BN

اسلام آباد


کورونا سے کراچی پولیس کے 3 افسروں سمیت مزید 69 جاں بحق:دنیا بھر میں1.96 لاکھ نئے مریض

جمعه 03 جولائی 2020ء
لاہور؍اسلام آباد؍ ملتان (جنرل رپورٹر؍اپنے سٹاف رپورٹر سے ؍لیڈی رپورٹر؍ سپیشل رپورٹر)کورونا سے مزید 69 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4515 ہوگئی جبکہ مریضوں کی تعداد 2لاکھ 20 ہزار سے بڑھ گئی۔پنجاب میں گزشتہ روز 22 افراد جاں بحق ہوئے ، نشتر ہسپتال ملتان میں 2 اموات ہوئیں جبکہ صوبے بھر میں 1400 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔سندھ میں مریضوں کی تعداد 89 ہزار، خیبرپختونخوا میں 27 ہزار، بلوچستان میں ساڑھے 10 ہزار سے بڑھ گئی ہے ۔کراچی پولیس کے مزید 3 افسرکورونا کے باعث چل بسے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی کمپلینٹ
مزید پڑھیے


شا زین کو منانے کیلئے حکومت کی بڑی نوازش، اراضی کرایہ کی مد میں اربوں کی ڈیل

جمعه 03 جولائی 2020ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی)وفاقی حکومت کی جانب سے ناراض حکومتی اتحادی جمہوری وطن پارٹی کو بجٹ سے قبل منانے کیلئے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی قیمت اداکرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ حکومت نے شازین بگٹی کو منانے کیلئے قومی خزانے پر اربوں روپے کا بوجھ ڈال دیا ہے ، حکومتی ہدایت پر ایم ڈی اوجی ڈی سی ایل شاہد سلیم خان نے شازین بگٹی کو اوچ میں 2ہزار500کنال اراضی کا کرایہ 36فیصد اضافے کیساتھ ادا کرنے کی منظوری دیدی جس کے نتیجے میں شازین کو یکم جنوری 2018سے 79ہزار روپے فی ایکڑ کے ریٹ پر ادائیگی کردی
مزید پڑھیے


وزیر اعظم کا فنانس ایوارڈ نافذ کرنیکا فیصلہ انتہائی اہم : فواد

جمعه 03 جولائی 2020ء
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے وزیر اعظم کا صوبائی فنانس ایوارڈ نافذ کرنے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے ۔اضلاع اب اپنے حصے کے ترقیاتی فنڈز کیلئے صوبائی حکومتوں کے محتاج نہیں ہوں گے بلکہ وسائل آئینی فارمولے کے مطابق تقسیم ہوں گے ۔ ٹوئٹر پر بیان میں وفاقی وزیر نے کہا یہ بنیادی اصلاحات کی طرف بہت بڑا قدم ہے ۔ وفاقی وزیر نے کابینہ اور زلفی بخاری کا شکریہ ادا کیا ۔ فواد چودھری نے کہا زبردست زلفی بخاری۔ وزارت لیبر کے اس فیصلے سے ہزاروں مزدوروں کا فائدہ ہو گا۔
مزید پڑھیے


کابینہ کمیٹی کاروز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ

جمعه 03 جولائی 2020ء
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے قومی ایئر لائنز کے ملکیتی روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل نیویارک کو جوائنٹ وینچرز کے ذریعے چلانے کیلئے نجکاری کمیشن کو مالیاتی مشیر مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس میں فیصلہ ہوا، اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کے مستقبل کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی نجکاری کے حوالے سے قائم ٹاسک فورس کو ڈی
مزید پڑھیے


مائنس ون نہیں مائنس پی ٹی آئی ہونے والا ہے : ن لیگ، مہنگائی کیخلاف لاہور میں مظاہرے

