Common frontend top

ارشاد محمود


عمران خان کے امریکہ سے تعلقات


گزشتہ چند ہفتوں سے میڈیا میں ایک طوفان برپا ہے کہ تحریک انصاف نے امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔خبر پھیلائی گئی کہ عمران خان کی امریکی سفیر سے ویڈیو لنک پر بات ہوئی۔واشنگٹن میں پی ٹی آئی نے ایک امریکی فرم کی خدمات مستعار لی ہیںتا کہ امریکی میڈیا اور حکام کے سامنے پارٹی کا نقطہ نظر بہتر طریقے سے پیش کیا جاسکے۔پی ٹی آئی کے نقاد ان خبروں کو خوب مسالے لگاکر تجزیہ اور تبصرے کررہے ہیں۔ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں توازن اور وقار قائم کرنا محض عمران خان کی خواہش نہیں بلکہ ہر حکمران اور پاکستانی
پیر 15  اگست 2022ء مزید پڑھیے

پانچ اگست بھولے گا نہیں کبھی!

پیر 08  اگست 2022ء
ارشاد محمود
تین سال قبل 5 اگست 2019 کو بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ جموں وکشمیر پر قبرستان کی سی خاموشی طاری ہے۔ بھارتی حکام مطمئن ہیں کہ روز مرہ کے مظاہرے اور سیاسی سرگرمیاں دم توڑ چکی ہیں۔ آزادی کے حامی تقریباً تمام بڑے سیاسی رہنماؤں کو جیل میں ڈال دیا گیاہے یا نظر بند کر دیا گیا ۔ 56 سالہ حریت پسند رہنما یاسین ملک کو چند ہفتے قبل عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ گزشتہ تین برسوں کا شمار کشمیر کی عصری تاریخ کے بھیانک ترین دور میں ہوتاہے۔ مہاراجہ ہری سنگھ کے
مزید پڑھیے


تماشا آخرکب ختم ہوگا

پیر 25 جولائی 2022ء
ارشاد محمود
پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز جو تماشا برپا ہوا اس نے اہل پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا۔ قانونی موشگافیوں کے سہارے اکثریتی جماعت کو اقتدار سے محروم کردیا گیا۔سیاست کے فیصلے اب گلی محلے میں نہیں کورٹ کچہری میں ہوں گے۔ سیاسی بزرجمہروں نے وقتی طور پر پرویز الہی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے محروم کرکے پانسہ پلٹ دیا لیکن جمہوریت ہار گئی۔ عوامی مینڈیٹ ہارگیالیکن چند لوگوں کی انا کی تسکین ہوگئی۔گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک میں جو کچھ ہوا۔ مورخ کسی بھی ایکٹر کو بخشے گا نہیں۔ ہر ایک نے ملک کو عدم استحکام سے
مزید پڑھیے


دیوالیہ ہونے سے بچ گئے

پیر 18 جولائی 2022ء
ارشاد محمود
اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔ وقتی طور پر ایک بحران ٹل گیا لیکن آئی ایم ایف نے جن شرائط پر قرض دیا وہ پاکستانی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا باعث بنی ہیں۔ مہنگی بجلی اور گیس کی بدولت ہماری صنعتیں رفتہ رفتہ نہ صرف بند ہوجائیں گی بلکہ صنعت کار دوسرے ممالک میں منتقل ہوجائیں گے۔تیزی سے فروغ پذیر آئی ٹی انڈسٹری پر ٹیکس لگانے سے نوجوان آئی ٹی ماہرین مایوس ہیں۔ کہتے ہیں کہ وہ یا تو وطن سے کوچ کرجائیں گے یاپھر بیرون ملک
مزید پڑھیے


آزادکشمیر کا بجٹ: ایک جائزہ

پیر 27 جون 2022ء
ارشاد محمود
آزادجموں وکشمیر کی حکومت نے ایک کھرب 63 ارب کا بجٹ اسمبلی میں پیش کردیاہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران وفاقی حکومت کی طرف سے مسلسل رواںمالی سال میں آزادکشمیرکو چودہ ارب روپے کم فراہم کرنے کا عندیہ دیا جاتارہا۔ یعنی یہ کہاجاتارہاہے کہ وفاقی حکومت 74.320ارب روپے فراہم کرنے کے بجائے محض 60 ارب روپے فراہم کرے گی۔ آزادکشمیر کے وزیراعظم سردار تنویرالیاس خان اور ان کی ٹیم کی کوششوں اور وزیرامور کشمیر قمر الزمان کائرہ کے ہمدردانہ رویہ کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے پورا بجٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔اس طرح آزادکشمیر کا مالیاتی بحران وقتی
مزید پڑھیے



