Common frontend top

اسلام آباد


حکومت نے 3 ارب ڈالرکی مزید فنانسنگ کا پلان آئی ایم ایف کو دیدیا

بدھ 19 اپریل 2023ء

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر ،این این آئی) حکومت کی جانب سے تین ارب ڈالرکی مزید فنانسنگ کا پلان عالمی مالیاتی فنڈ کو دے دیا گیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رائز ٹو پروگرام سے 45 کروڑ، اے آئی آئی بی اور کمرشل بینکوں سے 1 ارب ڈالر قرض ملے گا۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان فنانسنگ پر بات چیت جاری ہے ۔حکام کی جانب سے آئی ایم ایف سے درخواست کی گئی ہے کہ معاہدہ ہوجائے تو فنانسنگ کا انتظام آسان ہوگا۔ذرائع کے مطابق پہلے آئی ایف ایف معاہدہ ہوگا یا مزید 3 ارب ڈالرکی
مزید پڑھیے


آپریشن، بارودی سرنگ کا دھماکہ؛ بلوچستان: کیپٹن سمیت 6فوجی شہید، 1دہشتگرد ہلاک

پیر 26 دسمبر 2022ء
ژوب،کوئٹہ، راولپنڈی، اسلام آباد (کرائم رپورٹر، نامہ نگاران،92 نیوزرپورٹ،نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز اور بارودی سرنگ کے دھماکہ کے نتیجہ میں کیپٹن سمیت 6فوجی شہیداور2زخمی ہوگئے جبکہ ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کوہلو کے علاقہ کاہان میں مصدقہ اطلاعات پر24دسمبر سے کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا تھا۔گزشتہ روز آپریشن کے دوران لیڈنگ پارٹی کی گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں کیپٹن سمیت 5اہلکار شہید ہوگئے ۔شہدامیں کیپٹن محمد فہد خان،لانس نائیک امتیاز،سپاہی مہران،سپاہی شمعون،سپاہی اصغر شامل ہیں۔کاہان میں
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی ارکان استعفوں کیلئے پرسوں جائینگے، ہررکن ذاتی حیثیت میں تصدیق کریگا: ترجمان قومی اسمبلی

پیر 26 دسمبر 2022ء
اسلام آباد،لاہور(نیٹ نیوز، نیوزایجنسیاں) پی ٹی ا ٓئی کے ارکان قومی اسمبلی اپنے استعفوں کی تصدیق کیلئے پرسوں ایوان میں جائیں گے ، دوسری طرف قومی اسمبلی کی طرف سے کہا گیا ہے تحریک انصاف کے ہررکن قومی اسمبلی کو ذاتی حیثیت میں اپنے استعفیٰ کی تصدیق کرنا ہوگی۔ترجمان نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق سے متعلق واضح پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش ہو کر متعلقہ نشستوں سے استعفوں کی تصدیق کی ایک بار پھر بازگشت سنی جا رہی ہے جس پر خط کا حوالہ دیتے
مزید پڑھیے


قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دیا جائے :بھارت سے کشمیر پر بات کیلئے تیار: وزیراعظم

هفته 24  ستمبر 2022ء

نیویارک،اسلام آباد ( ندیم منظور سلہری سے ، خبر نگار خصوصی،92 نیوزرپورٹ ،اے پی پی ، نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے بھارت کیساتھ تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں، بھارت کشمیر کے معاملے پر بات کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں،پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دنیا کا ردعمل قابل ستائش ہے لیکن وہ امداد، عالمی کوششیں اب بھی ہماری ضروریات سے بہت کم ہیں، امیر ممالک قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دیں ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکوئی الفاظ صدمے کا اظہار نہیں کرسکتے جس سے ہم
مزید پڑھیے


مجرموں کو این آر او ٹو دیکر ملک و قوم سے مذاق کیا گیا،اب فیصلہ کن کال دونگا :عمران :مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی کی ریلیاں

