Common frontend top

اسلام آباد


پرویز الٰہی کے کہنے پر عدم اعتماد جمع کرائی:رانا ثنا

بدھ 30 مارچ 2022ء
اسلام آباد( خبر نگار خصوصی ،92 نیوزرپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کے کہنے پر عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی،ق لیگ سے آخری ملاقات اہم تھی جس میں مونس الہٰی کے مطالبات کو تسلیم کیا، علیم اور ترین گروپ سمیت پی ٹی آئی کی اکثریت پرویز الٰہی کوووٹ نہیں دے گی کیونکہ تحریک انصاف میں بزدار گروپ بھی سامنے آگیا ہے ، علیم خان اچھے انسان ہیں وہ وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں، شیخ رشید کے مشوروں پر عمل ہوجاتا تو شاید ہمارے لئے کچھ مشکلات
مزید پڑھیے


دھمکی آمیز خط چیف جسٹس کو دکھانے کی پیشکش، مرکزی کردار نوازشریف:حکومت

بدھ 30 مارچ 2022ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر؍ اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو اعتراض ہے کہ وزیراعظم نے ’’دھمکی آمیز خط‘‘ انہیں نہیں دکھایا تو وزیر اعظم یہ خط سپریم کورٹ میں پیش کرنے کو تیار ہیں،اس میں دو ٹوک الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ اگر عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوتی اور عمران خان وزیر اعظم رہتے ہیں تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گے ، وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت کے باعث بیرونی عناصر خوفزدہ ہیں، خط میں مرکزی کردار نوازشریف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو
مزید پڑھیے


وزیراعلیٰ پنجاب وہی ہو گا جسے ہم بنائینگے :زرداری؛ اپوزیشن کا ساتھ دونگا:اسلم بھوتانی: جعلی وزیراعظم ! ملکی سلامتی سے کھلواڑ نہ کرو :مریم

بدھ 30 مارچ 2022ء
اسلام آباد، لاہور ( خبر نگار خصوصی،نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی سے ، ،92نیوز رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں بن سکتے ، نمبرز ہمارے پاس ہیں ،اپوزیشن جسے نامزد کرے گی وزیراعلیٰ وہی ہوگا جبکہ اسلم بھوتانی نے حکومت سے علیحدہ ہونے اور اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا، متحدہ اپوزیشن نے پرویزالہٰی کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا اور مقابلے میں اپنا امیدوار لانے پراتفاق کرلیا،ن لیگ کی نائب صدر مرین نواز نے کہا کہ جعلی وزیراعظم ! ملکی سلامتی سے کھلواڑ
مزید پڑھیے


عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز کوئی رکن اسمبلی گیا تو آرٹیکل 63اے لگے گا:عمران خان

بدھ 30 مارچ 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو اجلاس میں جانے سے روک دیا ۔ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو تحریری ہدایات جاری کر دی ہیں۔عمران خان کی طرف سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز کو ئی رکن اسمبلی اجلاس میں نہیں جائے گا، ووٹنگ کے دوران کوئی رکن قومی اسمبلی پارلیمنٹ میں موجود نہ ہو، جو رکن پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا، اس پر
مزید پڑھیے


کانگو : امن مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،6پاکستانی فوجیوں سمیت 8 شہید

بدھ 30 مارچ 2022ء
اسلام آباد،راولپنڈی(سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت کانگو میں تعینات پاکستانی فوجیوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی افسروں اور جوانوں سمیت 8 اہلکار شہید ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا پوما ہیلی کاپٹر نگرانی کے مشن پر تھا۔ حادثے میں پاک فوج کے 6افسروں اور جوانوں سمیت امن مشن پر مامور 8اہلکار شہید ہوئے ۔ پاک ایوی ایشن یونٹ یو این امن مشن کانگو میں 2011 سے تعینات ہے ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق حادثے کی اصل وجہ کے بار ے میں
مزید پڑھیے



لکی مروت: فوج کا آپریشن، 4دہشتگردہلاک، اسلام آباد میں 4دہشتگرد بارودسمیت گرفتار

بدھ 30 مارچ 2022ء
اسلام آباد، مہمند(سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر، نمائندہ 92 نیوز) پاک فوج نے پولیس کے ہمراہ لکی مروت کے علاقے شیری خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرکے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ ایک کو گرفتارکر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج اور پولیس نے لکی مروت کے علاقے شیری خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران ہونیوالی فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ایک کو پکڑ لیا گیا۔آئی ایس
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کاریکارڈاکبربابر کونہ دینے کی استدعامسترد؛ آپ اتنامت گھبرائیں: اسلام آبادہائیکورٹ

بدھ 30 مارچ 2022ء
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر کوالیکشن کمیشن کا ریکارڈ دینے سے فوری روکنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اکبر ایس بابر اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر یکم اپریل تک جواب جمع کروائیں، الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو سن کر فیصلہ کریں گے ،پی ٹی آئی وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن
مزید پڑھیے


آرٹیکل 63 میں تاحیات نااہلی کا کہیں ذکر نہیں، ایک کمزور جمہوریت پر حکمرانی کا اپنا طریقہ مسلط نہیں کرسکتے :سپریم کورٹ

بدھ 30 مارچ 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار) آرٹیکل 63اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کے معاملے میں اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ پارٹی سے انحراف سیاسی برائیوں میں سب سے بڑی برائی ہے اور عدالت نے یہ تعین کرنا ہے کہ کیا انحراف کے بعد ایک شخص دوبارہ منتخب ہونے کا حق رکھتا ہے یا نہیں؟۔دوران سماعت عدالت نے سوال اٹھایا کہ کیا تاحیات نااہلی کے لیے پارٹی سے انحراف کافی ہے ؟۔ عدالت نے آبزرویشن دی کہ آرٹیکل 63اے میں تاحیات نااہلی کا ذکر نہیں ،تاحیات نااہلی صرف جھوٹا بیان حلفی پر ہوتی ہے ۔عدالت
مزید پڑھیے


عالمی منڈیوں کے مقابلے میں پاکستان میں گھی ، چینی ،گندم کی قیمتوں میں کم اضافہ :عالمی بینک

بدھ 30 مارچ 2022ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بین الاقوامی منڈیوں میں بلندترین قیمتوں کے باوجود ملک میں گھی،آئل ، چینی اورگندم کی قیمتوں میں اضافہ کی شرح نسبتاً کم ہے جبکہ عالمی مارکیٹ کے برعکس پاکستان میں چینی کی قیمت میں کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال فروری میں عالمی منڈیوں میں گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں چینی کی قیمت میں 8.3 فیصد، پام آئل کی قیمت میں 49.2 فیصد، سویابین آئل کی قیمت میں 42.4 فیصد، گندم کی قیمت میں 34.9 فیصد اورخام تیل کی قیمت میں 54.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے ۔اس کے برعکس پاکستان
مزید پڑھیے


وزیراعظم عمران خان کو یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کا فون

بدھ 30 مارچ 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان سے یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور یوکرین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیراعظم عمران خان نے فوجی تنازع کے جاری رہنے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے دشمنی کے فوری خاتمے ، مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازع کے حل کی حمایت میں پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا ترقی پذیر ممالک پر تنازع کے منفی معاشی اثرات کو مسلسل اجاگر کر رہے ہیں، معاملہ تیل اور اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ظاہر ہوتا
مزید پڑھیے








اہم خبریں