Common frontend top

ارشاد محمود


کشمیر میں بلدیاتی الیکشن


گزشتہ شام مظفرآباد ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ تمام ہوا۔ 3 اور 8دسمبر تک بل ترتیب پونچھ اور میرپور ڈویژن میں الیکشن کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ تین دھائیوں بعد ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے راستے میں بہت روڑے اٹکائے گئے۔ آخری دم تک بے یقنی کا ماحول تھا۔چونکہ وفاقی حکومت نے مطلوبہ سیکیورٹی فورس فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا لہٰذا یہ امکان تھا کہ الیکشن کسی بھی وقت ملتوی ہوسکتے ہیں۔ جماعتی بنیادوں پر ہونے والے اس الیکشن میں اصل مقابلہ تین بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان ہے۔ تحریک انصاف کو حکومت میں
پیر 28 نومبر 2022ء مزید پڑھیے

…محمد بن سلمان پاکستان نہ آئے

پیر 14 نومبر 2022ء
ارشاد محمود
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہونا، ایک دھچکے سے کم نہیں۔ توقع تھی کہ ان کی آمد سے معیشت کی لڑکھڑاتی کشتی کو سہارہ ملے گا۔یہ دورہ ہوجاتا تو بہت ہی غیر معمولی ہوتاکیونکہ پاکستان جس طرح کے سیاسی بحران سے گزررہاہے، اس میں محمد بن سلمان کا پاکستان آنا، حکومت کو غیرمعمولی اعتماد دے دیتا۔ ظاہر ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے داخلی حالات سے نہ صرف واقف ہے بلکہ ان چند ممالک میں شمار ہوتاہے، جنہیں پاکستان کے داخلی امور میں گہرا اثر ورسوخ بھی حاصل ہے۔یقینامحمد بن سلمان کو
مزید پڑھیے


اک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو

پیر 07 نومبر 2022ء
ارشاد محمود
پاکستان جس طرح کے پے درپے سیاسی اور اقتصادی بحرانوں سے دوچار ہے انہیں دیکھتے ہوئے منیر نیازی کا یہ شعر یاد آتا ہے ؎ اک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا عمران خان پر حملے اور ان کے الزامات کی سیاہی ابھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ اعظم سواتی نے ایک دل دھلا دینے والی پریس کانفرنس کرڈالی۔ کہتے ہیں کہ ان کی بیگم اور پوتیاںشرم کے مارے ملک چھوڑ گئی کیونکہ ان کی فیملی ایک ویڈیو عام کردی گئی۔ اس پریس کانفرنس
مزید پڑھیے


بائیڈن کو کیا ہوا؟

پیر 17 اکتوبر 2022ء
ارشاد محمود
امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان کو خطرناک ملک قراردیا اور کہا کہ اس کے جوہری ہتھیار غیر منظم ہیں۔ پاکستان کے طول و عرض میں اس بیان پر کہرام برپا ہوا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے کہا کہ امریکی صدر نے جو کچھ کہا وہ نیا نہیں۔حکومت پاکستان نے امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیویٹ کے ذریعے دنیا کو باورکرانے کی کوشش کی کہ پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہیں اور صدر بائیڈن کا بیان گمراہ کن ہے۔دنیا بھر کے اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا پر پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور امریکی سفیر کی طلبی کی
مزید پڑھیے


امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم مظفر آبادمیں

جمعه 07 اکتوبر 2022ء
ارشاد محمود
دارالحکومت مظفرآباد اور باغ میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلو م کے تین روزہ دورے کو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں بہت دلچسپی کے ساتھ دیکھاگیا۔ یہ دورہ کئی ایک اعتبار سے غیر معمولی تھا کیونکہ لگ بھگ چھ سال بعدکسی امریکی سفیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا۔ پاک امریکہ تعلقات کے تناظر میں اس دورے کو سفارتی حلقوں بالخصوص بھارتی ذرائع ابلاغ نے بہت اہمیت دی اور طرح طرح کے کڑوکسیلے تبصرے بھی کیے۔ امریکی سفیر نے سوشل میڈیا پراپ ڈیٹس کے ذریعے علاقے کی خوبصورتی، روایتی مہمان نوازی اور نوجوانوں کی ذہانت اورمحنت کی
مزید پڑھیے



