Common frontend top

ارشاد محمود


ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے


بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کہتے ہیں کہ وہ پاکستان سے بھارت لوٹے تو انہیں ایسا لگا جیسے وہ جنگ جیت کر آئے ہوں۔ انہوں نے لاہور میں ایک تقریب میں کہا تھا کہ ممبئی حملوں کے ذمہ دار پاکستان میں آزاد پھر تے ہیں۔ ان کے اس بیان پرکچھ لوگوں نے آسمان سینگوں پر اٹھایا۔جاوید اختر کے بیان پر دونوں ممالک میں سامنے آنے والے ردعمل سے ظاہر ہوتاہے کہ نغمہ نگار، شاعر، فنکار یا سیاست دان سب ہی سستی شہرت اورداد وتحسین کے دلدادہ ہیں۔ جاوید اختر ایک اچھے نغمہ نگار ہیں۔ کئی بار گلزار صاحب نے بھی ان
پیر 06 مارچ 2023ء مزید پڑھیے

چودھری پرویز الٰہی بھی پی ٹی آئی کو پیارے

اتوار 26 فروری 2023ء
ارشاد محمود
چودھری پرویزالٰہی آخری عمر میں پاکستان تحریک انصاف کو پیارے ہوگئے۔ اگرچہ تحریک انصاف اور چودھری پرویزالٰہی کے مزاج اور انداز سیاست میں بعدالمشرقین پایاجاتا ہے لیکن پنجاب کی سیاست کرنے والی چھوٹی پارٹیوں کے پاس اپنے طور پر سیاست کرنے اور اپنا وجود اور سیاسی شناخت برقرار رکھنے کا اب کوئی راستہ نہیں بچا۔پرویزالٰہی کے پاس دو ہی آپشن تھے۔ نون لیگ کے ہمرکاب ہوجائیں یا پھر عمران خاں کا دامن تھام لیں۔پنجاب کی حد تک تیسری کوئی سیاسی قوت ایسی نظر نہیں آتی، جو اگلے عام الیکشن میںووٹروں کی توجہ حاصل کرسکے۔ پرویزالٰہی پرانی طرز کے سیاست دان ہیں۔
مزید پڑھیے


گلگت بلتستان بے چین کیوں؟

پیر 30 جنوری 2023ء
ارشاد محمود
حال ہی میں گلگت بلتستان کے عوام نے بجلی کی طویل بندش، گندم کی قلت، ٹیکسوں کے نفاذ اور حکام کی جانب سے زمینوں پر مبینہ قبضے کے خلاف تقریباً 11 دن تک منفی 11 درجہ حرارت میں احتجاج کیا۔ غیر معمولی عوامی مظاہروں کو قومی میڈیا نے خاطر خواہ کوریج نہیں کی۔ تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور اب وہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر اتر آئے ہیں۔ درحقیقت یہ مظاہرے خطے میں دہائیوں سے
مزید پڑھیے


پنجاب ہاتھ سے نکل رہاہے

پیر 16 جنوری 2023ء
ارشاد محمود
پنجاب کے بعد خیبر پختون خوا اسمبلی کی تحلیل کے بعد ملک کی ستر فی صد آبادی الیکشن میں حصہ لے گی۔ اب یہ فیصلہ وفاقی حکومت اور مقتدر قوتوں کو کرنا ہوگاکہ سارے ملک میں ایک ساتھ الیکشن کراکر ملک میں سیاسی استحکام قائم کرنا چاہتے ہیں یا پھر ایک برس اور قوم کو الیکشن کے بخار میں مبتلا رکھنا ہے۔ سیاست کی شطرنج پر ابھی تک عمران خان کا پلہ بھاری ہے۔نون لیگ کو جس طرح پنجاب اسمبلی میں سیاسی ہزیمنت اٹھانا پڑی، اس نے یہ حقیقت طشت ازبام کردی کہ اسٹبلشمنٹ غیر جانبدار ہوتو کوئی بھی سیاسی
مزید پڑھیے


اور وزیراعظم پاکستان نہ آسکے!……(2)

منگل 10 جنوری 2023ء
ارشاد محمود
ملاقات میں گلگت بلتستان کو نیا صوبہ بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا تاہم شرکا نے تجویز دی کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کے بعد یہ کام نئی اسمبلی پر چھوڑ دیا جائے تاکہ پی ٹی آئی الیکشن میں اس کا کریڈٹ نہ لے سکے۔آزادکشمیر میں سردار عبدالقیوم نیازی کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہوئی تو چیف سیکرٹری کی طرف سے حکومتی ا ہداف کی جو فہرست جاری کی گئی اس میں گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی قرارداد کی حمایت اور تیرویں ترمیم کے خاتمے کو حکومتی ترجیحات میں سرفہرست دکھایاگیا۔متوقع عوامی ردعمل کا
مزید پڑھیے



اور وزیراعظم پاکستان نہ آسکے!