جمعه 03 جولائی 2020ء
لاہور ،اسلام آباد(اپنے نیوز رپورٹر سے ،خبر نگار خصوصی،سٹاف رپورٹر، این این آئی) مسلم لیگ (ن) لاہور کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے اورشاہدرہ،بادامی باغ، کوپ سٹور،شالامار چوک، داروغہ والا چوک، جوڑا پل، سمن آباد چوک ، ٹھوکر نیاز بیگ، بنک سٹاپ فیروز پور روڈ،اچھرہ ،ٹاؤن شپ، والٹن روڈ، رائیونڈ، مزنگ میں احتجاجی کیمپ لگائے گئے ۔ مرکزی رہنماؤں اور کارکنوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔ حکومت کے خلاف آٹا چور چینی چور ۔دوائیاں چور اور پیٹرول چور گو عمران گو۔ مک گیا
مزید پڑھیے



سپریم کورٹ: شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا فیصلہ معطلی کی حکو متی استدعا مسترد

جمعه 03 جولائی 2020ء
اسلام آباد (خبر نگار)عدالت عظمی ٰنے شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی وفاقی حکومت کی استدعا مسترد کرکے مقدمہ تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔دو رکنی بینچ نے کیس کی مزید سماعت 14جولائی تک ملتوی کرکے قرار دیا کہ میرٹ پر کیس سن کا فیصلہ کیا جائے گا۔اٹارنی جنرل کی سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر چیف جسٹس نے ریما رکس دیئے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا تو کیس ختم ہوجائے گا،حکومت رپورٹ کے بغیر ایکشن لے ، کس نے
مزید پڑھیے


بھارت جعلی خبروں سے حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتا: دفتر خارجہ

جمعه 03 جولائی 2020ء
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی،این این آئی) پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ عوام پر جاری ظلم و ستم کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ سو پور میں ایک 3 سالہ بچے کی دل دہلا دینے والی تصویر ہمیشہ ان کے لوگوں ذہنوں کیلئے تکلیف دہ رہے گی جو انسانیت، انسانی حقوق اور بنیادی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت جعلی خبروں اور پروپیگنڈا مشینری کو تیز کر کے حقیقت کو
مزید پڑھیے


وزیر اعظم کے مشیروں ، معاونین خصوصی نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرا دیں

جمعه 03 جولائی 2020ء
اسلام آباد ( سید نوید جمال / ْ سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم کے تمام مشیروں اور معاونین خصوصی نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات سیکرٹری کابینہ کے آفس میں جمع کرا دیں ۔واضح رہے وزیر اعظم نے کچھ عرصہ قبل اپنے تمام مشیروں اور معاونین خصوصی کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات سیکرٹری کابینہ کے آفس کو فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں ان شخصیات نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات سیکرٹری کابینہ کے آفس کو جمع کرا دی ہیں جس کے بعد سیکرٹری کی جانب سے اس بارے میں تفصیلی رپورٹ وزیر اعظم کو
مزید پڑھیے


مطہر نیاز تبدیل،شہزادبنگش چیف سیکرٹری آزادکشمیرمقرر

جمعه 03 جولائی 2020ء
اسلام آباد،لاہور(وقائع نگار خصوصی،نمائندہ خصوصی سے )وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مطہر نیاز رانا کو سیکرٹری منصوبہ بندی ڈویژن تعینات کرتے ہوئے ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مقرر کر دیا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈویژن عبدالعزیز عقیلی کو عہدے سے ہٹا تے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن شیر عالم محسود کوایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈویژن تعینات کر دیاگیا۔ادھر الیکشن کمیشن نے 65 افسروں کے تبادلے کردیئے ،تبدیل ہونیوالوں میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے 4، پنجاب 17،سندھ 14،خیبر پختونخوا 18اوربلوچستان کے 12 افسرشامل ہیں۔دوسری طرف پنجاب حکومت
مزید پڑھیے


رتوڈیرو ریفرنس،پرویز اشرف کی بریت پر فیصلہ موخر

جمعه 03 جولائی 2020ء
لاہور،اسلام آباد (اپنے نیوز رپورٹر سے ،نامہ نگار)احتساب عدالت اسلام آباد نے پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف کی رتوڈیرو ریفرنس میں بریت پر فیصلہ 8 جولائی تک موخر کر دیا۔ریفرنس میں آٹھ ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جن میں سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع ، سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ بھی شامل ہیں۔ احتساب عدالت لاہور نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کرکے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
مزید پڑھیے