Common frontend top

اسداللہ خان


حمزہ شہباز وزیر اعلی رہیں گے یا نہیں ؟


لاہور ہائیکورٹ میں پانچ رکنی بنچ کے سامنے یہ اہم ترین معاملہ زیر سماعت ہے کہ منحرف اراکین کے ووٹ شمار نہ کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حمزہ شہباز پر اطلاق ہوتا ہے یا نہیں۔ حمزہ کے وکلا کی دلیل یہ رہی ہے کہ چونکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بعد میں آیا اور حمزہ پہلے وزیر اعلی بن چکے تھے لہذا حمزہ شہباز سپریم کورٹ کے فیصلے کی زد میں نہیں آتے ۔ ادھر پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے یہ دلیل دی جاتی رہی کہ حمزہ کے وزیر اعلی بننے سے پہلے ہی 63.A کی
بدھ 29 جون 2022ء مزید پڑھیے

پنجاب کے ضمنی انتخابات کس کس کا امتحان؟؟

جمعه 24 جون 2022ء
اسداللہ خان
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں بہت سے لوگوں کا بہت کچھ دائو پہ لگا ہے ۔عمران خان کا بیانیہ، ن لیگ کے سخت فیصلوں کا ممکنہ ردعمل، شاہ محمود قریشی کے خاندان کی ناموس، جہانگیر ترین کا مستقبل اور حمزہ شہباز کے وزیر اعلی برقرار رہنے کے لیے مطلوبہ تعدادکا تعین۔ ان انتخابات کے بعد کئی طرح کے نتائج اخذ کیے جاسکیں گے ۔ یہی وجہ ہے کہ ان انتخابات کو قریب سے دیکھنے کے لیے میں آجکل پنجاب کے مختلف حلقوں کا خود دورہ کر رہا ہوں، 92 نیوز کے پروگرام کراس ٹاک کے لیے ریکارڈنگز بھی کر رہا
مزید پڑھیے


جہانگیر ترین کا گھر لودھراں

بدھ 22 جون 2022ء
اسداللہ خان
لودھراں جہانگیر ترین کا گھر ہے ۔یہیں سے 2018 میں پنجاب حکومت کی تشکیل کے لیے جدوجہد کا آغاز ہواتھا اور یہیں سے 2022میں انحراف کا سلسلہ شروع ہوا جو بالآخر بزدار حکومت کے خاتمے پر منتج ہوا۔ جہانگیر ترین کا اس سارے قضیے میں بنیادی کردار رہا۔ لودھراں سے بھی دو ارکانِ پنجاب اسمبلی منحرف ہوئے اور اب انہیں ن لیگ کے ٹکٹ پر ضمنی انتخابات کا چیلنج درپیش ہے ۔ لودھراں کے دو حلقوں پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے، پی پی 224 اور پی پی 228۔دونوں ہی حلقوں میں صورتحال خاصی دلچسپ ہے۔ دلچسپی کا سب سے
مزید پڑھیے


ضمنی انتخابات: اجمل چیمہ، نعمان لنگڑیال اور سلمان نعیم کے حلقے

جمعه 17 جون 2022ء
اسداللہ خان
پنجاب میں ضمنی انتخابات کا بگل بج چکا ہے۔تحریک انصاف نے بیس میں سے اٹھارہ نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ن لیگ کئی حلقوں میں کشمکش کا شکار ہے ۔ ن لیگ کی مشکل سمجھ میں آتی ہے، اس کے پاس ہر حلقے میں دو امیدوار ہیں،ایک وہ جو 2018 میں ن لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن لڑے اور ہار گئے مگر ماضی میں شیر کے نشان سے الیکشن جیتتے بھی رہے ہیں، یعنی پارٹی کے پرانے ورکر ہیں۔دوسرے وہ جوتحریک انصاف سے منحرف ہو کر ن لیگ کی جھولی میں آ گرے ہیں ۔
مزید پڑھیے


عامر لیاقت اور مقصود چپڑاسی کا دُکھ

جمعه 10 جون 2022ء
اسداللہ خان
عامر لیاقت کے انتقال کی خبر نے دل دکھی کر دیا ۔ شہرت کی بلندیوں کی چھونے کے بعد عمر کے آخری حصے میں جس ذہنی کرب، تکلیف اور ڈپریشن میں وہ مبتلا رہے ، اسے سوچ کر دل اور بھی دکھی ہے۔ زندگی کا آخری سال عامر لیاقت کے لیے بہت مشکل تھا۔بات کرتے تھے تو اندازہ ہوتا تھا کہ وہ ایک خاص ذہنی کیفیت میں مبتلا ہیں۔ اللہ پاک ان کی اگلی منزلیں آسان کرے ، ان کے درجات کو بلند کرے اور ان کی لغزشوں کو درگزر فرمائے۔ عامر لیاقت سے میری پہلی ملاقات 2012 میں ہوئی تھی۔
مزید پڑھیے