رنج لیڈر کو بہت ہے مگر آرام کے ساتھ

پیر 03 اکتوبر 2022ء
ارشاد محمود
مشرقی بازو کٹا تو چند برس کا تھا۔ملک ٹوٹنے اور قوم کے بکھرنے کے مناظر ہمارے بزرگوں نے دیکھے۔ معمر بزرگوں نے رنج اور دکھ میں ڈوب کر ڈھاکہ ڈوبنے کا احوال سنایا۔پاکستان پر وہ دن بڑے بھاری تھے۔ دوست اور دشمن کی تمیز ممکن نہ تھی۔بانیان پاکستان کی اولادیں اپنے ہی بدن پر چھید کررہی تھیں۔بعد نصف صدی کے پاکستان آج ایک بار پھر ایسے سیاسی، معاشی اور سماجی سے گزررہاہے جو مشرقی پاکستان کے سانحے کی یاد دلاتاہے۔ کئی دہائیوں کی بے معنی اچھل کود سے سیاست بے وقعت ہوچکی ہے۔آڈیولیکس نے رہی سہی کسر بھی نکال دی۔ایک طرف
مزید پڑھیے


سیاچن گلیشئر پگھل رہاہے

پیر 19  ستمبر 2022ء
ارشاد محمود
حالیہ سیلاب نے پاکستان کے ایک بڑے حصے کو ڈبودیا۔3 کروڑ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ یہ محض ابتدائے عشق ہے۔آگے اس سے بڑے سیلاب اور زلزلے متوقع ہیں۔ قدرتی آفات جیسے سیلاب، زلزلے اور گرمی کی لوبلا امتیاز سرحد، رنگ ونسل سب کو متاثرکرسکتی ہے۔ ماضی قریب میں افغانستان، بھارت، پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش نے بڑے پیمانے پر تباہی، یعنی زلزلے، سیلاب اور خشک سالی کا سامنا کیا۔ سائنسی تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک خاص طور پر پاکستان اور اس کے ملحقہ علاقے زبردست موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہیں۔ قدرت نے
مزید پڑھیے


مائنس ون چلے گا نہیں

پیر 12  ستمبر 2022ء
ارشاد محمود
چرچا ہے کہ مائنس ون فارمولے پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو منظر سے ہٹانا کے لیے متعدد مقدمات عدالتوں میں زیر کار ہیں جو انہیں کم ازکم الیکشن کے کھیل سے باہر کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن ان کے خلاف پہلے ہی خار کھائے بیٹھاہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جاری مقدمہ کی تلوار سر پرلٹک رہی ہے۔ عمروعیار کی زنبیل میں اور بھی بہت کچھ ہے یہ تو محض مشتے نمونہ ازخروارے ہے۔ ماضی کے تجربات شاہد ہیں کہ مقبول سیاسی لیڈرشپ کو راستے کے ہٹانے کی ہر کوشش کا ناقابل تلافی خمیازہ
مزید پڑھیے


کوئی ذمہ داری اٹھانے والا نہیں

پیر 05  ستمبر 2022ء
ارشاد محمود
امیر ہے یا غریب ہر کوئی ملک سے فرار کی راہیں تلا ش کرتانظر آتاہے۔ حتیٰ کہ خوشحال اور کاروباری خاندان بھی تیزی سے نقل مکانی کررہے ہیں۔ کینیڈا، آسٹریلیا، یورپ اور امریکہ ان کی آخری منزل ہے۔ ہر محفل میں گفتگو کا مرکزی نکتہ یہ ہوتاہے کہ کس طرح بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنایاجائے کیونکہ پاکستان میں گزروبسر مشکل نہیں بلکہ مشکل تر بنادی گئی ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں اور بالخصوص موجودہ اتحادی حکومت نے نچلے اور متوسط طبقہ کے مفادات کو پالیسیاں بناتے وقت بری طرح نظر انداز کیا۔رہی سہی کسر سیلاب نے پوری کردی۔ماہرین کہتے
مزید پڑھیے


ڈی این اے بدلتانہیں

پیر 29  اگست 2022ء
ارشاد محمود
گزشتہ دو دھائیوں میں 173 قدرتی آفات کا پاکستان شکار ہوا۔ حالیہ سیلاب میں نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے ابتدائی اندازے کے مطابق ساڑھے چار لاکھ سے زائد مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔غالباًیہ تعداد ایک ملین کو بھی عبور کرجائے گا، جس طرح مزید بارشوں کی پیش گوئی کی جاتی ہے۔ایک ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوچکے۔مالی نقصانات کا اندازہ ابھی تک سامنے نہیں آیا لیکن یہ اربوں نہیں کھربوں میں ہوگا۔خیبر پختون خوا اور سندھ کا سرکاری اور نجی انفرسٹرکچر بری طرح تباہ ہوچکاہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلیں لگ بھگ تباہ ہوچکی ہیں۔ وبائی
مزید پڑھیے








اہم خبریں