Common frontend top

اسداللہ خان


یہ بے چینی کیا رخ اختیار کرے گی؟


عمران خان کو ادراک ہے کہ انہیں نا اہل کر دیا جائے گا ۔وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ انہیں نا اہل کرنے کے لیے تین راستے اختیار کیے جا سکتے ہیں۔ گذشتہ روز کی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا فارن فنڈنگ کیس میں سرٹیفیکیٹ کو بنیاد بنا کر انہیں نا اہل کرنے کی کوششیں ہو رہی ہے۔ انہیں سیاست سے آئوٹ کرنے کے لیے توشہ خانہ کو بھی بنیاد بنایا جا سکتا ہے ۔ نااہلی کا تیسرا راستہ عمران خان کی کردار کشی کے ذریعے منزل کو پہنچتا ہے ۔ عمران خان کو یہ بھی لگتا ہے کہ ان
جمعه 12  اگست 2022ء مزید پڑھیے

سیلاب واقعی قدرتی آفت ہے ؟

بدھ 03  اگست 2022ء
اسداللہ خان
گائوں کے گائوں تباہ ہو گئے اور کسی کو نقصان کا احساس تک نہیں۔حفاظتی پشتوں کی تعمیر کے نام پر نہ جانے کس کس نے ووٹ لیے ،کتنے کتنے فنڈز جاری کرائے،کاغذوں میں پشتے مضبوط کیے گئے لیکن پانی کے ایک ہی جھٹکے میں پہلے یہ کچے حفاظتی بند اور پھر پورے پورے گائوں سیلاب میں بہہ گئے ۔ نہ جانے اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کو مظلوموں کی آہ کیوں نہیں لگتی۔ یارو اور چھابری کے علاقے ڈیرہ غازی خان شہر سے محض آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔گزشتہ روز ہم وہاں پہنچے تو سیلاب آئے چھ روز ہو
مزید پڑھیے


انتخابی مہم کی کوریج، دلچسپ مشکلات ……(3)

جمعه 29 جولائی 2022ء
اسداللہ خان
لیہ سے ہم ساڑھے تین گھنٹے کا تکلیف دہ سفر طے کر کے مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور پہنچے تو شہر تو رات کے دس بج رہے تھے۔ لیہ سے مظفر گڑھ کی مسافت تو ڈیڑھ گھنٹے ہی کی تھی لیکن اس کی تحصیل علی پور تک جانے والی مظفر گڑھ روڈ پر ایسے بڑے بڑے کھڈے تھے کہ خدا کی پناہ۔ہمارے ضلعی نمائندے فاروق شیخ نے ہمیںپہلے ہی خبر دار کرتے ہوئے ازراہ ِ مزاق کہا تھا کہ آپ آ تو جائیے مگر ماضی کی تمام حکومتوں نے اب تک جتنے بھی ڈیم بنانے کے وعدے کیے ہیں
مزید پڑھیے


انتخابی مہم کی کوریج، دلچسپ مشکلات…… (2)

بدھ 27 جولائی 2022ء
اسداللہ خان
پیر رفیع الدین بخاری نہایت نفیس اور وضع دار آدمی ہیں۔ جب انہیں معلوم ہوا کہ ہم رات گئے ان کی جانب سے انکار کے بعد بستر میں جانے کی بجائے ان کے گھر کے باہر پہنچ گئے تھے اور وہیں صبح ہونے کا انتظار کرتے رہے تھے تو وہ حیران رہ گئے ۔ انہوں نے نہایت تپاک کے ساتھ ہمارا استقبال کیا اور تین گھنٹے پہلے کیے گئے اپنے انکار پر شدید معذرت اور شرمندگی کا اظہار کرنے لگے۔کہنے لگے فجر سے ان کے دن کا آغاز ہو جاتا ہے ، عام دنوں میں تو عشاء کے بعد سونے
مزید پڑھیے


انتخابی مہم کی کوریج ، دلچسپ مشکلات……(1)

جمعه 22 جولائی 2022ء
اسداللہ خان
مختلف حلقوں میں جا کر انتخابی مہم کی کوریج کرنا میرے لیے ہمیشہ ہی سے بڑا دلچسپ کام رہا ہے۔ پنجاب کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں بھی مجھے بیس میں سے سولہ حلقوں میں جانے کا اتفاق ہوا۔ کسی بھی حلقے کی انتخابی مہم پر پروگرام ریکارڈ کرتے ہوئے سب سے مشکل اور سب سے دلچسپ کام اس حلقے میں الیکشن لڑنے والے امیدوار کا انٹرویو حاصل کرنا ہوتا ہے۔ بعض اوقات کوئی امیدوار آسانی سے دستیاب ہو جاتا ہے ،بعض اوقات کسی کو پکڑنے کے لیے بیسیوں کلومیٹر تک اس کا پیچھا کرنا پڑتا ہے اور کبھی کبھار
مزید پڑھیے



