Common frontend top

ارشاد محمود


یوکرین بحران سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟


یوکرین کے صدر زیلنسکی نے دنیا بھر کے طاقت ور حکمرانوںکو مددکے لیے پکارا لیکن ان کی آواز صدابہ صحراثابت ہوئی۔ مدد کوکوئی آیا نہ کسی نے آنا تھا۔عالمی برادری کا سارا زور مذمتی بیانات اور اقتصادی پابندیوں کے اعلانات پر رہا۔ روس اور اس کے حکمران ولادی میر پوٹن کو خوب برا بھلا کہاگیا لیکن عملاًروس نے یوکرین کی عسکری قوت تباہ کردی۔ لاکھوں لوگوں کو بے گھر اور بے یار ومدد گار کردیا۔یوکرین کی دھرتی جنگی جہازوں اور روسی ٹینکوں کی دھمک سے لرزاٹھی۔ اس کا جو انفراسٹرکچر گزشتہ ایک صدی کی محنت سے کھڑا ہواتھا اب راکھ
پیر 28 فروری 2022ء مزید پڑھیے

عرب ممالک کی بھارت دوستی

پیر 21 فروری 2022ء
ارشاد محمود
عرب ممالک کے ساتھ بھارت کی دوستی روز بہ روز گہری ہوتی جارہی ہے۔ خاص طور پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے پاکستانی تحفظات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بھارت کے ساتھ نہ صرف معاشی اور دفاعی میدان میں تعلقات کو بے پناہ وسعت دی ہے۔ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان ایک نیامعاہدہ ہوا ۔ طے پایا کہ دونوں ممالک موجودہ تجارتی حجم جو ساٹھ ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے کو بڑھا کراگلے پانچ برسوں میں سو ارب ڈالر تک بڑھائیں گے۔ سعودی فوج کے سربراہ نے بھی بھارت کا تین
مزید پڑھیے


گیم ازناٹ اور

پیر 14 فروری 2022ء
ارشاد محمود
قومی سیاسی افق پر اگلے چند ہفتوں میں بہت اتھل پتھل ہونے جارہی ہے۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر کمر بستہ ہیں۔ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں سے مدد طلب کر رہے ہیں۔لمبی سیاسی بیٹھکوں کا سلسلہ چل پڑا ہے۔دوسری جانب پیپلزپارٹی 27 فروری کو مزار قائداعظم کراچی سے حکومت مخالف لانگ مارچ شروع کررہی ہے۔پی ڈی ایم بھی 23 مارچ کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کرچکی ہے۔ خیبر پختون خوا میں 31مارچ کو بلدیاتی الیکشن کا دوسرا
مزید پڑھیے


کشمیر پر یکجہتی کافی نہیں

پیر 07 فروری 2022ء
ارشاد محمود
پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا۔صدر پاکستان جناب عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مظفرآباد تشریف لے گئے۔ مختلف تقریبات میں شریک ہوکر انہوں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا۔ مظفرآباد میں کشمیر کے حوالے سے ایک یادگار کا بھی افتتاع کیا گیاہے۔یادگار کے درویوار پر کمال فنی مہارت سے کشمیرکی جدوجہد آزادی کے مختلف مراحل کی خوبصورتی سے منظر کشی کی گئی ہے۔ برسوں کی محنت کے بعد کھڑی ہونے والی اس یادگار نے دارالحکومت مظفرآباد کے حسن میں چار چاند لگا دیئے ہیں۔ چند دن قبل نیوز
مزید پڑھیے


طالبان ناروے میں

پیر 31 جنوری 2022ء
ارشاد محمود
نارویجن حکومت کے ایک خصوصی طیارے میں طالبان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ہنستا کھیلتا اوسلو ائیرپورٹ اترتاہے۔یہ منظر بہت دلچسپ اور دیکھنے کے لائق تھا کیونکہ کچھ عرصہ پہلے انہی طالبان کو دنیا منہ لگانے کو تیار نہ تھی۔ دارلحکومت اوسلو کے نواح میں ایک ہوٹل میں طالبان وفد کی موجودگی پر نارویجن ہی نہیں بلکہ یورپین پریس نے بھی سخت نکتہ چینی کی۔حتیٰ کہ اس دورے کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے۔ ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر سٹوئر نے تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا: کہ افغانستان میں انسانی بحران کے موضوع پر طالبان وفد کی افغان
مزید پڑھیے



