کھویاکیا پایا

پیر 10  اگست 2020ء
ارشاد محمود
کوروناکی یلغار اگرچہ تھم چکی اور کاروبار حیات ازسرنو رواں دواں ہونے کو ہے ، ذرا ٹھہریئے!یہ جائزہ لیتے ہیںکہ گزشتہ پانچ ماہ کے سفاک عہد میں ہم نے کیا کھویا کیا پایایا سیکھا۔ ان چند ماہ میں دنیا نے دیکھا کہ جدیدٹیکنالوجی کے خداؤں کے سر اس قدرتی وبا نے جھکا دیئے۔ امریکہ،چین اور یورپ جیسی بڑی طاقتیں سر دیوار سے پھوڑتی رہیں لیکن مسئلہ کی جڑپکڑنہ پائیں۔یہ حقیقت ایک بار پھر آشکا ر ہوئی کہ اس کائنات کو چلانے والی ذات سے رجوع کرنے اور دنیا کو امن وراحت کا گوارہ بنانے کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیے



امریکہ، چین تصادم کی راہ پر

پیر 27 جولائی 2020ء
ارشاد محمود
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے گزشتہ ہفتے کے خطاب سے یہ آشکار ہوتا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان جاری مسابقت کا میدان اب معیشت اور سفارت کاری نہیں بلکہ بدترین تصادم کی شکل اختیارکررہاہے جو پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ پومپیو نے جو کچھ کہا اس نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ نائن الیون کے بعد امریکی صدر بش نے کہا تھا کہ دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ہمارے سا تھ ہے یا ہمارے دشمن کے ۔ غالباً حالات اسی طرف لیکن بہت تیزی سے جارہے ہیں۔ مائیک پومپیو کی حالیہ تقریر بہت ہی
مزید پڑھیے


ایران اور چین کا نیا اقتصادی اشتراک

پیر 20 جولائی 2020ء
ارشاد محمود
ایران اور چین کے مابین طے پانے والے 25 سالہ اقتصادی اور اسٹرٹیجک اشتراک کے ایک معاہدے نے دنیا کو ششدر کردیا۔معاہدے کے تحت چین ایران کے قدرتی وسائل اور تیل کے ذخائر کو ڈیویلپ کرے گا۔ جواب میں ایران چین کو تیل اور گیس پر رعایتی نرخ اور ادائیگیوں میں تاخیر کرنے اور مقامی کرنسی میں ادائیگی جیسی چھوٹ دے گا۔ ان چینی منصوبوں کی حفاظت کے لیے 5000 چینی سکیورٹی اہلکاربھی ایران میں موجود رہیں گے۔ علاوہ ازیں خفیہ اور دفاعی اداروں کے مابین بھی اشتراک کا ایک جامع منصوبہ زیر غور ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ
مزید پڑھیے


نیا پاکستان حقیقت کا روپ دھار رہاہے

پیر 13 جولائی 2020ء
ارشاد محمود
سیاست کا ہنگامہ ہر دم اس قدرکہرام مچائے رکھتا ہے کہ ملک میں جاری بے شمار مثبت سرگرمیاں اور اہم اسٹرٹیجک منصوبے زیر بحث ہی نہیں آتے جو امید کے دیئے جلاتے ہیں اور مایوسیوں سے قوم کو نکال سکتے ہیں۔اس کالم میں چند ایک ایسے منصوبوں کا ذکر کیا جارہاہے جو پاکستان کے بڑی معاشی قوت بننے کے خواب کی تعبیر ہیں۔حال ہی میں کوہالہ اور آزادپتن ہائیڈل پاور منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ۔چارارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ان منصوبوں سے اٹھارہ سو میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ 60 کی دہائی کے بعد پاکستان کوئی بڑا
مزید پڑھیے


تیری تصویر کو سینے سے لگا رکھا ہے

پیر 06 جولائی 2020ء
ارشاد محمود
سوپور کے 65سالہ بشیر احمد کو بھارتی پیرا ملٹری فورس نے گولی ماری۔ بشیر احمد کے ہمراہ تین سالہ نواسے کی تصویر دیکھ کر کوئی پتھر دل ہی ہوگا جو تڑپا نہ ہو ۔بشیر کا نواسہ رات کو نانا کے سینے کے ساتھ چمٹ کر سوتا اور اکثر ان کا کان پکڑ لیتاتھا۔ ماں نے بتایا کہ اب وہ رات کورو روکر بستر سے اٹھ جاتاہے۔نانا کی یاد اسے کسی کل چین نہیں لینے دیتی۔ نانا کی نعش پر بیٹھے ننھے کشمیر ی بچے کی تصویر نے مجھے اس شامی بچے کی یاد دلائی جس کی ساحل پر
مزید پڑھیے


پاکستان کے لیے امکانات کا نیا جہان

پیر 29 جون 2020ء
ارشاد محمود
ہمارا خطہ حالیہ چند ماہ کے دوران غیر معمولی تبدیلیوں سے گزراہے جن سے استفادہ کی صورت میں نہ صرف جیواسٹرٹیجک منظرنامہ میںپاکستان کی مرکزی حیثیت بحال ہوسکتی ہے بلکہ وہ ایک بڑی معاشی قوت کے طور پر بھی دنیا کے نقشہ پر ابھرسکتاہے۔ چند ماہ بعد ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بے چین کیا کہ وہ افغانستان میں جلدازجلد اپنی کامیابی کا جھنڈا گاڑیں۔ فوجی انخلاء کرکے شہریوں کو باور کرائیں کہ جو کارنامہ سابق صدر بش اور بارک اوباما نہ سرانجام نہ دے سکے انہوںنے کردکھایا۔ الیکشن میں ان کی کامیابی کا دارومدار افغانستان
مزید پڑھیے








اہم خبریں