عمران خان کو تاریخی جیت کیسے ملی؟

بدھ 20 جولائی 2022ء
اسداللہ خان
تحریک انصاف نے بہت سے لوگوں کی توقعات کے برعکس پندرہ نشستیں جیت کر سب کو حیران کر دیا۔ پندرہ نشستیں جیتنا تو ایک بات ہے جس مارجن سے یہ سیٹیں تحریک انصاف نے جیتیں وہ اور بھی حیران کن تھا ۔ مثلا پندرہ میں سے چار سیٹیں تحریک انصاف نے پچیس ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے جیتیں ۔ اعظم چیلہ نے تو حیران ہی کر دیا، فیصل حیات جبوآنہ کو انہوں نے تیس ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ ان کے علاوہ سیف الدین کھوسہ ، نواز بھروانہ اور قیصر عباس خان مگسی نے
مزید پڑھیے


یہ سات سیٹیں پنجاب کا وزیر اعلی بنائیں گی

جمعه 15 جولائی 2022ء
اسداللہ خان
پنجاب کے وزیر اعلی کا فیصلہ ان سات سیٹوں نے کرنا ہے جہاں صورتحال اب تک واضح نہیں ۔ ان سیٹوں پر کانٹے دار مقابلہ جاری ہے،دونوں طرف سے زور لگایا جا رہا ہے ۔ لگتا یوں ہے کہ جیتنے والا محض ایک دو ہزار ووٹوں کے فرق سے جیت پائے گا یا شاید اس سے بھی کم۔ان امیدواروں کی ہار جیت کا فیصلہ بھی شاید آخری دن ہی ہو گا۔ جو الیکشن ڈے پر بہتر کھیل گیا، جیت اسی کا مقدر بنے گی۔ جو اپنے ووٹرز کو گھر سے نکالنے میں کامیاب نہ ہوا وہ بڑے بڑے جلسے کرنے
مزید پڑھیے


ضمنی انتخابات،کس کی حکمت عملی بہتر، کس کی کمزور؟

بدھ 13 جولائی 2022ء
اسداللہ خان
پنجاب کے ضمنی انتخابات کا معرکہ اپنے حتمی مرحلے میں داخل ہو رہا ہے ۔ عمران خان اپنا بیانیہ عوام کے ذہنوں میں بٹھانے کی تگ ودو میں لگے ہیں تو دوسری طرف ن لیگ اپنی تجربہ کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے کمال مہارت کے ساتھ فیلڈنگ سیٹ کرنے میں مصروف ہے کہ کوئی کوتاہی رہ نہ جائے ۔اسی سلسلے میں لیگی قیادت نے تمام حلقوں میں انچارج اور کوآرڈینیٹر مقرر کر دیے ہیں جو اپنی اپنی ٹیم کے ساتھ انتخابی مہم چلانے، جوڑ توڑکرنے ، ناراض دھڑوں کو ساتھ ملانے ،ووٹر لسٹوں کوترتیب دینے اور ووٹرز کو پولنگ
مزید پڑھیے


نظریہ بچانا ہے یا سیٹ ؟؟

بدھ 06 جولائی 2022ء
اسداللہ خان
سوال یہ ہے کہ تحریک انصاف کا فارمولہ ہے کیا؟ کہیں نظریہ قربان کر کے سیٹ جیت رہے ہیں اور کہیں سیٹ قربان کر کے نظریہ بچا رہے ہیں ۔ ضمنی انتخابات کا بگل بجنے کو تھا جب میری تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی۔ میں نے ان سے سوال کیا کہ تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی تقسیم میں ہمیشہ غلطیاں کی ہیں، اس بار کیسے یقینی بنایا جائے گا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات کے لیے موزوں ترین افراد کو ٹکٹ جاری کیے جائیں ۔عمران خان نے نہایت طمطراق سے جواب دیا،’’اس بار ہر امیدوارسے
مزید پڑھیے


جھنگ کے دو حلقوں کا ضمنی انتخاب

جمعه 01 جولائی 2022ء
اسداللہ خان
لاہور ہائیکورٹ سے حمزہ شہباز کا فیصلہ آنے کے فوری بعد جن نکات پر بحث شروع ہوئی ان میں سے ایک یہ بھی تھا کہ کیا اب منحرف اراکین کے بیس حلقوں میں انتخابات ہوں گے یا نہیں؟دلیل دینے والے پی ٹی آئی رہنمائوں کا ابتدائی طور پر خیال یہ تھا چونکہ وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب ہی کالعدم ہو گیا ہے اور صورتحال 16 اپریل کی تاریخ پر واپس چلی گئی ہے اس لیے منحرف اراکین نے ووٹ ڈالا ہی نہیں ،لہذا وہ منحرف ہوئے ہی نہیں ،جب کوئی منحرف ہی نہیں ہوا تو ضمنی الیکشن کیوں ہو گا؟ تھوڑی
مزید پڑھیے








اہم خبریں