Common frontend top

اسداللہ خان


غیر معمولی پریس کانفرنس


تحریک انصاف کا لانگ مارچ نتیجہ خیز ہو گا یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے گذشتہ روز کی گئی غیر معمولی پریس کانفرنس سے بہت سے اشارے ملے ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں کی گئی باتوں کے تجزیے سے حالات کا اندازہ لگانا قطعا مشکل نہیں ۔ اعلی عسکری افسران کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں پہلی بار کئی معاملات پر ایسا دو ٹوک موقف سامنے آیا ہے جو ماضی میں نہیں دیکھا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر ماضی
جمعه 28 اکتوبر 2022ء مزید پڑھیے

سوچنے کی آزادی

بدھ 26 اکتوبر 2022ء
اسداللہ خان
اپنی مرضی سے سوچنے کی آزادی انسان کا بنیادی حق ہے اور دوسرے کی مرضی سے سوچنے کی پابندی غلامی کی بدترین شکل۔ معاشرہ تباہ ہو جاتاہے جب کوئی کسی کو اپنے نقطۂ نظر سے سوچنے کا پابند بنا دے۔ ہم ایسے ہی پروان چڑھے ہیں کہ دوسرے کو محض اس لیے غلط قرار دے دیتے ہیں کہ اُس کی رائے ہماری رائے سے مختلف ہوتی ہے۔ عجیب بات ہے مختلف کو مختلف نہیں کہتے ،غلط قرار دے دیتے ہیں۔ ’’غلط‘‘کیا ہوتا ہے؟ غلط کی تعریف کیا ہے؟ اس کے لیے پہلے ’’صحیح‘‘ کا تعین کرنا پڑے گا۔غلط کو صحیح کے
مزید پڑھیے


نواز شریف شکست کے بعد

جمعه 21 اکتوبر 2022ء
اسداللہ خان
حالیہ ضمنی انتخابات میں شکست نے نواز شریف کو اتنا پریشان کیاہے کہ جتنا شاید 17 جولائی کے انتخابات میںبھی نہ کیا ہو گا۔ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں اور ان میں سے ایک یہ بھی کہ اِن انتخابات میں پیپلز پارٹی دو سیٹیں جیتنے کے بعد جشن منا رہی ہے اسی سلسلے میں کراچی اور ملتان میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں مگر ن لیگ بدترین شکست سے دوچار ہوکرمخالفین کے طعنے سہنے پر مجبور ہے ۔ شاید نواز شریف کے ذہن میں یہی ہو گا کہ اگر پیپلز پارٹی جیت سکتی ہے تو ن لیگ کیوں
مزید پڑھیے


پہلے اندازہ غلط، اب حساب غلط

بدھ 19 اکتوبر 2022ء
اسداللہ خان
پنجاب میں بدترین شکست کے باوجود بھی رانا ثناء اللہ اپنے اعتماد کا بھرپور اظہار کرنے کی کوشش میں لگے تھے۔اگرچہ ان کے چہرے کے تاثرات ان کے الفاظ کے ساتھ مماثلت نہ رکھتے تھے مگر زبان سے وہ اپنی شکست کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہ تھے۔ فرمانے لگے ہم نے 2018 کے مقابلے میں زیادہ ووٹ لیے۔چلیے الیکشن میں اترنے سے پہلے کسی کا اندازہ تو غلط ہو سکتا ہے مگر نتائج آنے کے بعد حساب کیسے غلط ہو سکتا ہے؟ حقیقت جاننے کے لیے ایک سادہ سے کیلکولیٹر کی ضرورت تھی جو آجکل سب کے موبائل میں
مزید پڑھیے


16 ارب روپے کس کے تھے،کہاں گئے؟

جمعه 14 اکتوبر 2022ء
اسداللہ خان
شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس کئی حوالوں سے اپنی نوعیت کا منفرد کیس ہے اور جس انداز میں یہ اپنے انجام کو پہنچا ہے یہ اس کی انفرادیت میں اور بھی اضافہ کر دیتا ہے۔ فرد جرم عائد کیے بغیر بریت کا فیصلہ بھی حیرت میں مبتلا کر دیتا ہے اور ایف آئی اے کے موقف میں یکسر تبدیلی بھی کسی معجزے سے کم نہیں ۔ لیکن جب معاشرے میں اخلاقی اقدار ہی ختم ہو جائیں تو کیا فرق پڑتا ہے۔ گذشتہ کئی برس میںمنی لانڈرنگ اور وائٹ کالر کرائم سے متعلق بننے والا یہ ایک ایسا مقدمہ تھا جس میں سب
مزید پڑھیے



