Common frontend top

اسداللہ خان


’’کفن‘‘ سیلاب زدگان کے لیے


اپنی حکومت کو سیلاب زدگان کے لیے دوسرے ملکوں سے امداد مانگتے دیکھتا ہوں تو منشی پریم چند کا افسانہ’’ کفن ‘‘یاد آتا ہے۔ افسانے کے دو کردار ہیں ،گھسو اور مادھو۔ دونوںباپ بیٹا ہیں اور پرلے درجے کے نکھٹو۔نچلی ذات کے دونوں کردار ایک جھونپڑی میں رہتے ہیں،کام کاج کرتے نہیں، کبھی دل چاہا تو مزدوری کر لی اور پھر کئی دن کے لیے اِدھر اُدھر پَڑ رہے۔کبھی مانگ تانگ کے بھی گزارا کر لیا کرتے تھے اور چھوٹی موٹی چوری چکاری سے بھی نہ کتراتے تھے۔ ایسے لوگوں کے لیے مصیبت رحمت بن کے آتی ہے۔ کہانی کے مطابق گھسو
بدھ 21  ستمبر 2022ء مزید پڑھیے

سیاسی الجھنوں میں گِھرے گھمبیر معاشی مسائل

بدھ 14  ستمبر 2022ء
اسداللہ خان
پاکستانی عوام کو مہنگائی نے چاروں اطراف سے گھیر لیا ہے۔بجلی کے بلوں نے تواچھے اچھوں کو دن میں تارے دکھا دیے ہیں۔گھریلو صارفین کو بجلی کے بل 45 سے 60 روپے فی یونٹ کے حساب سے بھیجے جا رہے ہیں۔بیس ہزار روپے ماہانہ کمانے والے کو جب اپنی آمدن سے زیادہ کا بل موصول ہوتا ہے تو اسے غشی کے دورے پڑنے لگتے ہیں۔ پچاس ہزار روپے ماہانہ کمانے والا بھی اگر پچیس ہزار کا بل ادا کردے گا تو بچوں کی فیسیں ، کچن کا راشن اور گھرکے دیگر اخراجات کہاں سے پورے کرے گا۔ دوسری طرف عالمی
مزید پڑھیے


سیکرٹری الیکشن کمیشن پبلک اکائونٹس کمیٹی میں

جمعه 09  ستمبر 2022ء
اسداللہ خان
سنا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک خود مختار ادارہ ہے لیکن گذشتہ روز پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ممبران نے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کو بلا کر نہ صرف سخت سرزنش کی بلکہ انہیں عمران خان کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بار بار کہتے رہے کہ وہ ہر کام قانون کے دائرے میں رہ کر ہی کر سکتے ہیں مگر چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہہ دیا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی آپ کو حکم دیتی ہے کہ آپ عمران خان کو نوٹس جاری کریں ۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس
مزید پڑھیے


جب ہم بہتے بہتے بچے ……(2)

بدھ 07  ستمبر 2022ء
اسداللہ خان
رات کے آٹھ بجے تھے جب ہم سبی کے لیے عازم سفر ہوئے ۔ ڈیرہ اللہ یار سے یوں تو ہمیں دو گھنٹے لگنے تھے لیکن اُس وقت حالات مختلف تھے۔ اندازہ نہیں تھا کہ کچھ ہی دیر میں ہم بہت پچھتانے والے تھے۔راستے میں اگرچہ کہیں کہیں سڑک پر تھوڑا بہت پانی موجود تھا لیکن بس اتنا ہی کہ موٹر سائیکل سوار کو بھی وہاں سے گزرنے میں زیادہ دشواری نہ ہوتی۔ نوتال سے ہوتے ہوئے ہم نے بختیار آبادعبور کر لیا تو سبی محض ایک گھنٹے سے بھی کم ڈرائیو پر رہ گیاتھا۔ بختیار آباد سے نکلتے ہی ہمیں
مزید پڑھیے


سیلاب کی کوریج اور چیلنجز

جمعه 02  ستمبر 2022ء
اسداللہ خان
پانی میں ڈوبے لاڑکانہ میں رات جیسے تیسے گزری۔ صبح آٹھ بجے میرے ایک دوست شیراز پٹھان گھر سے ناشتہ بنوا کر لے آئے۔انڈے ، پراٹھے،چکن کڑاہی اور تھرموس میں چائے۔ناشتہ کرتے ہی میں نے اجازت چاہی اور بلوچستان کی راہ لی جہاںڈیرہ الہ یار میں کوئٹہ سے آنے والی ٹیم اور بیوروچیف کوئٹہ خلیل احمد میرے منتظر تھے۔ راستے میں جگہ جگہ احتجاج کے باعث ٹریفک جام تھی۔مظاہرین حکومتی امداد نہ ملنے کے باعث راستے بند کر کے احتجاج کر رہے تھے۔ ایک دو چھوٹے چھوٹے احتجاجوں سے تو جلد جان چھوٹ گئی لیکن شکار پور والے بات مان
مزید پڑھیے