عالمِ عرب جاگ اٹھا

پیر 13 جون 2022ء
ارشاد محمود
گزشتہ آٹھ برسوں میں پہلی بار بھارتی و زیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو دنیانے غیر ملکی دباؤ کے سامنے بری طرح جھکتے دیکھا۔ حکمران بی جے پی کو ایک لائیو ٹی وی شو میں رسول اللہ ﷺ کی شان میں توہین آمیز گفتگو کرنے والے اپنے دوترجمانوں کو پارٹی سے نکالنا پڑا۔ جس دن یہ ٹی وی شو چلا تھا اسی دن سے بھارتی مسلمان لیڈر مطالبہ کررہے تھے کہ بھارتی حکومت ان ترجمانوں پر توہین مذہب کا مقدمہ قائم کرے۔وزیراعظم نریند ر مودی کے کانوں پرلیکن جوں تک نہ رینگی۔ قطر نے پہلا پتھر پھینکا اور مطالبہ
مزید پڑھیے


میرے صحن میں اب بھوک اگنے لگی ہے

پیر 06 جون 2022ء
ارشاد محمود
نون لیگ اور پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمٰن کی جمعیت علمااسلام کے ہمراہ بڑے دھوم دھڑکے کے ساتھ وفاق اور پنجاب کی حکومتیں اس عزم اور وعدے پر سنبھالیں کہ وہ دودھ وشہد کی نہریں بہا دیں گے۔لیڈران کرام نے وعدہ کیا کہ وہ پٹرول بم کرائیں گے اور نہ ڈالر کو ایک پیسہ مہنگا ہونے دیں گے۔ لیکن اب ٹیلی ویژن پر وہ تیل، بجلی، گیس اور اشیاء صرف کے نرخوں میں اضافے کی جوازیت پیش کرتے ہیں تو ہماری طرح کے طبقے کا دم ہی نکل جاتاہے ۔ تمہاری زلف میں پہنچی تو حسن کہلائی وہ تیرگی جو مرے نامہ
مزید پڑھیے


تہاڑ جیل کا قیدی یاسین ملک

پیر 30 مئی 2022ء
ارشاد محمود
جناب یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی جاچکی۔جج کے ساتھ آخری مکالمے نے انہیں عمر مختار، بھگت سنگھ اورنیلسن منڈیلا جیسے آزادی پسندوں کی صف میں لاکھڑا کیا۔ جج کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا: میں کوئی بھیک نہیں مانگوں گا لیکن مجھے بتایا جائے کہ اگر میں دہشت گرد تھا تو بھارت کے وزرائے اعظم مجھ سے ملاقاتیں کیوں کرتے رہے؟ اگرچہ جج نے ان کی سنی ان سنی کردی لیکن حریت اور آزادی کی تاریخ میں یہ چند جملے ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے۔ یاسین ملک کا شمار کشمیر کی آزادی کا خواب دیکھنے اور اسے
مزید پڑھیے


شیریں مزاری گرفتاری سے رہائی تک

پیر 23 مئی 2022ء
ارشاد محمود
پاکستان تحریک انصاف کی لیڈر محترمہ شیریں مزاری کی گھر کے باہر سے ڈرامائی گرفتاری اور رہائی نے یہ ثابت کردیا کہ حکمران اتحاد اور ان کی پشت پناہ قوتوںکے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ تنقید برداشت کرنے کایارانہ نہیں ۔سیاسی مخالفین کونشان عبرت بنانے پر تل چکے ہیں۔ جوشیلے اور عقاب صفت وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا دل عمران خان کو ہتھ کڑیوں میں جکڑنے کے لے مچل رہاہے۔الفاظ چبائے بغیر بات کرنے والے وزیرداخلہ کہتے ہیںکہ میری خواہش ہے کہ عمران خان کو جیل کے اسی سیل میں رکھوں جس میں انہیں رکھا گیا تھا۔وہ فقط ’’اجازت‘‘
مزید پڑھیے


سیالکوٹ جلسہ

پیر 16 مئی 2022ء
ارشاد محمود
سیاست میں تشدد کا استعمال ریاستوں اور معاشروں کو تباہ کردیتاہے۔ سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان پر پولیس تشدد اور ان کی گرفتاریوں نے حکمران اتحاد اور پی ٹی آئی کے درمیان پائی جانے والی سیاسی کشمکش کو ایک نئے دوراہے پر کھڑا کردیا ہے۔ شنید ہے کہ اگلے چند دنوں میں پی ٹی آئی کے سرگرم رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گاتاکہ اسلام آباد مارچ کو ناکام کیا جاسکے جو سیاسی کشیدگی کومزید بھڑکانے کا باعث بنے گا۔ نون لیگ او رپی پی پی عمران خان کی تیزی سے بڑھتی
مزید پڑھیے








اہم خبریں