سیاحوں پر جو گزری سو گزری

پیر 10 جنوری 2022ء
ارشاد محمود
مری میں سیاحوں کے ساتھ جو حادثہ پیش آیا ،غیر متوقع نہ تھا۔ کئی دنوں سے سرکاری ادارے سوشل اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے مسلسل خبردار کرتے رہے کہ ان دنوں مری کا سفر نہ کریں۔ موسم خراب ہے اور کوئی بڑا طوفان منڈلا رہاہے۔ان کی تنبہہ سنی ان سی کردی گئی۔ انتظامیہ کی نااہلی اور استعداد میں کمی کا پورا ملک رونا رورہاہے اور درست کررہاہے لیکن کچھ غور ہمیں اپنے سماجی رویوں اور ادائوں پر بھی کرنا چاہیے۔ انتظامیہ کی جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کے لیے ہم عمومی طور پر رضا مند نہیں ہوتے ۔ ہر
مزید پڑھیے


قومی سلامتی پالیسی کے خدوخال

پیر 03 جنوری 2022ء
ارشاد محمود
سات برسوں کے غور وفکر اور بحث ومباحثے کے بعدآخر کار پاکستان نے اپنی پہلی قومی سلامتی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کو سیاسی لیڈرشپ اور عسکری احکام کی مکمل تائید اور حمایت حاصل ہے۔ باالفاظ دیگر منتخب حکومت اور ادارے سب ایک پیج پر ہیں۔سات دہائیوں کے بعد حکومت پاکستان نے جامع سکیورٹی پالیسی کا اعلان کیا جس میں معاشی خوشحالی اور خودانحصاری کو ترجیح اوّل قراردیاگیاہے نہ کہ جیو اسٹرٹیجک پالیٹکس کو۔ سادہ الفاظ میں اس کا مطلب ہے کہ پاکستان خطے میں ترقی، خوشحالی، علاقائی
مزید پڑھیے


کشمیر میں بھی بلدیاتی الیکشن

پیر 20 دسمبر 2021ء
ارشاد محمود
آزادجموں وکشمیر میں بھی بلدیاتی الیکشن کا بگل بج چکا ہے۔ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی پر عزم ہیں کہ حالات خواہ کیسے بھی ہوں وہ بلدیاتی الیکشن ضرور کرائیں گے۔بلدیاتی الیکشن کے اعلان کوعوامی حلقوں میں زبردست طور پر سراہا جا رہا ہے۔تمام سیاسی جماعتیں مقامی سطح کی لیڈرشپ کو الیکشن کے لیے متحرک کررہی ہیں۔ باقی صوبوں کے برعکس آزادکشمیر میں آخری بلدیاتی الیکشن1991 میں ہوئے تھے۔ اس کے بعد بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کیا جاتارہا ۔ اس طرح مقامی سطح کے اختیارات اور وسائل بھی ارکان اسمبلی کے ہاتھوں میں چلے گئے۔ آزاد کشمیر میں بلدیاتی اداروں
مزید پڑھیے


بلدیاتی الیکشن کا معرکہ

پیر 13 دسمبر 2021ء
ارشاد محمود
آخر کار پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے کا ڈول ڈالنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ دسمبر اور جنوری میں خیبر پختون میں بلدیاتی الیکشن کے دونوں مراحل مکمل ہوجائیں گے۔ مارچ میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کاآغاز ہوگا۔بعدازاں اسلام آباد اور آزاد جموں وکشمیر میں بھی بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں گے۔ اس مرتبہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن قومی سیاسی منظر نامہ پر دوررس اثرات مرتب کریں گے کیونکہ بلدیاتی الیکشن کے خاتمہ کے چند ماہ بعد ملک گیر سطح پر عام الیکشن کے لیے مہم شروع ہوجائے گی۔ پنجاب جو قومی سیاست کا محور ہے وہاں بہت
مزید پڑھیے


حادثہ ایک دم نہیں ہوتا

پیر 06 دسمبر 2021ء
ارشاد محمود
کسی شاعر نے کیا خوب کہا تھا کہ ؎ وقت کرتا ہے پرورش برسوں حادثہ ایک دم نہیں ہوتا ملک کے طول وعرض میں دکھ اور سوگ کی کیفیت ہے۔ سری لنکن شہری کو جس بے دردی کے ساتھ دن دھاڑے سیالکوٹ میں جلایا گیا، اس نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔ بے رحم لوگ ویڈیو اور سلفیاں بناتے رہے۔جیسے کہ تماشا لگا ہو ۔ ہر عقل مند شخص شرمندہ اور رنجیدہ ہے۔افسوس! ایک ایسا سماج پروان چڑھ چکا ہے، جہاں انسانی جان کی حرمت کا تصور دم توڑچکا ہے۔ عزت اچھالنا تو کوئی بات ہی نہیں رہی۔ بزرگ بتاتے
مزید پڑھیے








اہم خبریں