حکومت سخت معاشی فیصلے کر سکتی ہے؟

بدھ 08 جون 2022ء
اسداللہ خان
سمجھ سے باہر ہے کہ جو بجلی دو مہینے پہلے دستیاب تھی وہ اچانک کہاں چلی گئی؟کوئی بتاتا بھی تو کچھ نہیں کہ آخر ضرورت سے زائد بجلی کیا ہوئی؟ ادھر ڈالر اوپن مارکیٹ میں 208 روپے کا مل رہا ہے، پیٹرول 270 پہ جانے کی باتیںہو رہی ہیں ، غریب آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے اور یہاں بشریٰ بشریٰ اور گوگی گوگی کی گردان ہی ختم نہیں ہو رہی، ایسا کب تک چلے گا؟ شہباز شریف نے وزیر اعظم بننے کے بعد جو دھماکہ خیز اعلانات وزیر اعلی کی طرز پر کیے تھے وہ ایک ایک کر کے
مزید پڑھیے


عمران خان سے ملاقات

جمعه 03 جون 2022ء
اسداللہ خان
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین سے وزیر اعلی ہائوس پشاور میں ملاقات ہوئی۔ عمران خان کے کچھ منصوبے تو ان کی باتوں سے عیاں ہیں ، چند ایک ایسے ہیں جن کے بارے میں لب و لہجے اور باڈی لینگوئج سے محض اندازہ لگایا جا سکتا ہے لیکن کچھ سوال ایسے ہیں جن کے جواب اب بھی کسی کے پاس موجود نہیں نہ عمران خان کی باتوں میں ان کی جھلک ملتی ہے ۔ ایک بات تو واضح ہے عمران خان فوری لانگ مارچ کی کال نہ دینے پر آمادہ ہیں۔اس کی وجہ انہیں کرائی گئی کوئی یقین دہانی ہے
مزید پڑھیے


الوداع لاہور

بدھ 01 جون 2022ء
اسداللہ خان
لاہور چھوڑنا ہرگز آسان فیصلہ نہ تھا۔ اس فیصلے کی مشکلات کو وہی شخص جان سکتا ہے جو لاہور میں پیدا ہوا ہو، چالیس سال زندہ دلوں کے شہر میں کامیابی سے گزارے ہوں۔ ہزاروں کی تعداد میں تعلق دار اور چاہنے والے بنائے ہوں۔دوست، رشتہ دار اور عزیز و اقارب قیمتی اثاثے کی طرح چاروں طرف بستے ہوں ، لاہور آپ کے رگ وپے میں سرایت کر چکا ہو اور آپ نشے کی طرح روح میں اترے اس شہر کو دیوانوں کے مانند خیر باد کہہ دیں۔یہ ہرگز آسان فیصلہ نہ تھا۔ یہ فیصلہ کسی سے یا تو عشق
مزید پڑھیے


عمران خان نے کیا حاصل کیا؟

جمعه 27 مئی 2022ء
اسداللہ خان
2007 میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ وکلا تحریک اپنے عروج پر تھی ، سیاسی درجہ حرارت حدوں کو چُھو رہا تھا۔لانگ مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں دھرنا دینے پر آمادہ تھے مگر اعتزاز احسن نے اسلام آباد پہنچ کر مارچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ نوجوان وکلا میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی، انہوں نے سڑک چھوڑنے سے انکار کر دیا ، چند وکلا منتشر ہونے کے اعلان کے باوجودکچھ دیر کے لیے دھرنا دے کر بیٹھ گئے ۔ تھوڑے ہی دن بعد ثابت ہوا کہ اعتزاز احسن کے اعلان کے پیچھے بنیاد موجود تھی اور چند
مزید پڑھیے


سوال ہی سوال ہیں، جواب ایک بھی نہیں

جمعه 20 مئی 2022ء
اسداللہ خان
ابہام،مخمصہ ،کنفیوژن، بے یقینی اورگھبراہٹ ۔ سب نے جمع ہو کر سوال کی شکل اختیار کر لی ہے۔ سوال قطاریں بنا کر بے چینی سے ایک دوسرے کے پیچھے کھڑے ہیں اور اب رفتہ رفتہ دائروں کی شکل اختیار کرنے لگے ہیں ۔ دائروں میں کھڑے ان سوالوں کا جواب دینے والا شخص دور دور تک دکھائی نہیں دے رہا ۔ ابہام کنفیوژن میںبدل رہا ہے ، کنفیوژن بے چینی کی شکل اختیار کر رہی ہے ۔ بے چینی عدم استحکام کو جنم دے رہی ہے۔ عدم استحکام سوالوں کا جواب نہ ملنے کی وجہ سے پھیلتا جا رہا ہے
مزید پڑھیے








اہم خبریں