مونس الٰہی سے ملاقات

جمعه 07 اکتوبر 2022ء
اسداللہ خان
مارگلہ کی پہاڑیوں کے بالکل قریب واقع ایک مقام پر کل شام جب مونس الٰہی سے ملاقات ہوئی تو موسلا دھار بارش برس رہی تھی۔ کھڑکی سے باہر مارگلہ پر برستی بارش کی بوندیں بار بار اپنی جانب کھینچتی تھیں اور مونس الٰہی کی گفتگو سے ٹپکتی گرماگرم خبریں اپنی جانب۔ پنجاب حکومت ق لیگ کو ملنے کے بعد یہ میری ان سے پہلی ملاقات تھی۔ بہت سے اہم سوال ان سے پوچھے گئے جن کے جوابات میں کہی گئی بہت سی باتیں بطور صحافی میرے لیے خبر کا درجہ رکھتی تھیں۔ میں نے چھوٹتے ہی سوال کیا کہ ق لیگ
مزید پڑھیے


ڈیوڑھی

بدھ 05 اکتوبر 2022ء
اسداللہ خان
گلزار صاحب کی ہم ہمیشہ شاعری ہی پڑھتے آئے ہیں، فلمی گانوں کی شاعری کے علاوہ ان کی شہرہ آفاق نظموں نے ہمیشہ ہمیں اپنا گرویدہ کیے رکھا،اس کے علاوہ ہم سے ان کا تعارف مرزا غالب جیسے مشہور ڈرامہ سیریز کے ڈائریکٹر کے طور پر رہا مگر اس بات پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے کہ ان کے افسانے اب تک میری نظر سے نہ گزرے تھے۔ افسانے بھی بالکل نئی طرز کے۔ حقیقی زندگی کے چلتے پھرتے مشہور کرداروں کے اصل واقعات کب کہانی میں ڈھل جاتے ہیں پتہ ہی نہیں چلتا۔پڑھنے والا ورطۂ حیرت میں گم رہتا
مزید پڑھیے


مریم نواز جیت گئیں ، ہاری نیب بھی نہیں

جمعه 30  ستمبر 2022ء
اسداللہ خان
ماحول بدل رہا ہے، ہوائیں اپنا رخ تبدیل کر رہی ہیں ۔ شریف خاندان کے لیے اچھی خبریں آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ نیب کو اپنی پالیسی بدلنا پڑ رہی ہے۔ نیب پراسیکیوٹرز پریشان ہیں ،موقف بدلتے ہوئے وہ الجھنوں کا شکار لگتے ہیں۔ بعض اوقات کھل کے ملزموں کی حمایت کرنے لگتے ہیں اور کبھی کبھار فکس میچ کی طرح سلو بائولنگ کرنے لگتے ہیں ۔ سوچیے اس بچے کی ذہنی کیفیت کیا ہوتی ہو گی، جسے سب سوالوں کے جواب آتے ہوں مگر کسی وجہ سے وہ جواب نہ دینے پر مجبور ہو۔ لاہور میں چیف
مزید پڑھیے


اسحاق ڈار کون ہیں؟

بدھ 28  ستمبر 2022ء
اسداللہ خان
اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے کے حوالے سے بڑی سادگی کے ساتھ یہ دلیل دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی عدالت سے سزا یافتہ نہیں ہیں لہذا انہیں وزیر خزانہ بنائے جانے میں کوئی ہرج نہیں ۔ لیکن دلیل دینے والوں نے یہ نہیں بتایا کہ جب کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اپنے ہی دور حکومت میں اپنے ہی وزیر اعظم کے جہاز میں انہیں کیوں بھاگنا پڑا تھا،پھر پانچ سال تک وہ کیوں جلا وطنی کاٹتے رہے،اپنے اوپر اشتہاری کا داغ لگوا لیا لیکن واپس نہیں آئے ۔ آج آئے تو پھر وزیر اعظم ہی کے
مزید پڑھیے


مفتاح صاحب!آزاد کشمیر کے ساتھ یہ سلوک کیوں؟

هفته 24  ستمبر 2022ء
اسداللہ خان

سیاست بے رحم ہے، اتنی بے رحم کے ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچانے سے بھی نہیں ہچکچاتی۔اپنی تختی لگانے اور دوسرے کی تختی کو روکنے کی خواہش میں یہاں کئی مرتبہ نوے فیصد مکمل منصوبوں کو بھی ادھورا چھوڑ دیا گیا کہ کہیں فریق مخالف کی تختی آویزاں نہ ہو جائے یا اسے اس کا کریڈیٹ نہ مل جائے ۔ سیاست کے لئے عوام کو نقصان پہنچانے کا چلن تو عام ہے مگر اپنے سیاسی مفادات کے لیے ریاست کو نقصان پہنچانا کہاں کی حب الوطنی ہے۔ اہلیانِ آزاد کشمیر آجکل روتے نظر آتے ہیں ۔ تبھی وہ ہمیشہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں