Common frontend top

اسداللہ خان


کیا سوچ کے مصطفی کمال نے یہ قدم اٹھایا؟


ایک چالاک لومڑی نے خونخوار بھیڑیے کو چاند کا عکس دکھا کر کہاکہ وہ دیکھو چربی کا ایک ٹکڑا وہاں پڑا ہوا ہے اور بیوقوف بھیڑیے نے اس ٹکڑے کی طلب میں دریا میں چھلانگ لگا دی ۔ڈوب کے مر گیا بیچارہ۔ مصطفی کمال نے نہ جانے یہ فیصلہ کیوں کیا۔ صبر کا دامن ان کے ہاتھ سے چھوٹ گیا۔ ابھی انہیں لگا ہو گا یا بتایا گیا ہو گا کہ وہ ناکام ہونے جا رہے ہیں اوریہ کہ انہیں آئندہ انتخابات سے بھی کچھ نہیں ملنے والا۔اِس وقت تو حالات واقعی ایسے ہی تھے، مگر مستقل مزاجی ہی
بدھ 18 جنوری 2023ء مزید پڑھیے

بالآخر

هفته 14 جنوری 2023ء
اسداللہ خان
کئی بار پرویز الٰہی کو لگا انہوں نے عمران خان کو منا لیا ہے یا ڈرا لیا ہے۔ کئی بار انہیں محسوس ہوا عمران خان اسمبلیاں نہ توڑنے پر راضی ہو جائیں گے۔نہایت اعتماد کے ساتھ انہوں نے ٹی وی پر انٹرویو بھی دے ڈالا کہ مارچ تک تو کچھ نہیں ہونے والا۔لیکن عمران خان ضد پہ اڑے رہے اور پرویز الٰہی کو ہتھیار ڈالنے ہی پڑے۔انہوں نے بالآخر وہ کر ہی ڈالاجس کا راولپنڈی کے جلسے میں اعلان کیا تھا۔ یہ تو وقت بتائے گا کہ عمران خان کا فیصلہ صحیح ہے یا غلط لیکن بظاہر لگتا ہے وفاق کی
مزید پڑھیے


آئو جشن منائیں

بدھ 11 جنوری 2023ء
اسداللہ خان
شرم اتر جائے تو بھیک مانگنے میںعار کیا۔اورمل جائے تو خوشی چھپائے نہیں چھپتی۔اچھا بھکاری بھیک کے حصول کو بھی اپنی کامیابی تصور کرتا ہے،اچھی کمائی ہو جانے پر دوسروں سے داد بھی مانگتا ہے۔کمال ہو گیا بھئی دیکھو ہم کامیابی سے بھیک مانگ لائے ہیں ۔یہ ہمارا ہی منہ ہے کہ بھیک مل جاتی ہے تمہیں تو کوئی گھاس بھی نہیں ڈالتا۔ کامیابی کے پیمانے بدل گئے ہیں ۔ آجکل نت نئے طریقے نکل آئے ہیں ۔ پہلے بھیک مانگنے والے ڈھونگی سڑک پہ نکلتے تھے تو پھٹے پرانے کپڑے نکال کر پہن لیتے تھے کہ خستہ حال لگیں،سائیکل
مزید پڑھیے


مشعل کا پرندہ

جمعه 06 جنوری 2023ء
اسداللہ خان
روسی شاعر رسول حمزہ توف نے ایک بار ٹیگور کے بارے میں لکھا کہ رابندر ناتھ ٹیگور کی روح میں ایک پرندے نے جنم لیا تھا ، اس سے پہلے اس طرح کے پرندے کا کوئی وجود نہ تھااور اسی لیے جب انہوں نے اسے ادب کے میدان میں آزاد کیا تو دنیا پکار اٹھی یہ ٹیگور اور صرف ٹیگور کا پرندہ ہے ۔ مشعل کے پاس بھی ایک ایسا ہی پرندہ تھا، خالص اس کا اپنا پرندہ ۔جسے وہ ہر جگہ اڑائے پھرتی تھی۔ایک ایسا پرندہ جو اپنی پہلی اڑان کے خمار میں رہتا اور ہر اڑان ایسے بھرتا جیسے
مزید پڑھیے


سرتھا بھی یا نہیں ؟؟

بدھ 04 جنوری 2023ء
اسداللہ خان
مشہور کہاوت ہے کہ’’ آپ کے پاس لکڑی کا کتنا ہی خوبصورت خنجر کیوں نہ ہوآپ اس سے چوزے کو بھی حلال نہیں کر سکتے ، بہت ہوا تو یہ کر سکتے ہیں کہ لگا تار برستے پانی کی دھار کاٹ دیں‘‘۔ اقتدار بھی ایسا ہی ہوتا ہے کسی کے پاس واقعی ہوتا ہے اور کسی کو بس محسوس ہوتا رہتا ہے کہ اس کے پاس ہے۔مگر کبھی کبھی کوئی مقتدر چوک بھی تو سکتا ہے۔ حیرت ہے ہمارے مقتدر جنرل باجوہ عمران خان کو اقتدار سے نکالتے ہوئے چُوک کیسے گئے اور کیوں یہ بھانپ نہ سکے کہ وہ تاریخ کی
مزید پڑھیے