هفته 24  ستمبر 2022ء

اسلام آباد،لاہور،پشاور ( سپیشل رپورٹر،وقا ئع نگار ،نیوز رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک،92نیوزرپورٹ ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہر روز باری باری حکمرانوں کے کرپشن کیسز ختم ہورہے ہیں، یہ پہلے قانون بناتے ہیں اور پھر اس سے اپنے کیس ختم کراتے ہیں ،اگر حکمرانوں نے یہی کرنا ہے تو جیلوں کو کھول دیں غریبوں کا کیا قصور ہے ، چور ملک پر قابض ہیں، حقیقی آزادی کیلئے جہاد کرنا ہو گا،قائدین پوری یکسوئی سے تیاری کریں ، ہماری جدوجہد آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ،اپنی حقیقی آزادی اورخودمختاری کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن کال دوں
مزید پڑھیے



آرمی چیف کابدین میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، کراچی میں تاجروں سے ملاقات

هفته 24  ستمبر 2022ء

اسلام آباد،کراچی (سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بدین کے سیلاب متاثرین علاقوں میں ریلف اور میڈیکل کیمپوں کا بھی دورہ کیا جبکہ سیلاب متاثرین کیساتھ وقت گزارا اور پاک فوج کی ریلیف اور ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے بدین اور اسکے ملحقہ سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔علاوہ ازیں آرمی چیف نے کراچی میں تاجروں سے
مزید پڑھیے


ملکہ الزبتھ کی وفات پر پاکستان میں یوم سوگ منایا گیا

منگل 13  ستمبر 2022ء
اسلام آباد ، لندن ( خبر نگار خصوصی، این این آئی ) آٹھ ستمبر کو وفات پانے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات اور تدفین 19 ستمبر کو ہو رہی ہے ۔ ملکہ برطانیہ کی وفات پر پاکستان میں پیر کے روز یوم سوگ منایا گیا۔ پاکستانی پرچم سرنگوں رہا ۔ملکہ کا تابوت ہوائی جہاز کے ذریعے (آج)منگل کو لندن پہنچایا جائے گا۔شاہ چارلس نے 19 ستمبر کو برطانیہ میں بنک تعطیل کی منظوری دے دی۔ آخری رسومات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سربراہان مملکت کو مدعو کیا گیا ہے ۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز
مزید پڑھیے


پرویز اشرف سے صدرآئی پی یو کی ملاقات، تعاون فروغ پر اتفاق

منگل 13  ستمبر 2022ء
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی، خصوصی نیوز رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بین الپارلیمانی یونین کے صدر دوارتے پشیگو نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں آئی پی یو ایشیاء پیسیفک ریجن کے رکن ممالک پر مشتمل دو روزہ سیمینار سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سپیکر نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر ایشیا پیسفک خطے کے تیسرے علاقائی سیمینار میں شرکت پر صدر آئی پی یو کا خیر مقدم کیا۔آئی پی یو سیلاب زدہ علاقوں
مزید پڑھیے


فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ،بجلی 4.34روپے فی یونٹ مہنگی

منگل 13  ستمبر 2022ء
اسلام آباد(صباح نیوز)عوام کیلئے بری خبر ہے ، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔ گزشتہ روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق صرف ستمبر کے بلوں میں ہوگا۔ سنٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی گارنٹی(سی پی پی اے جی) نے 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اس سے قبل جون کا ایف سی اے صارفین سے 9 روپے 90 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کیلئے تھا۔ جولائی کا
مزید پڑھیے


چینی امدادی اشیا گلگت پہنچ گئیں، 2سعودی طیاروں کی آج آمد

منگل 13  ستمبر 2022ء
گلگت،اسلام آباد(این این آئی)چینی امدادی اشیاء گلگت پہنچ گئیں، 2سعودی طیارے آج امداد لیکر پہنچیں گے ۔ میڈیا کے مطابق چین کے صوبہ سنکیانگ کے گورنر کی طرف سے گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی اشیاء گلگت بلتستان پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر گلگت بلتستان نے متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے گورنر صوبہ سنکیانگ کو خط کے ذریعے درخواست کی تھی۔اس سلسلے میں گورنر صوبہ سنکیانگ نے حکومت چین کی طرف سے نان فوڈ اشیاء کے 2 کنٹینرز گلگت بلتستان پہنچا دیئے ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے قومی مہم کا آغاز
مزید پڑھیے








اہم خبریں