سیلاب کی کوریج اور چیلنجز

بدھ 31  اگست 2022ء
اسداللہ خان
کراچی سے کوئٹہ کی فلائٹ منسوخ ہوئی تو مسافروں نے احتجاج شروع کر دیا۔کئی مسافر ایسے تھے جن کی تیسری پرواز منسوخ ہوئی تھی اور ہفتے بھر سے وہ کراچی میں پھنسے ہوئے تھے۔ انتظامیہ کا اصرار تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث جہاز کوئٹہ نہیں لے جا سکتے جبکہ مسافرمختلف طرح کے الزامات عائد کر رہے تھے۔ایک جملہ کئی لوگ دوہرارہے تھے’’تم لوگ ہم بلوچستان والوں کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہو جو روز پرواز منسوخ کر دیتے ہو‘‘۔ ان الزامات میں اس وقت شدت آ گئی جب اُسی جہاز پر اسلام آباد کے مسافر سوار کیے جانے لگے۔
مزید پڑھیے


تھوڑی سی توجہ سیلاب پر بھی

جمعه 26  اگست 2022ء
اسداللہ خان
یہ منظر دل اداس کر دینے والا تھا۔ راجن پورشہر کے قریب ہی واقع ایک دیہاتی علاقے میں محمد حسین کا خاندان سیلاب میں بہہ جانے والا اپنا گھر چھوڑ کر بند کے اوپر آن بیٹھا تھا۔ ایمر جنسی میں ایک بوڑھی ماں ،ایک بیوی ، تین چھوٹے بچے ،دو بکرے، ایک بیمار بکری اور چند خرگوش باہر نکال لانے میں کامیاب ہوا تھا۔ پانی سے گزر کر دوبارہ گھر کو گیا تو تین چارپائیاں ، زمین پر بچھانے کے کچھ کپڑے اور چند برتن بھی باہر نکال لایا۔ اب صورتحال یہ تھی کہ جلانے کو خشک لکڑی اور پکانے
مزید پڑھیے


کیا عمران خان نا اہل ہو سکتے ہیں؟

بدھ 24  اگست 2022ء
اسداللہ خان
نواز شریف نااہلی کیس اور عمران خان توشہ خانہ نا اہلی کیس میں ایک بنیادی فرق یہ ہے کہ نواز شریف نے اپنے اثاثے کاغذات نامزدگی میں چھپائے اور عمران خان نے توشہ خانہ سے خریدے گئے تحائف ایف بی آر سے چھپائے ، وہ بھی ایک سال کے لیے ، یعنی 2018 میں خریدی گئی گھڑی2019 کے اثاثوں میں ڈکلیئر نہیں کی لیکن 2020-21 کے اثاثوں میں ڈکلئیر کر دی۔ اس ایک نکتے کو ذہن میں رکھتے ہوئے آئیے پورا کیس سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں
مزید پڑھیے


نواز شریف کی عدم واپسی ، ذمہ دار کون؟

جمعه 19  اگست 2022ء
اسداللہ خان
نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ نہیں ہو پا رہا ، اگرچہ حسین نواز کے دفتر میں روزانہ میٹنگز ہوتی ہیں ، پاکستان سے جانے والے سیاسی رہنما ئوں کا پسندیدہ موضوع بھی یہی ہوتاہے۔ کوئی کہتا ہے میاں صاحب آپ کو فوراََ َواپس آنا چاہیے،جب تک آپ نہیں جائیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے، دوسروں کی رائے یہ ہوتی ہے کہ میاں صاحب جب تک گرفتاری کا امکان سوفیصد ختم نہیں ہو جاتا آپ کو واپس نہیں جانا چاہیے۔ دونوں ہی طرح کی آرا سن کر میاں صاحب خاموش ہو جاتے ہیں ۔ ذرائع کہتے ہیں پنجاب میں
مزید پڑھیے


بے تخیلی کے عالم میں

بدھ 17  اگست 2022ء
اسداللہ خان
یوں تو موسمیاتی تبدیلیوں نے پوری دنیا کو اپنی لیٹ میں لیا ہے لیکن پاکستان میں شاید اس کا اثر کچھ زیادہ ہی محسوس ہو رہا ہے۔یہاں نہ جانے کیسی موسمیاتی تبدیلیاں ہوئی ہیں کہ حبس ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔گھٹن بڑھ گئی ہے اور سانس تک لینا محال ہے ۔ایسے حبس میں تو تخیل بھی کام نہیں کرتا ۔ہمارے استاد عرفان جمیل نے کہا تھا: تم نے ایسا حبس کا موسم دیکھا ہے ؟ دم گھٹتا ہے اور تخیل تک مر جاتا ہے تخیل مر جائے تو زندگی صرف سانسوں کی آمد و رفت کا نام رہ جاتی ہے ۔چند
مزید پڑھیے








اہم خبریں