Common frontend top

ارشاد محمود


میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لوح تلاش کروں


گزشتہ ہفتے پاکستان ایک نئے اور تلخ تجربے سے گزرا ۔ عمران خان کی گرفتاری پر جو غیرمعمولی اور پرتشدد ردعمل سامنے آیا وہ نہ صرف غیر متوقع تھا بلکہ اس نے ایک دنیا کو ششدر کردیا۔ اس قدر غصہ اور نفرت کہ لوگوں کے جو ہاتھ لگا انہوں نے اسے تباہ اور برباد کردیا۔حتیٰ کہ عسکری اداروں کی عمارتیں بھی محفوظ نہ رہیں۔ ان واقعات کی بھرپور مذمت ہوئی اور ہونی بھی چاہیے۔ زیادہ گہرائی میں جاکر سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا یہ لوگ محض عمران خان کی محبت میں اپنے ہی وطن کی اینٹ سے اینٹ
پیر 15 مئی 2023ء مزید پڑھیے

بلاول بھٹو پر بھارت میں کیا گزری

پیر 08 مئی 2023ء
ارشاد محمود
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ بھارت نے جو سلوک کیا اور جو بھد بلاول بھٹو نے انٹرویوز میں بھارت کی اڑائی، وہ دنیا براہ راست دیکھ اور سن چکی ہے لیکن اس دورے نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی کے امکانات پر پانی پھیر دیا ہے۔ پاکستان کا شنگھائی وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ دانشمندانہ تھا۔بلاول بھٹو کی شرکت اس لیے بھی ضروری تھی کہ شنگھائی تعاون تنظیم چین کا برین چلڈ ہے۔ اس کی ناکامی سے چین کی سبکی کا خدشہ بھی لاحق تھا۔علاوہ ازیں اگر پاکستان وہاں موجود نہ ہوتا تو غالب امکان تھا
مزید پڑھیے


سردار تنویر الیاس کے ساتھ کیا ہوا؟……(4)

منگل 25 اپریل 2023ء
ارشاد محمود
وہ زیادہ دیر کسی بھی شخص سے خوش نہیں رہ سکتے تھے۔ حتیٰ کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ میرپور میں ایک تقریب میں بری طرح الجھ پڑے۔ بعدازاں ایک طویل پریس کانفرنسمیں وزیراعظم شہبازشریف کو 'کشمیر مخالف' قرار دیا۔ غیر متوازن طرزعمل کی وجہ سے وہ وفاقی حکومت کے ساتھ ادارہ جاتی روابطہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کار استوار کرنے میںبھی بری طرح ناکام رہے۔ ان کی نااہلی کے نتیجے میںکشمیریوں کو بہت بھاری معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔ وفاقی حکومت نے تنویر الیاس کی ضد میںترقیاتی بجٹ کی فراہمی میں نمایاں کمی کی۔ خصوصی ترقیاتی
مزید پڑھیے


سردار تنویر الیاس کے ساتھ کیا ہوا؟……(3)

جمعرات 20 اپریل 2023ء
ارشاد محمود
الیکشن سے چندروز قبل بیرسٹر کو الیکشن مہم اور فیصلہ سازی کے سارے معاملات سے اچانک الگ تھلگ کردیاگیا۔ وزیزاعظم ہاؤس یا بنی گالہ میں ہونے والی نشستوں میں انہیں رسماً دعوت دی جاتی لیکن ان کی رائے کی کوئی اہمیت نہ تھی۔ تنویرالیاس اور علی امین گنڈا پور نے پارٹی کی کمان مکمل طور پر سنبھال لی تھی۔ عمران خاں کے ساتھ ہونے والے کئی اہم اجلاسوں میں بیرسٹر سلطان کو مدعو ہی نہیںکیاگیا۔ ایک بار عذر پیش کیاگیا کہ میٹنگ صبح سویرے تھی اور بیرسٹر سے رابطہ نہ ہوسکا۔ وقت کے وزیراعظم عمران خاں کے ساتھ تصویر تنویر
مزید پڑھیے


سردار تنویر الیاس کے ساتھ کیا ہوا؟……(2)

بدھ 19 اپریل 2023ء
ارشاد محمود
مشرف کو کشمیر پر چارنکاتی فارمولہ کی حمایت کے لیے موثر سیاسی قوتوں کی تائید درکار تھی۔سردار عبد القیوم خان جیسے جہاندیدہ سیاست دان کا تعاون انہیں دستیاب ہوگیا۔ سردار عبد القیوم خان کو مشرف کا تعاون چاہیے تھا تاکہ مظفرآباد کی کرسی پر اپنے صاحبزادے سردار عتیق احمد خان کو متمکن کرسکیں۔ دونوں کو ایک دوسرے کی ضرورت پوری کرنے لگے۔ الیکشن سے قبل ہی سردار عتیق خان کو وزیراعظم کا پروٹوکول دیا جانے لگا۔ مسلم کانفرنس کی فتح نوشتہ دیوار تھی۔ برسٹرسلطان کہتے ہیںکہ حالات نے ایسا پلٹا کھایا کہ کوئی ان کا فون سننے کا روادار نہ تھا۔مشکل
مزید پڑھیے