استعفوں کا وقت قبولیت کب آئے گا؟

جمعه 30 دسمبر 2022ء
اسداللہ خان
راجہ پرویز اشرف نے تہیہ کر لیا ہے کہ استعفے منظور نہیں کرنے تو بس نہیں کرنے ۔ گذشتہ روز اسپیکر کے چیمبر میں ایک طویل بیٹھک ہوئی۔ ایک گھنٹے سے زائدجاری رہنے والی ملاقات میں نہ جانے کیا کیا باتیں ہوئیں ،ہمیں تو بس مختصر حال سنا دیا گیا۔اسلام آباد کے رپورٹرز اسپیکر روم کے باہر کھڑے تھے اور طرح طرح کی چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں۔سب سے اہم سوال یہ تھا کہ شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور پرویز خٹک کیوں نہ آئے؟کیا پی ٹی آئی بھی اب اندر سے یہی چاہتی ہے کہ استعفے قبول نہ
مزید پڑھیے


امیدا و ریاس میں الجھا عمران خان

بدھ 28 دسمبر 2022ء
اسداللہ خان
عمران خان سے لاہور میں ایک تفصیلی ملاقات ہوئی۔کچھ چیزوں کے بارے میں تو وہ بہت پُراعتماد نظر آئے، مگر کہیں کہیں ان کے چہرے پر بے یقینی کے آثار واضح تھے۔ مثلا انہیں یقین ہے کہ آئندہ انتخابات میں کوئی قوت انہیں شکست نہیں دے سکتی مگر دوسری طرف وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ انتخابات ہوں گے کب ۔ انہیں یقین ہے کہ نئی اسٹیبلشمنٹ گذشتہ سے مختلف ہے مگر وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ نئی اسٹیبلشمنٹ موجودہ مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہیںیقین نہیں ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے
مزید پڑھیے


تبھی تو اسے متفقہ آئین کہتے ہیں

جمعه 23 دسمبر 2022ء
اسداللہ خان
ہمارا آئین بھی کسی کمزور نظریہ کی کتاب معلوم ہوتا ہے۔ ہر ایک کے لیے اس میں راستہ ہے۔ہر ایک کی خوشی کا سامان، ہر ایک کی تسلی کی شق موجود ہے۔جیسے آجکل ہر کسی کو اپنی مرضی کا فتوی سستے داموں مل جاتا ہے ، ایسے ہی اپنی مرضی کا آئینی راستہ کوئی بھی وکیل آپ کو پانچ منٹ میں ڈھونڈ دے گا۔ آئینی ماہرین پچھلے تین دن سے آئین و قانون کی روشنی میں ہمیں بتا رہے ہیں کہ جاری اجلاس کے اوپر دوسرا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا، آئینی ماہرین اسی آئین میں سے دوسری شق نکال لاتے
مزید پڑھیے


مزید پیچیدگیاں

بدھ 21 دسمبر 2022ء
اسداللہ خان
ابھی کچھ ہی دیر پہلے لطیف کھوسہ کہہ رہے تھے کہ تحریک عدم اعتماد لانے کی بات تو مذاق ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد منحرف رکن کا ووٹ شمار تو ہو نہیں سکتا،بے کار مشق بے فائدہ ہے۔نائنٹی ٹو نیوز پہ چلنے والے میرے شو میں ابھی ان کی گفتگو مکمل بھی نہ ہوئی تھی کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی خبر ٹی وی سکرینوں پہ فلیش کرنے لگی۔ ادھر رانا ثنااللہ سے پوچھا گیا جب نمبر پورے نہیں تو تحریک عدم اعتماد کیوں لائے ہیں۔ کہنے لگے بس ایک آئینی آپشن کو استعمال کیا ہے
مزید پڑھیے


تحریک انصاف اور ق لیگ

هفته 17 دسمبر 2022ء
اسداللہ خان
سوچ و بچار مکمل ہوا، مشاورت تمام ہوئی۔پرویز الٰہی کے دلائل اختتام کو پہنچے،عمران خان پہلے گھبرائے، پھر سوچنے کا عمل دوہرانے کا ارادہ کیا ۔مگر سوچ وبچار کا یہ عمل دوہرانے کے بعد بھی وہ اسی نتیجے پر پہنچے کہ اسمبلیاں توڑ دینا ہی ان کے فائدے میں ہے۔ کچھ رو ز پہلے پرویز الٰہی نے بڑے اعتماد سے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ مارچ تک کچھ نہیں ہونے والا۔ تب محسوس ہوا تھا کہ پرویز الٰہی نے عمران خان کو قائل کر لیا ہے۔ انہیں کہا گیا تھا کہ اسمبلیاں توڑنا فائدے میں نہیں ،ترقیاتی کام
مزید پڑھیے








اہم خبریں