Common frontend top

اسداللہ خان


یہ ملک کیسے چلے گا؟


لندن میں پاکستان کی قسمت کے فیصلے ہو رہے ہیں ۔وزیر اعظم شہباز شریف اور کابینہ کے ارکان کسی خفیہ مقام پر نواز شریف کی سربراہی اور اسحاق ڈار کی معیت میں معاشی پالیسی بنانے میں مصروف ہیں ۔ ذرائع کے مطابق یہ میٹنگ ناصر جنجوعہ کے گھر پر ہوئی ہے جو ارشد ملک سکینڈل میں ایک متنازع کردار کے طور پر سامنے آئے تھے۔ اس میٹنگ کی جاری کردہ تصویر نے ان لوگوں کو مزید مشتعل کر دیا ہے جو پہلے ہی اسحاق ڈار اور نواز شریف کے واپس نہ آنے پر نکتہ چینی کرتے رہے ہیں ۔ جب
جمعه 13 مئی 2022ء مزید پڑھیے

وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

بدھ 11 مئی 2022ء
اسداللہ خان
وزیر اعظم کے چہرے سے صاف نظر آتا تھا کہ وہ اُتنے پر اعتماد نہیں ہیں جتنے حکومت سنبھالتے ہوئے تھے۔بگڑتی معیشت اور بڑھتی مہنگائی ان کی پریشانی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ دو غیر ملکی ناکام دوروں کے بعد ان کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ دودن میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں اچانک کیوں بڑھ گئیں اور واپس کیوں نہیں آپا رہیں ، ان کے پاس اس کا واضح جواب نہ تھا۔ اسٹاک مارکیٹ مسلسل مندی کا شکار ہے ، ڈالر قابو میں نہیں آ پا رہااور قابو میں رکھنے کی کوئی حکمت عملی بھی ان کے پاس دکھائی
مزید پڑھیے


عدلیہ اور مقننہ

جمعه 29 اپریل 2022ء
اسداللہ خان
عدلیہ اور مقننہ کے اختیارات اور تعلقات میں توازن کئی روز سے زیر بحث ہے۔یہ بحث بھی زور شور سے جاری ہے کہ کہاں کہاں عدلیہ مقننہ کی حدود میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ آئینی و قانونی آرا بھی دی جا رہی ہیں اور سیاسی امور سے متعلق عدلیہ کے فیصلوں پر کہیں تنقید اور کہیں تعریف بھی ہو رہی ہے۔ گاہے یوں بھی لگتا ہے کہ عدالتیں اپنی حدود سے آگاہ ہیں تبھی فیصلے احتیاط کے ساتھ دیے جا رہے ہیں تا کہ پہلے سے جاری آئینی بحران میں مزید اضافہ نہ ہو۔ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے تازہ فیصلے میں
مزید پڑھیے


سیاسی گہما گہمی کے مثبت اور منفی پہلو

جمعه 22 اپریل 2022ء
اسداللہ خان
جب بھی لوگ کسی بھی جماعت کے جلسے میں اپنے خاندان اور بچوں کے ساتھ نکلتے اور جوش و خروش سے حصہ لیتے ہیں تو ایک بات یقینی ہوتی ہے کہ لوگ بہتری کے خواہش مند ہیں ۔ 2011کے جلسے میں بھی کم و بیش ایسا ہی سماں تھا۔ ماضی میں ایم کیوایم کے جلسوں میں بھی لوگ اپنے خاندان کے ساتھ شرکت کیا کرتے تھے۔ طاہر القادری کے ساتھ بھی خواتین نے اپنے بچوں کے ساتھ شرکت کی۔ اچھی بات یہ ہے کہ یہ قوم مایوس نہیں ہوتی، امید نہیں توڑتی، خواب دیکھنا نہیں چھوڑتی ،بہتری کی خواہش دل
مزید پڑھیے


مال مفت ،دل بے رحم

بدھ 20 اپریل 2022ء
اسداللہ خان
کیسی مایوسی کی بات ہے کہ عمران خان نے بھی دوسرے ممالک کے سربراہان کی جانب سے ملنے والے تحائف کے ساتھ وہی کیا جو ان سے پہلے کے حکمران کیا کرتے تھے۔ نہ جانے امیر ملکوں کے سربراہان غریب ملکوں کے امیر لیڈرز کو تحائف دیتے ہی کیوں ہیں ۔ عمران خان سے پہلے تو توشہ خانہ میں رکھے تحائف کی بندر بانٹ ہوتی ہی رہی ہے مگر اعلی اخلاقی روایات کا درس دینے والے عمران خان کوتو کچھ مختلف کرنا چاہیے تھا۔ کیا ہی اچھا ہوتا وہ قانون بنا دیتے کہ توشہ خانہ کے تحائف قومی خزانہ تصور ہوں
مزید پڑھیے