سردار تنویر الیاس کے ساتھ کیا ہوا؟

پیر 17 اپریل 2023ء
ارشاد محمود
آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کی پاداشت میں ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے نااہل کردیا۔ خطے کی تاریخ میںیہ ایک غیرمعمولی عدالتی فیصلہ ہے۔ تنویر الیاس نے حالیہ دنوں میںمتعدد مرتبہ عدلیہ بارے تضحیک آمیزتبصرے کیے۔ الزام لگایا کہ عدلیہ حکومت کے روزمرہ کے معاملات میں روڑے اٹکاتی ہے۔ اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چند ہفتوں میں عدالتوں کو "ٹھیک" کریں گے بلکہ وہ ججوں کا ’’دھواں‘‘ نکالیں گے۔ بے جا خود اعتمادی کے شکار تنویر الیاس بھول گئے کہ معزز جج حضرات پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کے ملازم نہیں کہ جب چاہا محفل
مزید پڑھیے


دوبئی مال سری نگر میں

پیر 03 اپریل 2023ء
ارشاد محمود
دبئی کا ایک نجی کاروباری ادارہ عمار گروپ ساٹھ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے سری نگر شہر میں ایک شاپنگ مال اور کثیرالمقصد تجارتی ٹاور تعمیر کرنے جارہاہے ۔ عمار گروپ کے اس فیصلے نے تنازعہ کشمیر اور مزاحمتی تحریک پر اس اقدام کے اثرات کے حوالے سے ایک گرما گرم بحث چھیڑدی ہے۔ بظاہر اس پیش رفت کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ اقتصادی ترقی اور روزگار کی فراہمی کی جانب ایک مثبت قدم ہے لیکن تنازعہ کشمیر سے جڑے لوگوں کے لیے یہ محض ایک کاروباری اورتجارتی سرگرمی نہیں بلکہ اس کے نتیجے میں بھارتی
مزید پڑھیے


مفاہمت کی راہ نکالیں

پیر 27 مارچ 2023ء
ارشاد محمود
عمران خان کے لاہور کے جلسہ نے ایک بارپھر ثابت کیا ہے کہ مقدمات،قاتلانہ حملے اور کردار کشی کی بدترین مہم کے باوجود وہ آج بھی غیر معمولی طور پر مقبول ہیں ۔ ایسا لگتاہے کہ عمران خان کو کامیاب کرکے لوگ ستر برس کی محرومیوں، غصے اور مقتدرطبقات سے اپنی ناراضی کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔وہ اس گھوڑے کو شکست سے دوچار کرنا چاہتے ہیںجس پر مقتدر حلقے شرط لگائے ہوئے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہورہاہے کہ وفاقی حکومت او ر دیگر اسٹیک ہولڈر عمران خان کے راستہ میں کانٹے بو رہے ہیں لیکن عوام
مزید پڑھیے


تقدیر کے آگے تدبیر نہیں چلتی

پیر 20 مارچ 2023ء
ارشاد محمود
عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک پر کیے جانے والے پولیس آپریشن پر عالمی اداروں، شخصیات اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے آنے والے ردعمل نے’’سرکاری دانشوروں‘‘اوردسترخوان ریاست ہائے جاتی امرا کے خوشہ چینوں کو بے چین کردیا ہے۔ انہیں خدشہ ہے کہ عالمی اسٹبلشمنٹ عمران خاں پر مہربان ہورہی ہے یا پھر وہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے ان کا ساتھ دینے کی طرف مائل ہے۔چنانچہ کئی ایک کالم نگار، تجزیہ کار اور وی لاگراب خلق خدا کو یہ باور کرانے کی کوشش کررہے ہیں کہ وطن عزیز کے مخالفین
مزید پڑھیے


کٹھ پتلی تماشہ ختم ہونا چاہیے

پیر 13 مارچ 2023ء
ارشاد محمود
پاکستانی سیاست میں طاقت ور طبقات اور حکمران اتحاد یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ اقتدار کا سرچشمہ عوام ہیں۔شفاف الیکشن ہی کے ذریعے قائم ہونے والی حکومت ملک میں سیاسی استحکام کی ضمانت فراہم کرسکتی ہے ۔مقتدر قوتوں کی سرپرستی میں قائم ہونے والی حکومت پہلے ہی دن سیاسی ساکھ کھودیتی ہے۔ لوگ اسے جائز اور نمائندہ حکومت تسلیم کرنے پر راضی نہیں ہوتے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں قائم موجودہ حکومت کا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت طرح المیہ یہ ہے کہ یہ حکومت اپنے بل بوتے پر نہیں بلکہ مستعار لی گئی بیساکھیوں کے سہارے قائم
مزید پڑھیے








اہم خبریں