پیر 09 جنوری 2023ء
ارشاد محمود
ایک کالم نگار نے ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ طویل ملاقات کے ا حوال میں لکھا :’فوج نے 2020میں نریندر مودی کو پاکستان آنے کے لیے بھی رضا مند کر لیا تھا‘ یہ کارنامہ جنرل فیض حمید کا تھا۔ نریندر مودی 9 اپریل 2021 کو پاکستان آئیں گے‘ مودی ہنگلاج ماتا کے پجاری ہیں‘ یہ سیدھا ہنگلاج ماتا کے مندر جائیں گے وہاں دس دن کا بھرت رکھیں گے‘ واپسی پر عمران خان سے ملیں گے۔ان کا بازو پکڑ کر ہوا میں لہرائیں گے اور دوستی کا اعلان کر دیں گے‘ نریندر مودی یہ اعلان بھی کریں گے
مزید پڑھیے


آڈیو لیک سے ٹیکنوکریٹ تک

پیر 02 جنوری 2023ء
ارشاد محمود
تسلسل کے ساتھ آڈیوویڈیو لیکس نے سویت سوشلسٹ ریاست یو ایس ایس آرکی یاد دلادی۔ اسی کی دہائی میں پاکستان میں مغربی دنیا سے چھپ کر آنے والے لڑیچر میں بتایا جاتاتھا کہ روسی شہری ایک دوسرے پر اعتبار نہیں کرتے۔ کوئی دل کی بات نہیں کرتا۔ سب ’’سرکاری سچ‘‘ بولتے ہیں۔ حتی کہ میاں بیوی بھی حکومت کے خلاف حرف شکایت زبان پر نہیں لاتے۔ دھڑکا لگا رہتاہے کہ ان کا شریک حیات جاسوس بھی ہوسکتاہے۔ جوکل کلاں ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتاہے۔آج کل کے پاکستان کا بھی یہ ہی حال ہے۔ معلوم نہیں کون کس
مزید پڑھیے


لوکل گورنمنٹ الیکشن سے نہ بھاگیں

پیر 26 دسمبر 2022ء
ارشاد محمود
31 دسمبر کو اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کرانے کا اعلان کیا گیا تو شہرجھوم اٹھا۔ بینر ، جھنڈے اور کارنر میٹنگوں کا سلسلہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے۔لیکن بقول شاعر نادان گرگئے سجدے میں جب وقت قیام آیا۔۲۲ دسمبر کو وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا، مقامی حکومت ترمیمی بل 2022منظور کرکے فوری نافذ کردیا۔اس بل نے سارا ماحول ہی سوگوار کردیا۔ بل کے تحت وفاقی دارالحکومت کی یونین کونسلز کی تعداد101 سے بڑھا کر 125کردی گئی ہیں۔بل کے مطابق اب میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن براہ راست ہوگا۔باالفاظ دیگر اب
مزید پڑھیے


کشمیر میں بلدیاتی الیکشن:اب کیا کرنا چاہیے

پیر 12 دسمبر 2022ء
ارشاد محمود
مشکلات کے باوجود آزاد جموں و کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کے تمام مراحل کامیابی سے مکمل ہوگئے۔ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے بھرپور الیکشن مہم چلائی اور شہریوں نے غیرمعمولی جوش و خروش سے الیکشن میں حصہ لیا۔پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ آزاد کشمیر میں یکساں طور پر اثر و رسوخ، پارٹی نیٹ ورک اور موثر لیڈرشپ رکھنے والی جماعتیں ہیں۔ان تینوں جماعتوں نے حالیہ الیکشن میں معقول تعداد میں ووٹ اور بلدیاتی اداروں میں نشستیں حاصل کیں۔ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی، مسلم کانفرنس،جماعت اسلامی اور تحریک لبیک نے بھی اچھی خاصی
مزید پڑھیے


حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں

پیر 05 دسمبر 2022ء
ارشاد محمود
گزشتہ آٹھ ماہ میں جو سیاسی دھماکہ چوکڑی مچی اس نے ملک کی اخلاقی،معاشی اورسماجی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ عالم یہ ہے کہ معیشت لرز رہی ہے۔ ڈالر کی اڑان معاشی گرو اسحاق ڈار کے قابو میں بھی نہیں ۔بجلی کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اطلاع دی ہے کہ سرما کی ٹھٹرتی راتوں کو گیس دستیاب نہ ہوگی۔ خبریں ہیں کہ ہجوم درہجوم آتی ہیں لیکن سب کی سب بری۔افسوس ہے گلشن کو خزاں لوٹ رہی ہے۔ معاشی مسائل اور سیاسی بحرانوں سے کون سا ملک ہے جو دوچارنہ ہواہو۔مگر یہ لیڈرشپ ہی ہوتی
مزید پڑھیے








اہم خبریں