حکومت بن گئی، کابینہ نہیں بن پا رہی

جمعه 15 اپریل 2022ء
اسداللہ خان
آخر کیا ہوا کہ پیپلز پارٹی وزارتیںلینے پر راضی نہیں ہو پا رہی ۔ ایم کیو ایم کے تحفظات کیا ہیں کہ انہیں بھی کابینہ میں آنا نہایت مشکل معلوم ہوتا ہے ۔ن لیگ کیوں چاہتی ہے کہ اتحادیوں کو ہر صورت حکومت میں شامل کیا جائے۔ حکومت بن گئی ،کابینہ نہیں بن پا رہی ۔ ایم کیو ایم کی پریشانی تو صاف ظاہر ہے ۔ گذشتہ اتوار کو عمران خان کی کال پر باہر آنے والے پاکستانیوں نے حکومتی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کو حیران کر دیا۔ ایم کیو ایم کے لیے پریشانی کچھ بڑھ کر تھی کیونکہ یہی
مزید پڑھیے


حکومت اور اپوزیشن کٹھن راستے پر

بدھ 13 اپریل 2022ء
اسداللہ خان
پاکستان تحریک انصاف نے اپنا راستہ چن لیا ہے۔اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے بعدمیدان حکومتی اتحاد کے لیے کھلا چھوڑ دینا آسان فیصلہ نہیں تھا۔ اتوار کی رات کو ہونے والے مظاہروں نے غالبا انہیں بڑا قدم اٹھانے کا حوصلہ فراہم کیا اور ان کے لیے اسمبلیاں چھوڑ کر عوام میں جانے کے فیصلے میں مدددی۔ اس سے آگے کا راستہ جہاں نئی حکومت کے لیے کٹھن ہے وہیں سڑکوں پہ نکلنے والی تحریک انصاف کے لیے بھی آسان نہیں ۔ عمران خان کو دبائو بڑھانے کے لیے شاید خیبرپختونخوا کی اسمبلی تحلیل اور باقی اسمبلیوں سے مستعفی ہونا پڑے۔ ایسے
مزید پڑھیے


حل کیا ہے ؟

جمعرات 07 اپریل 2022ء
اسداللہ خان
خبر یہ ہے کہ اپوزیشن نے اسٹیبلشمنٹ کوپیغام بھجوایا ہے اگر تین مہینے کے اندر انتخابات کرانے کی ضد کی گئی تو ملک کی دس بڑی جماعتیں انتخابی عمل کا بائیکاٹ کر دیں گی ۔حل مگر کیا ہے؟ کیا نئے انتخابات کے علاوہ بھی کوئی حل موجود ہے؟معاملہ سپریم کورٹ سے دوبارہ پارلیمنٹ کے پاس آئے یا سیدھا الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے ، ہونے تو انتخابات ہی ہیں اور کیا اپوزیشن بھی یہی نہیں چاہتی تھی؟ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے تین دن پہلے ہی ن لیگ کی طرف سے افسران کی فہرستیں بنائی جا رہی تھیں
مزید پڑھیے


حالات کدھر کو جا رہے ہیں ؟

بدھ 30 مارچ 2022ء
اسداللہ خان
سیاست ممکنات کا کھیل ہے ،یہ پہلی بار منتخب ہونے والے کسی گمنام شخص کو سب سے بڑے صوبے کا طاقتور ترین حکمران بنا سکتا ہے اور کبھی محض دس نشستیں رکھنے والی پارٹی کے سربراہ کو کرسی اقتدار پہ براجمان کرا سکتا ہے۔ حیرت نہ ہوگی اگر فضل الرحمن آنے والے دنوں میں صدر پاکستان بن جائیں ۔ پرویز الٰہی کو وزیر اعلی کا امیدوار بناکر عمران خان نے ایک ایسی سیاسی چال چلی ہے جس سے انہیں صرف پنجاب ہی نہیں وفاق میں بھی فائدہ ہو گا۔ پرویز الہی جانتے ہیں کہ اگر وفاق میں تحریک انصاف کا اقتدار
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ میں اہم ترین کیس کی سماعت اور میرے مشاہدات

جمعه 25 مارچ 2022ء
اسداللہ خان
سپریم کورٹ جانے والے تقریبا چھ راستوں میں سے صرف ایک کھلا ہوا تھا، وہاں بھی سیکیورٹی صورتحال غیر معمولی تھی۔احاطہ عدالت میں داخل ہوتے ہی محسوس ہوا کہ 63-A کی تشریح کے کیس کی غیر معمولی اہمیت کاہر کسی کو اندازہ ہے ۔ پارکنگ میں بے انتہا رش اور غیر معمولی چیکنگ صورتحال کی حساسیت اور اہمیت کا پتہ دے رہی تھی۔پروٹوکول والی سرکاری گاڑیاں چیختی دھاڑتی،راستہ بناتی پارکنگ کی طرف بڑھ رہی تھیں ،سماعت شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے بھی گاڑی مین پارکنگ تو درکنار،اس سے ملحقہ بہت بڑے پلاٹ میں کھڑی کرنے کی جگہ بھی نہیں
مزید پڑھیے








اہم خبریں